مٹی کے برتن اور اِن میں پانی پینے کے فوائد



اﷲ تعالیٰ نے انسانے کے لئے بے شمار نعمتیں پیدا کی ہے۔ جن میں سے ایک نعمت مٹی ہے ۔ ہم اس مٹی سے اپنے گھر، سانچے ، مٹی کے برتن اور دوسری ضروریات زندگی کی اشیا بناتے ہے۔ مٹی قدرت کا ایک عظیم تحفہ ہے انسان کے لئے ۔


کیا آپ نے کبھی مٹی کا برتن (Clay Pots or Earthen Pots) استعمال کیا ہے ۔ اگر نہیں تو آپ نے قدرت کی ایک عظیم نعمت کا فائدہ اُٹھانے سے اورصحت کے بے شمار فوائد حال کرنے سے محروم رہے ہے۔ مٹی کے برتن کا استعمال صرف راویتی طور پر ہی نہیں کیا جاتا بلکہ اس کے انسانی صحت کے لئے اَن گنت فوائد ہے ۔ لیکن ہم سے اکثر لوگ اس بات سے انجان ہے اور وہ شیشہ ، پلاسٹک اور سٹیل وغیرہ کے برتن استعمال کرنے کو ترجیع دیتے ہیں۔ آج کے اس مضمون میں آپ کو مٹی کے برتن کے فوائد بتاؤں گا۔


مٹی کے برتن میں پانی پینے کے چند بڑے فوائد     (Some Health Benefits of Drinking Water in Clay Pots or Earthen Pots)


ٹھنڈا پانی (Cooling Water)




ہم میں سے بہت سے لوگوں کو یاد ہو گا کے پُرانے دور میں پانی کو مٹی کے گھڑے (Matkas) میں جمع کر کے رکھا جاتا تھا کیونکی اُس وقت نہ تو بجلی تھی اور اور نہ ہی فریج وغیرہ جیسی کوئی چیز تھی۔ آج کے سائنس دان بھی یہی کہتے ہیں کہ مٹی کے گھڑے سے اچھی چیز کوئی نہیں جس میں پانی کو جمع رکھ سکیں۔ مٹی کے گھڑے نہ صرف پانی کو ٹھنڈا کرتے ہیں ، بلکہ اس میں مٹی کے عناصر بھی شامل ہوجاتے ہے۔ جو کہ انسانی صحت کے لئے بے حد فائدے مند ہے۔ عام طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ مٹی کے گھڑے پانی کو آب و ہوا کے لحاظ سے ٹھنڈا کرتے ہے۔ یہ خاصیت صرف مٹی میں ہے اور کسی بھی چیز میں نہیں۔


مسام دار (Porous) :
مٹی مسام دار ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے مٹی کے برتن بھی مسام دار ہوتے ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب آپ پانی کو مٹی کے گھڑے میں رکھتے ہے تو تبخیر کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔ اس عمل کی وجہ سے پانی ٹھنڈا ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اگر آپ مٹی کے برتن کو Microscope سے دیکھیں تو آپ کو بہت ہی چھوٹے چھوٹے مسام نظر آئے گے ۔ ان مساموں کی وجہ سے پانی رِس رِس کر باہر آتا ہے۔ یہ خاصیت صرف مٹی کے برتنوں میں پائی جاتی نہ کہ آج کل استعمال ہونے والے سٹیل، پلاسٹک وغیرہ کے برتنوں میں۔ کچھ برتن ایک خاص قسم کی مٹی "MICACEOUS" سے بنائے جاتے ہے اس میں ابر ق کی خاصیت ہوتی ہے۔

قلمی صفت یا کھاری (Alkaline) :
قلمی صفت یا کھارا پن ہونا یہ مٹی کے برتن کی خاصیتوں میں سے ایک خاصیت ہے۔ قلمی صفت یا کھارا پن ہونے کی وجہ سے مٹی کے برتن پانی کی تیزابیت کو ختم کرکے اس کا PH لیول متوازن رکھتے ہے۔ پانی کا PH لیول ٹھیک ہونے کی وجہ سے یہ معدہ کے درد میں کمی کا سبب بنتا ہے۔ مٹی کے برتن کی اس خاصیت کی وجہ سے یہ انسانی صحت کے لئے بہت مفید اور صحت بخش ہے۔ جب دودھ اور گوشت وغیرہ کو مٹی کے برتن میں پکایا جاتا ہے تو اس سے ان میں کیمیائی تبدیلی آتی ہے جو کہ انسانی صحت کے لئے فائدے مند ہونے کے ساتھ ساتھ ان چیزوں کا مزہ بھی دوبالا ہو جاتا ہے۔

قوتِ باہ اور نظام انہظام کا بہتر ہونا (Improves Metabolim and Virility) :
روز مرہ زندگی میں پانی کی صحیح مقدار پی جائے تو اس سے ہمارا نظام انہظام کا عمل بہت بہتر اور تیز ہو تا ہے ۔ ہم زیادہ تر پانی کو پلاسٹک کے برتنوں میں رکھتے ہے ۔اس بات کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے کہ پلاسٹک BPA (Bisphenol A) جیسے کیمیکل سے بنا ہے جو کہ پانی کے ساتھ کسی چچھوندر کی طرح چپک جاتا ہے۔ اور انسانی صحت کے لئے نہایت نقصان دے ہے۔ جبکہ مٹی کے برتن بغیر کسی کیمیل سے بنے ہوتے ہے اور یہ صحت کے لئے بے حد مفید بھی ہے۔ مٹی کے برتن میں پانی پینے سے انسانی قوتِ باہ میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ پلاسٹک کے برتن میں پانی پینے سے ہماری قوتِ باہ میں کمی آتی ہے۔

حلق پر نرم (Gentle on the Throat) :

جب ہم گرمیوں میں باہر سے کھیل کریا سفر کر کے آئے تو سب سے پہلے ہمیں پانی پینے کو دیا جاتا ہے اور وہ بھی تازہ یا پھر مٹی کے گھڑے سے نہ کہ فریج (fridge) وغیرہ سے۔ تا کہ ہمارے جسم میں پانی کی کمی نہ ہو اور مٹی کے برتن میں پانی پینے سے حلق پر بھی خوشگوار احساس ہوتا ہے کیونکہ کہ یہ حلق پر نرم ہوتا ہے ۔
ہم یہ احساس ہی نہیں کرتے کہ مٹی کے برتن میں پانی پینے سے کیا فائدہ ہوا اور کیا نہیں۔ اس میں قدرت نے کیا کیا فائدہ رکھا ہے۔ جہاں مٹی کے برتن میں پانی پینے کے بے شمار فائدے ہیں وہی ہمیں کچھ باتیں زہن نشین کر لینی چائیے کہ ہر تیسرے دن پانی والے برتن کو لازمی دھونا چائیے اور پانی بھی تبدیل کر دینا چائیے ۔
اس مضمون کو پڑھنے کے بعد آپ شاید مٹی کے برتن میں پانی پینا پسند کرئے۔ اگر ایسا ہے تو آپ انتظار کس بات کا کر رہے ہیں۔ بازار جائے اور آج ہی اپنے لئے مٹی کے جگ، گلاس اور گھڑے خرید کر لے آئے، یاد رہے کہ مٹی کے برتن ہاتھ سے بنے ہوتے ہے، اس لئے جہ بہت عمدہ بنے ہو وہ جلدی فروخت ہو جاتے ہے۔ مجھے اُمید ہے کہ میرے اس مضمون سے فائدہ ضرور اُٹھائے گے ۔اس کے علاوہ آپ مٹی کے اور بھی فائدے جانتے ہے تو برائے کرم ، نیچے comments میں ہم سب کو ضرور بتائے۔

0 comments:

Post a Comment

Powered by Blogger.