بسد کے افعال و استعمال

بسد کے افعال و استعمال


مختلف نام :- (عربی ) ناشف (سندھی ) پاڑمرجان


پہچان :۔ ایک سرخ رنگ کا پتھر ہے سوراخ دار اور سخت خلیج فارس سے آتا ہے۔ اس کو عموما بیج


مرجان کہا جاتا ہے۔ لیکن یہ مونگے کی جڑ نہیں ہے۔


رنگ:۔ سرخ


ذائقہ :۔ پھیکا


مزاج:۔ سرد ۱ خشک ۲ بدل دوم الاخوین حبس کن کےلیے


مقدارخوراک: چار رتی سے ایک ماشہ


مصلح :-کتیرا طبا شیر


بسد کے افعال و استعمال


مقوی ، مفرح قلب ، قابض ، حابس دم ، مجفف اور جالی ہے۔ روغن بلسان کے ہمراہ کان


میں ٹپکانا درد کان کو نفع دیتا ہے۔ جالی اور مجفف ہونے کی وجہ سے سرمہ اس کا مقوی بصر ہے۔ بسد


سوختہ بطور سنون استعمال کرتےہیں۔ مقوی دندان ہے۔ تمام اعضاے کے خون کا حابس ہے۔ لہٰذا بواسیر


خونی ، نفث الدم ، اسہال خونی وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس لیے کئی یونانی مرکبات میں داخل ہے۔


بسد سوختہ دانتوں کو زردی سے پاک کرتا ہے،بہتے خون کو روکتا ہے۔ اس کے بارے میں اگر کوئ قاری


مزید جانتا ہو تو مضمون میں اضافے کے لیئے ہم سے رابطہ کرے شکریہ

1 comments:

Powered by Blogger.