Showing posts with label مسلمان مورخین کی تاریخ نگاری. Show all posts
Showing posts with label مسلمان مورخین کی تاریخ نگاری. Show all posts

حاتم طائ اور اسکی بیٹی کا مقابلہ

حاتم طائ اور اسکی بیٹی کا مقابلہ


حاتم طائ اور اسکی بیٹی کا مقابلہ ....عرب کے معروف سخی حاتم طائی کی بیٹیکا نام سفانہ تھا ۔ انہیں صحابیہ ہونے کا بھی شرف حاصل ہے ۔ یہ انتہائی حسین و جمیل اور فصیح و بلیغ تھیں ۔ سخاوت و کرم میں اپنے باپ کے نقش قدم پر تھیں ۔ ان کے والد حاتم طائی انہیں اونٹ دیتے تو یہ فورا لوگوں میں تقسیم کر دیتیں ۔



یہ کیفیت دیکھ کر ایک مرتبہ حاتم طائی نے کہا 


میری پیاری بیٹی ! اگر کسی مال کے پاس دو سخی جمع ہو جائیں تو اسے ختم کر کے ہی دم لیتے ہیں ۔ میں اپنا مال لوگوں میں بانٹتا ہوں تم اپنا مال روک کر رکھو یا تم بانٹتی رہو اور میں ہاتھ روک لیتا ہوں ۔



سفانہ اس کے جواب میں کہنے لگیں


: واللہ ! میں تو اپنا ہاتھ نہیں روک سکتی ۔ ان کا والد کہنے لگا : اللہ کی قسم ! میں بھی اپنا ہاتھ نہیں روک سکتا ۔ سفانہ کہنے لگیں : پھر ہمیں ایک ساتھ نہیں رہنا چاہیے ۔ حاتم طائی نے اپنا مال تقسیم کر کے سفانہ کو اس کا حصہ دیا اور دونوں جدا ہو گئے ۔

Powered by Blogger.