انڈا مرغی

egg boil egg انڈا مرغی  


       مختلف نام:۔   


 EGG (عربی)  بیضہ ماکیاں (فارسی) تخم مرغ (سندھی ) آنو (انگریزی) ایگ


پہچان :۔   مشہور عام چیز ہے ۔ اس کی زردی کے جو ہر کو لیسی تھین کہتے ہیں۔ دیکھو علم لا دویہ ڈاکٹری ایک معمولی پاکستانی مرغی سال بھر میں ساٹھ سے اسی تک انڈے دیتی ہے۔ جب کہ ولایتی سفید لیگ ہارن اور سرخ رڈر ولڈ مرغیاں ہر سال ۱۲۰ سے لے کر ۱۵۰ تک انڈے دیتی ہے۔ ان دونوں نسلوں کی مرغیاں لانڈھی (کراچی) کے مرغی خانہ سے مل سکتی ہیں۔  باسی انڈوں کی نسبت تازہ انڈے ہمیشہ بھاری ہوتے ہیں پائو بھر پانی میں نصف چھٹانک نمک حل کرکے اس میں ایک ایک انڈے کو ڈال کر دیکھیں اگر انڈا ڈوب جائے تو وہ اچھا ہے ۔ اور اگر تیرنے لگے تو وہ خراب ہے۔


رنگ :۔   سفید


ذائقہ :۔ پھیکا قدرے شور


مقدر خوراک :-  ۲تا چار عدد


مزاج:- زردی مرکب القوی مائل بہ گرمی اور سفیدی سر د وتر درجہ ۲ چھلکا سر د ۲ خشک ۲


افعال و استمال :-  نیم بریاں ، صالح الکیموس کثیر الغذا اور قلیل الفضول ہے۔ اس سے خون زیادہ پیدا ہوتا ہے ۔ دل ، دماغ ، بدن اور باہ کو قوت بخشتا ہے ۔ کمزور مریضوں کے لیے عمدہ غذا ہے۔ اس کی زردی کا روغن بال  جلد نکالتا ہے۔اس کے چھلکے کا کستتہ بنا کر جریان الرح؛م اور ذیابطس وغیرہ میں کھلاتے ہیں۔ جب بچوں کو قے دوست آتے ہیں اور کوئی غذا ہضم نہیں ہوتی تو ایلبیومن واٹر پلایا جاتا ہے یہ ایک انڈے کی سفیدی کو پائو بھر پانی میں پھنیٹ کر اس میں بقدر ذائقہ کھانڈ ملاکرتیار کیا جاتا ، حلوہ بیضہ مر غ اس کا مشہور مرکب ہے۔   

2 comments:

  1. Swrb sir I am I 60 year old feel tired all the time, work as a salesman,sometimes I have pain I chest, when I do enter ours I dont edjuculate. Please reply on my mail , jadi booti are not available in usa suggested those things which I can get easily.
    Thanks

    ReplyDelete
  2. راجو خان16 May 2015 at 12:29

    اسلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
    مجھے دس بارہ سال سے ذیابیطس کا مرض ہے پانچ چھ سال سےانسولین لگا رہا ہوں 48 سال عمر ہے اپنی عمر کا بیشتر حصہ پبلک ڈیلنگ کا کام کیا اور انتہائی ذہنی دباؤ کا کام کیا جس کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کے مرض میں مبتلا ہوگیا بہت پہلے کسی بذرگ حکیم نے اس کا علاج انڈے کے چھلکے کا کشتہ تجویز کیا تھا۔ ابھی اس کو پڑھتے ہی یاد آ گیا لیکن ابھی یہ کشتہ مجھے کہیں سے ملا نہیں ۔ اگر آپ اس سلسلے رہنمائی فرمائیں تو اللہ جزائے خیر دے گا۔ راجو خان دبئی

    ReplyDelete

Powered by Blogger.