Benefits of Bahera-بہیڑہ-بلیلہ کے فائدے

 Benefits of Bahera-بہیڑہ-بلیلہ کے فائدے


Botanical Name(s): Beleric, Belliric Myrobalan, Baehra


Family Name: Combretaceae


Kingdom: Plantae


Division: Magnoliophyta


Class: Magnoliopsida


Order: Myrtales


Family: Combretaceae


Genus: Terminalia


Species: T. bellirica


Popular Name(s): Beleric Myrobalan, Bibhitaki, Bahera, Bahira, Bilhitak, Baheda, Vibhidhaka, Bastard Myrobalan, Bedda Nut.


Parts Used: Fruit.



 Benefits of Bahera-بہیڑہ-بلیلہ کے فائدے


BELERIC MYRO BALANS مختلف نام : (عربی) بلیلج (فارسی) بلیلہ (گجراتی) بیڈال


(بنگلہ) بہیڈ (انگریزی)


پہچان :۔ بڑے مازو کے برابر یا اس سے ذرا بڑا پھل ہے۔ اس کا درخت ۸۰سے ایک سو فٹ تک بلند ہوتا


ہے۔ جب پتے چھوٹے ہوتے ہیں۔ تب ان کا رنگ تانبے جیسا ہوتا ہے۔ مکمل پتا آٹھ انچ لمبا بیضوی شکل


کا ہوتا ہے۔ ہر سال ماہ پھاگن میں پتے جھاڑو اور ماہ چیت میں نئے نکالتا ہے۔ اس کی چھال کھردری اور


میٹالی ہوتی ہے۔ اور اس اکثر نیلے دھبے ہوتے ہیں۔ اپریل جون میں پھول اور سردیوں کے آغاز میں پھل


لگتا ہے۔


رنگ:۔ بھورا زردی مائل


ذائقہ:۔ بدمزہ بکھٹا


مزاج :- سرد وخشک


مقدار خوراک :- ۵ ماشہ تا۷ ماشہ تک


[caption id="attachment_1183" align="aligncenter" width="150"]Benefits of Bahera-بہیڑہ-بلیلہ کے فائدے Benefits of Bahera-بہیڑہ-بلیلہ کے فائدے[/caption]

   و افعال و استعمالBenefits of Bahera-بہیڑہ-بلیلہ کے فائدے


 کچا پھل ملین اور پختہ پھل قابض ہے۔ تر پھلہ کا جزو ہے۔ اطریفلات میں بکثرت مستعمل


ہے۔ مقوی ومخرج فضولات سودا یہ اور مقوی معدہ ہے۔ بھوک پیدا کرتا ہے۔ مادہ سودا کو براہ راست


خارج کرتا ہے۔ درد سر بواسیر اسہال کہنہ کو مفید ہے۔ دماغ اور آنکھوں کو قوت دیتا ہے۔ بقول چکروت


بحتہ الصوت (آواز بیٹھنے میں) بہیڑہ ، سیندھا نمک اور فلفل دراز باریک پیس کر مکھن میں ملا کر بطور


لعوق چٹانا فائدہ مند ہے۔


مقام پیدائش :- جن علاقوں میں ہڑ ملتی ہے۔ ان علاقوں میں بہیڑا بھی پیدا ہوتا ہے۔ ضلع کا نگڑہ ، ڈیرہ


دون ، نینی تال اور ریاست جموں میں بکثرت پیدا ہوتا ہے۔ یہ درخت ضلع راولپنڈی کے مشرقی علاقے میں


بھی پایا جاتا ہے۔ لیکن تجارتی اغراض کے لیے اس کا پھل اکٹھا نہیں کیا جاتا


مصلح :شہدوشکر

4 comments:

  1. Good information to understand and use.

    ReplyDelete
  2. Md.mahfooz.haque6 July 2015 at 22:32

    Assalamu alaikum
    Main kuch poshida amraz ka shikar ho gaya hun .... jaise imsak ki had se zayada kami.... eraction me bhi kami aur mayoosi bhi bhut ho rahi hai ..... r ye sab mere bachpan ki galati ki wajah se hui hai ek bhut hi bekar dost ne mujhe ye raah dikahi thi ......jis pe maine apni kam aqli Ki bina par ye kar gaya ...
    Ab bhut pachta raha hun r kise ye marz bataun samjh nhi aara hai aap ka website mila to main darte hue to likh ra hun k kahin ye ifshan na ho jae par aap ne likha hai k raz hi rahegi to likh ra hun please publicity na kijiega bhut mahrbani hogi ..... r please koi hal bataie main kise apne ko bahal karun .
    Wassalam

    ReplyDelete
  3. Md.mahfooz.haque6 July 2015 at 22:33

    Are bhai ye kya ho gaya

    ReplyDelete
  4. 03046539899 per call kar lain

    ReplyDelete

Powered by Blogger.