کے فائدے Baleela,بلیلہ،بہیڑہ


بہیڑہ:-
BELERIC MYRO BALANS مختلف نام : (عربی) بلیلج (فارسی) بلیلہ (گجراتی) بیڈال (بنگلہ) بہیڈ (انگریزی)
پہچان :۔ بڑے مازو کے برابر یا اس سے ذرا بڑا پھل ہے۔ اس کا درخت ۸۰سے ایک سو فٹ تک بلند ہوتا ہے۔ جب پتے چھوٹے ہوتے ہیں۔ تب ان کا رنگ تانبے جیسا ہوتا ہے۔ مکمل پتا آٹھ انچ لمبا بیضوی شکل کا ہوتا ہے۔ ہر سال ماہ پھاگن میں پتے جھاڑو اور ماہ چیت میں نئے نکالتا ہے۔ اس کی چھال کھردری اور میٹالی ہوتی ہے۔ اور اس اکثر نیلے دھبے ہوتے ہیں۔ اپریل جون میں پھول اور سردیوں کے آغاز میں پھل لگتا ہے۔
رنگ:۔ بھورا زردی مائل
ذائقہ:۔ بدمزہ بکھٹا
مزاج :- سرد وخشک ۲
مقدار خوراک :- ۵ ماشہ تا۷ ماشہ تک
افعال و استمال :- کچا پھل ملین اور پختہ پھل قابض ہے۔ تر پھلہ کا جزو ہے۔ اطریفلات میں بکثرت مستعمل ہے۔ مقوی ومخرج فضولات سودا یہ اور مقوی معدہ ہے۔ بھوک پیدا کرتا ہے۔ مادہ سودا کو براہ راست خارج کرتا ہے۔ درد سر بواسیر اسہال کہنہ کو مفید ہے۔ دماغ اور آنکھوں کو قوت دیتا ہے۔ بقول چکروت بحتہ الصوت (آواز بیٹھنے میں) بہیڑہ ، سیندھا نمک اور فلفل دراز باریک پیس کر مکھن میں ملا کر بطور لعوق چٹانا فائدہ مند ہے۔
مقام پیدائش :- جن علاقوں میں ہڑ ملتی ہے۔ ان علاقوں میں بہیڑا بھی پیدا ہوتا ہے۔ ضلع کا نگڑہ ، ڈیرہ دون ، نینی تال اور ریاست جموں میں بکثرت پیدا ہوتا ہے۔ یہ درخت ضلع راولپنڈی کے مشرقی علاقے میں بھی پایا جاتا ہے۔ لیکن تجارتی اغراض کے لیے اس کا پھل اکٹھا نہیں کیا جاتا مصلح شہدوشکر

0 comments:

Post a Comment

Powered by Blogger.