Muskroot: بالچھڑ
مختلف نام :- (عربی) سنبل الطیب (کاغانی ) ڈیلا (بنگالی ) جٹامانسی (سندھی)سرہی مر (انگریزی
پہچان :۔ نبات نارو ہندی کیخشک ٹیڑھی گرہ دار جڑ ہے۔ جو باریک ریشوں سے لپٹی رہتی ہے قریبا بارہ انچ لمبی اور ڈیڑھ انچ موٹی جب پودا دو سال کا ہو جاتا ہے ۔ تو ان جڑوں کو خزاں کے موسم میں اکٹھی کرلیتے ہیں ۔ جو بالچھڑ بزار میں بکتا ہے۔ اس میں غیر جنس مادہ کی بہت ملاوٹ ہوتی ہے۔ اس کی خو شبو پر بلی مست ہو کر لوٹنے لگتی ہے۔ اس لیے اس کو بھی بلی لوٹن کہا جاتا ہے۔ حالانکہ دراصل بادرنجبویہ کا ہندی نام بلی لوٹن ہے۔
رنگ :۔ سیاہ مائل بہ زردی
ذائقہ :۔ کا فور کی مانند تلخ
مزاج :- گرم و خشک بدرجہ دوم جالینوس نے پہلے درجہ میں گرم اور دوسرے میں خشک لکھا ہے۔
مقدارخوراک :- ۲ ماشہ سے ۵ ماشہ تک ۔
افعال و استمال :- محلل ، مسحن، مفتح ، جالی ، لون کا سرریاح ، دافع تشنج ، مقوی اعصاب اور مدرحیض ہے۔ کہتے ہیں کہ بالوں کو لمبا اور سیاہ کرتی ہے۔ اس لیے دیگر ادویہ کے ہمراہ سر کے تیلوں میں شامل کرتے ہیں جالی اور محسن لون ہونے کی وجہ سے اس کو ابٹنوں میں شامل کرتے ہیں۔ اس کے تیز جو شاندہ سے زخموں کو دھویا جائے تو درد موقوف ہو جاتا ہے۔ اندرونی طور پر اس کو زیادہ اختناق الرحم ، نفخ ، سکم ، خفقان ، مرگی، اور رعشہ میں استعمال کراتے ہیں۔ طب جدید میں اسے سن یاس کے عوراضات مین برومائیڈ کے ہمراہ بشکل مکسچر بہت مفید سمجھاجاتا ہے۔ یرقان اورام ، جگر ورحم کے لیے بھی نافع ہے۔
مقام پیدائش :- کوہ ہمالیہ کے علاقوں میں قریبا سترہ ہزار فٹ کی بلندی پر پائی جاتی ہے۔ نیپال، بھوٹان، سکم اور شمالی کشمیر کے بلند پہاڑی علاقوں میں بھی پائی جاتی ہے۔ روالپنڈی اس کی تجارت کامرکز ہے۔
Name: Muskroot |
Biological Name: Nardostachys jatamansiValerianaceae |
Other Names: Muskroot; Indian Spikenard, Jatamanshi, Jatamashi, BalcharAchte Narde, Balacharea, Balchir, Bhut-jatt, Bhytajata, Duk, Jaramanshi, Jatamamshi, Jatamanchi, Jatamansi, Jatamashi, Jatamasi, Jatamavshi, Jatamavashi, Jatamsi, Jeta-manchi, Kuki-lipot, Narde Indike, Nard Indien, Sambul-u-'l hind, Sumbula- theeb, Sunbuluttib, Tapaswini |
Description: This herb is found in India, Nepal, Bhutan, and Sikkim. It grows in Himalayas at altitudes from 9,000-17,000 feet. |
Parts Used: Rhizome, rhizome oil |
Medicinal PropertiesAction Aromatic, antispasmodic, carminative, deobstruent, digestive stimulant, diuretic, emmenagogue, nervine, reproductive, tonic Uses convulsions Jatamansi is used in several Ayurvedic home remedies. Listed below are a few of them. Jatamansi Cinnamon Home Remedy Jatamansi-Aloe Home Remedy Jatamansi Tonic Jatamansi Saffron Home Remedy Susruta's Epilepsy Remedy |
Dosage: Infusion, powder |
Safety:No information about the safety of this herb is available. Use caution. Ayurvedic herbs are often taken in combination to neutralize the toxicity one herb with the opposing effect of other. Do not take except under the supervision of a qualified professional. |
0 comments:
Post a Comment