پیٹ کی چربی کم کرنے کے آسان طریقے

پیٹ کی چربی کم کرنے کے آسان طریقے


پیٹ کی بڑھی ہوئی چربی سے نجات کے لئے آپ نے کئی طریقے آزمائے ہوں گے لیکن ذیل میں ہم آپ کو


 کچھ ایسے قدرتی طریقے بتائیں گے جن کے استعمال سے آپ کو بہت افاقہ ہوگا۔


 پیٹ کی چربی کم کرنے کے لیئےسبز چائے            


 سبز چائے میں موجود اجزاءجسم کی فالتو چربی کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ ناصرف جسم


 کی چربی کم کرتی ہے بلکہ جسم کے زہریلے مادے بھی نکال دیتی ہے۔


تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ایسی غذائیں جن میں اومیگا تھری شامل ہو ان سے جسم میں موجود


مضرمادوں سے نجات ملتی ہے۔ اخروٹ، مچھلی اور السی جیسی غذائیں اومیگا تھری سے بھرپور ہوتی


ہیں۔


پیٹ کی چربی کم کرنے کے لیئےلہسن


لہسن کا استعمال جسم میں شوگر اور انسولین کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے اور جسم میں موجود فالتو


 چربی توانائی کے لئے میسر ہوتی ہے اور یوں پیٹ کی زائدچربی سے نجات ممکن ہو جاتی ہے۔


پیٹ کی چربی کم کرنے کے لیئے پودینہ


ایک برتن میں ایک چمچ شہد، چند کالی مرچیں اور پودینہ ڈال کر پانچ منٹ تک ابالیں اور پھر چھان کر یہ


قہوہ پی لیں۔ پودینہ معدے کے جملہ امراض کو درست کرتا ہے جبکہ شہد اور کالی مرچ پیٹ کی زائد چربی


کو ختم کرے گی۔


[caption id="attachment_1956" align="aligncenter" width="428"]desiherbal.com-پیٹ کی چربی کم کرنے کے آسان طریقے desiherbal.com-پیٹ کی چربی کم کرنے کے آسان طریقے[/caption]

 پیٹ کی چربی کم کرنے کے لیئےدار چینی


دارچینی میں بھی قدرت نے جسم کی اضافی چربی ختم کرنے کی طاقت رکھی ہے۔ آدھ چائے کا چمچ


دارچینی پاﺅڈر لے کر اسے پانی میں ڈال کر پانچ منٹ تک ابالیں، پھر اس میں شہد کا ایک چمچ شامل کر


کے اس محلول کو چھان لیں۔ یہ قہوہ سونے سے پہلے اور ناشتے سے قبل استعمال کریں اور حیران کن


 نتائج دیکھیں۔


 پیٹ کی چربی کم کرنے کے لیئے تربوز    


تربوز میں 82فی صد پانی ہوتا ہے اور اسے کھانے سے آپ کا معدہ ٹھیک ہوگا اور کچھ اور کھانے کی


طلب کم ہوگی۔ تربوز وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے اور اگر آپ ڈائیٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو اس


 سے اچھی غذا اور کوئی نہیں۔


پیٹ کی چربی کم کرنے کے لیئےسیب


 اس پھل میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ آپ کے معدے کو بھرا ہو ا محسوس کرواتا ہے جبکہ اس میں


موجود پوٹاشیم اور دیگر وٹامنز آپ کی صحت کے لئے انتہائی مفید ہے۔ اگر آپ اپنے پیٹ کی اضافی چربی


 ختم کرنا چاہتے ہیں تو ناشتے میں ایک سیب ضرور کھائیں۔


پیٹ کی چربی کم کرنے کے لیئےکیلا


سیب کی طرح کیلے میں بھی پوٹاشیم اور وٹامنز پائے جاتے ہیں۔ اس کے استعمال سے آپ فاسٹ فوڈ کی


 عادت سے بھی چھٹکارہ پا سکتے ہیں اور اضافی چربی سے نجات حاصل کر لیں گے۔

1 comments:

  1. I like ur page its v good information plz carry on

    ReplyDelete

Powered by Blogger.