اشوکا درخت کے خواص


 اشوکا:-


       مختلف نام:۔   

ASOKA اسوکا (مرہٹی) اشوک (بنگالی ) اسپال (گجراتی) آشوپالو(انگریزی )

ہچان ایک ہندی درخت ہے جس کے پتے آم کے پتوں کی مانند لیکن اس سے لمبے ہوتے ہیں پھل فالسہ کی مانند ہوتا ہے اس کی چھال میں ٹے فین پایا جاتا ہے  

رنگ:- پختہ پھل سیاہ   

ذائقہ :۔  تلخ

مقدر خوراک :- سیال رُب ۳ تا چھ بوند  

2429929269_3954ca22b8netti polyalthia_longifolia-fruit قابض اور حابس الدم ہے امراض رحم خصوصا کثرت حیض میں بکثرت مستعمل ہے اس کی چھال ۱۰تولہ دودھ ۱۰ تولہ اور پانی نصف سیر میں ملا کر پکائیں جب پانی اڑجائے تو آگ سو نیچے اتارلیں۔ اس کو تین خوراکوں میں تقسیم کر کے دن میں تین مرتبہ پلائیں ۔ ہر روز تازہ جو شاندہ تیار کریں۔ اس کے پھول کا شیرہ بواسیری پیچس میں نافع ہے۔ اشوکا کی چھال سے لیکوڈ ایکسٹرکٹ تیار کیا جاتا ہے جو مستورات کی کمزوری اور کثرت حیض میں بہ مقدار نصف سے ایک چمچہ خرد استعمال کیاجاتاہے۔

مقام پیدائش :- مشرقی پاکستان


1 comments:

  1. Muhammad Abbas Saqib2 September 2015 at 10:25

    بھائی معذرت کے ساتھ، آپ نے یہاںاشوکا یعنی
    Sarca Indica
    کے بجائے
    نقلی اشوکا یعنی
    Nettilingam
    کے پودے اور پھل کی تصویریں لگائی ہیں۔اشوکا میں پھلی لگتی ہیں جن میں چار یا پانچ بیج ہوتے ہیں۔

    ReplyDelete

Powered by Blogger.