معدے جگر اور پیٹ کی تمام بیماریوں کا اکسیری نسخہ

معدے جگر اور پیٹ کی تمام بیماریوں کا اکسیری نسخہ


ہندوستان کی تقسیم کے وقت جب مسلمان ہندوستان سے پاکستان آئے تو انہوں نے لازوال قربانیاں دیں ان


قربانیوں عزت جان اور مال کی قربانیوں کی ان گنت داستانیں ہیں کہ جن کو سن کر دورتی بھی کانپ اٹھتی


ہے مگر سکھ اور ہندو جو چیز ہجرت کرنے والوں سے نہ چھین سکے وہ تھا علم اسی علم کی بدولت


ہجرت کر کے پاکستان آنے والوں نے نئے سرے سے اپنی زندگیاں شروع کی اور ملک و قوم کی ترقی میں


اپنا حصہ ڈالا تقسیم کے بعد جب میرے سسر محترم حکیم اختر علی کمبوہ انبالہ سے سرگودھا پہنچےتو


سوائے جسم پر کپڑوں اور علم کے علاوہ ان کے پاس کچھ نہ تھا اللہ کا نام لے کر وہیں بارہ بلاک میں


چھوٹا سا دوخانہ شروع کیا اور پاکستان آکر جو سب سے پہلے نسخہ بنایا وہ معدے جگر اور پیٹ کی تمام


بیماریوں کے لیئے اکسیری نسخہ تھا اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ جن لوگوں کو بھوک کی کمی ہو


اور کھایا پیا نہ لگتا ہو جگر کے افعال سست ہوں ہر قوت جی متلاتا ہو کھانا کھانے کے بعد پیٹ پھول جاتا


ہو پیٹ میں گیس ہو مگر اس کا اخراج نہ ہوتا ہو قبض کی شکایت گاہے بگاہے رہتی ہو ان کے لیئے یہ


نسخہ بٖضل خدا اکسیر ثابت ہو گا


 شادی کے بعد جب میں سسرال گیا تو دعوتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا گوجرانوالہ اور سرگودھا کی پانی کا


ذائقہ کافی مختلف ہے پہلے ہی دن پیٹ خراب ہو گیا تو میری بیگم صاحبہ نے سبز رنگ کا سفوف مجھے


لا کر دیا ایک چٹکی  پانی کے ساتھ کھائی ٹھیک پندرہ منٹ کے بعد الحمد للہ طبیعت پشاش بشاش ہو گئی


مارے تجسس بیگم صاحبہ سے نسخہ کا پوچھا تو انہوں نے جھٹ سے نسخہ بتا دیا جو اتنا آسان کے سن


کے طبیعت خوش ہوگئی دو دن بعد واپسی ہوئی اور دواخانے آتے ہی سب سے پہلے اسی نسخہ کو تیار کیا


اور پیٹ کے تمام امراض میں بلا خوف وخطر دیا بٖضل خدا کبھی ناکامی نہیں ہوئی


معدے جگر اور پیٹ کی تمام بیماریوں کے نسخہ کے اجزاء اس طرح ہیں


ہوالشافی


پودینہ خشک50گرام ۔ سماق دانہ (اسکو کھٹے مصر بھی کہتے ہیں)25گرام ۔ کال نمک10گرام


کالی مرچ10گرام


[caption id="attachment_1785" align="aligncenter" width="204"]desiherbal.com-پودینہ desiherbal.com-پودینہ[/caption]

[caption id="attachment_1786" align="aligncenter" width="205"]desiherbal.com-سماق دانہ desiherbal.com-سماق دانہ[/caption]

تمام اشیاء کو پیس لیں جب بھی ضرورت ہو آدھا چمچ چائے والا پانی کے ساتھ استعمال کریں ہائی بلڈ


پریشر والے کال نمک نہ ڈالیں پیٹ کے تمام امراض میں بلا خوف و خطر کھلائیں اگر بخار کر ساتھ پیٹ


درد ہو تو نہ کھالئیں باقی کوئی مسئلہ نہیں


آخر میں اتنا ضرور کہوں گا کہ کسی کو اچھی اور میٹھی بات بتانا بھی صدقہ ہے۔ تو اگر آپ سمجھتے ہیں


اس نسخہ سے کسی کا بھلا ہو سکتا ہے اس کو شیئر ضرور کریں۔ اور اگر آپ سمجھتے ہیں ہم نے یہ جو


نسخہ جات شیئر کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے اچھا ہے تو آپ ہماری ویب سائیٹ کو چندہ ضرور دیں


تاکہ ہم اس سلسلہ کو جاری و ساری رکھ سکیں شکریہ


والسلام۔۔۔ حکیم عمران کمبوہ 03046539899 یہ نمبر وٹس ایپ پر بھی ہے اور


دوسرا نمبر 03216486707 اور یہ نمبر ایمو پر بھی ہے


ikamboh11سکائیپ آئ ڈی


معدے جگر اور پیٹ کی تمام بیماریوں کے مزید نسخوں کے لیئے یہاں کلک کریں


اور کال شام 6 سے رات 10 بجے تک ہی کریں

10 comments:

  1. Bahi very God iDea

    ReplyDelete
  2. Ghulam Farid Choudary23 September 2015 at 15:45

    Assalam-o-alaikum,
    please send me your clinic location in sargodha

    ReplyDelete
  3. sir plz smaq dana ka dosira nam koi he to plz rply?

    ReplyDelete
  4. Hakeem sahab mara madha last 1 month sa khrab ha ab ya alam ha ka mouth main chala ho gaya ha koi b cheez khata ho to masala wali lagti ha iss ka koi ilaj batiya maherbani farmaa kar

    ReplyDelete
  5. اسی نسخہ کو استعمال کریں

    ReplyDelete
  6. Hakeem sh A O A me gujranwala se ho. Ye jo meadday k liye ap nay samaa danaa btaya hay ye Kiya cheez hay aur ye kaha say milay ga?

    ReplyDelete
  7. sir mje maday ki problam 3. 4 saal se ha ..kbi kabz ho jana aur kbi peches lg jana aur katray b ate han jism bht kamzoor ho gaya ha bhook to thk ha magar khorak nai lgti..mje lgta ha jryan ki shkayat ho gai ha,kamar aur pthun me drd rehta ha pls is ka hal btayen...

    ReplyDelete
  8. bhai app kisi be pansari sy ja kar smaq dana khreed lain

    ReplyDelete

Powered by Blogger.