طبی ماہرین کے مطابق انسان کو رمضان میں مذہبی عبادات کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ صرف چند چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال کر کے روزے میں بھی اپنی صحت برقرار رکھ سکتے ہیں-

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ رمضان میں بیشتر افراد کو جسم میں شوگر اور پانی کی کمی کا مسئلہ درپیش رہتا ہے۔ چونکہ، اس برس رمضان شدید گرمیوں میں ہے، اس لیے روزے داروں کو چاہیے کہ موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے رمضان گزاریں-




افطار:
ماہرین کے مطابق افطار میں اعتدال سے کام لینا چاہیئے۔ چینی اور چربی سے بنائی جانے والی اشیاﺀ سے پرہیز کرنا چاہیے، کیونکہ یہ اشیا انسانی میٹابولیزم پر منفی اثرات ڈالنے کے ساتھ ساتھسر میں درداور تھکاوٹ کا باعث بنتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق بہتر یہ ہے کہ روزہ کھجور اور دہی، پانی اور تازہ پھلوں کے رس کے ساتھ کھولیں۔ اور دس منٹ بعد ایسی خوراک کھائیں جس میں معدنیات زیادہ ہوں۔

سحری:
اکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگ کاہلی اور نیند کے باعث سحری نہیں کرتے۔ ماہرین نے اس رویے انتہائی غلط قرار دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ سحری ضرور کریں-اور سحری میں ایسے کھانوں کا انتخاب کریں جن میں کاربوہائیڈریٹس کی بھاری مقدار موجود ہو جیسے کہ روٹی اور دالیں وغیرہ۔

ورزش:
رمضان کے مہینے میں بھی ورزش کو اپنائے رکھیں اور جو افراد بالکل ورزش نہیں کرتے انہیں تو رمضان میں ہلکی ورزش ضرور کرنی چاہیئے۔ رمضان میں پیدل چلنے کو اپنا معمول بنائیں۔



نیند:
رمضان میں روزمرہ کے شیڈول میں تبدیل واقع ہوتی ہے جس کی وجہ سے نیند کے دورانیے میں کمی آ جاتی ہے- ماہرین اسے انسان کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ کوشش کریں کہ دن کے 24 گھنٹوں میں سے کم از کم 8 گھنٹے ضرور سوئیں۔


 

0 comments:

Post a Comment

Powered by Blogger.