BANANA کیلا قدرت کا انمول تحفہ
BANANA کیلا قدرت کا انمول تحفہ
BANANA مختلف نام:- (عربی) موز (بنگالی) کلہ (تامل) کڈالی (سندھی) کیلو (انگریزی) بنانا
پہچان :۔ مشہور عام پھل ہے اس کی کئی قسمیں ہیں لیکن افعال و خواص قریبا ایک جیسے ہیں۔
رنگ :۔ باہر زرد و سرخ ، اندر سفید
ذائقہ:۔ شیریں
مزاج:۔ گرمی سردی میں معتدل اور دوسرے درجہ میں تر
افعال و استمال
کثیرا الغذا ہے خون گاڑھا پیدا کرتا ہے بدن کو فربہ کرتا ہے سینہ کو نرم کرتا ہے۔ لہذا خشک کھانسی اور
حلق کی خشونت زائل کرتا ہے۔ یہ پوٹاشیم کا خزانہ ہے، جس سے بچوں کے قد اور جسم کی بہتر نشونما
ہوتی ہے۔گرم مزاج والوں کی باہ کو حرکت دیتا ہے پختہ کیلا نہار منہ کھانا آنتوں پر ملین تاثیر رکھتا ہے ۔
لیکن خام قابض اور دیر ہضم ہوتا ہے ۔ اس کے تنے پتوں اور پھولوں کا پانی حابس الدم ہے اس کی
جڑ کا پانی سہاگہ بریان اور قلمی شورہ ملا کر حبس بول میں اور گھی اور شکر ملا کر سوزاک میں دیا
جاتا ہے۔ دل کو فرحت بخشتا ہے اور خون کی کمی کو دور کرتاہےاور فشار قلب کے مریضوں کے لیے
بہت مفید ہے۔دو کیلے کھانے سے ڈیڑھ گھنٹہ کے لیے توانائی مل سکتی ہے۔ اور اسی وجہ سے دنیا
بھر کے کھلاڑی اس کو اپنی خوراک کا اہم جزو بنائے رکھتے ہیں۔
اس کے پھولوں کا رس دہی کے ہمراہ کثرت حیض میں کھلاتے ہیں۔ اور ذیابطس میں پھولوں کو پکا کر
کھاتے ہیں۔ اگراس کو مسل کر اس میں ایک بڑا چمچہ جئی کا آٹا ملا یا جائے اور پھر چہرے پر ملا جائے
تو اس سے جلد نکھر جا تی ہے ۔ یورپ کے لوگ عموماً چتری دار کیلا پسند نہیں کر تے اور ایسے
کیلے کو ترجیح دیتے ہیں جو پوری طر ح پکا نہ ہو ، لیکن جدید تحقیق بتاتی ہے کہ چتری دار کیلا زیا دہ
فائدہ مند ہو تا ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب یہ خو ب پک جاتا ہےتو اس کا زیا دہ نشاستہ شکر میں
تبدیل ہو کر اسے مزے دار بھی بنا دیتا ہے اورجلد ہضم بھی۔کیمیائی تجزیہ پر اس میں کاربوہائیڈریٹس
۲۳فی صد ، پروٹین ۹ئ فی صد کے علاوہ کیلسیم آئرن ، فاسفورس ، وٹامن اے اور وٹامن سی بھی پائے
جاتے ہیں۔ (غیر سمی)
سر میں 4 سال سے خارش کے بیماری میں مبتلا ہو اگر کسی قسم کا کوئی نسخہ ہو تو بتاو
ReplyDeleteہمدرد کے جوہری کیپسول کھائیں
ReplyDelete