سبز دھنیا کے انمول فائدے
دنیا بھر میں عموماً اور برصغیر پاک و ہند میں خصوصاً دھنیا کچن کا لازمی حصہ ہے۔ یہ کسی بھی ڈش
کے ذائقہ میں صرف اضافہ نہیں کرتا بلکہ انتہائی اشتہا انگیز مہک رکھتا ہے۔ دھنیا کے بارے میں جتنا
لوگ سوچتے ہیں، اس کے فوائد ان کی سوچ سے کہیں زیادہ ہیں، یہاں ہم آپ کو دھنیا کے چند اہم ترین
فوائد سے روشناس کروائیں گے۔
سبز دھنیا اورذیابیطس
برصغیر کے دو اہم ملک بھارت اور پاکستان دنیا بھر میں ذیابیطس کے مریضوں کا ہیڈ کوارٹر بنتے جا
رہے ہیں، کیوں کہ یہاں کے لوگ اس مرض سے لڑنے کے نئے طریقوں کی کھوج نہیں کرتے، لیکن ہم آپ
کو بتائیں کہ دھنیا اس ضمن میں آپ کی بھرپور مدد کر سکتا ہے۔ برطانوی جرنل آف نیوٹریشن میں شائع
ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق دھنیا کے عرق میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں، جو جب خون میں
شامل ہوتے ہیں تو اس سے انسولین میں اضافہ اور شوگر کی سطح کم ہو جاتی ہے۔
سبز دھنیا اورکولیسٹرول
اگر آپ اپنے جسم میں کولیسٹرول کی سطح بڑھنے سے پریشان رہتے ہیں تو اس مشکل کا حل
قدرت نے آپ کے لئے دھنیے کے پتوں میں رکھ دیا ہے۔ دھنیا آپ کے جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو
بڑھنے سے روکے رکھتا ہے۔
[caption id="attachment_1947" align="aligncenter" width="535"] desiherbal.com-dhaniya-ke-faide-benefits-urdu[/caption]
Sir, Meri problem high uric acid and high blood presure hai my age 43 hai and 26 years se blood pressure hai and 4 years se high uric acid hai. Please Meri madad farmain.
ReplyDeleteis artical main in dono amraz ka nuskha likha hy istamal kar lain
ReplyDelete