Showing posts with label کولیسٹرول. Show all posts
Showing posts with label کولیسٹرول. Show all posts

کولیسٹرول کیا ہے اس کو کم کیسے کیا جائے

 کولیسٹرول کیا ہے اس کو کم کیسے کیا جائے


کولیسٹرول، چربی یا چکنائی کی ایک قسم ہے جو ہر جانور میں پائی جاتی ہے، اور جانوروں کے جسم کے


بہت سارے افعال میں کام آتا ہے جیسے سیل ممبرین بنانا، جسم کو توانائی فراہم کرنا، وٹامن ڈی بنانا، نظامِ


ہضم میں مدد دینا وغیرہ۔


انسان میں، جگر ہر روز ایک مخصوص مقدار میں کولیسٹرول بناتا ہے اور اسےخون میں چھوڑتا ہے، جو


اپنی ضروری افعال سرانجام دیتا ہے، لہذا اگر انسان کی خوراک میں کولیسٹرول نہ بھی شامل ہو تو کوئی


مسئلہ نہیں۔


مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب انسان کی خوراک میں زیادہ کولیسٹرول شامل ہو جاتا ہے، اور نتیجے میں


خون میں کولیسٹرول کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ ہر وہ خوراک جو انسان جانوروں سے حاصل کرتا ہے اس


میں کولیسٹرول شامل ہوتا ہے، جیسے گوشت (کسی بھی جانور کا)، دودھ اور دودھ سے بننے والی تمام


مصنوعات جیسے پنیر، مکھن، دہی گھی وغیرہ انڈے اور بیکری کی تمام مصنوعات وغیرہ۔ اور ہر وہ


خوراک جو پودوں سے حاصل کی جاتی ہے ان میں کولیسٹرول نہیں ہوتا جیسے سبزیاں اور پھل وغیرہ۔


 خون میں کولیسٹرول کی زیادہ مقدار کا مطلب ہے کہ زائد کولیسٹرول جگر میں واپس نہیں جائے گا بلکہ


شریانوں میں جم جائے گا، اسکی مثال ایسے ہے جیسے برتن میں چکنائی لگی ہو تو اسے خالی پانی سے


 جتنا چاہیں دھوئیں وہ نہیں ہٹے گی بلکہ اس کو دور کرنے کیلیے کسی ڈیٹرجنٹ کی ضرورت ہوگی، اسی


طرح کولیسٹرول جو کہ چکنائی ہے خون میں موجود پانی سے نہیں ہلتی بلکہ اس کیلیے بھی ایک


"ڈیٹرجنٹ" کی ضرورت ہے۔


[caption id="attachment_1916" align="aligncenter" width="374"]desiherbal.com-کولیسٹرول کیا ہے اس کو کم کیسے کیا جائے desiherbal.com-کولیسٹرول کیا ہے اس کو کم کیسے کیا جائے[/caption]

 اور یہ ڈیٹرجنٹ کولیٹرول کی ہی ایک قسم ہے، دراصل کولیسٹرول کی تین چار قسمیں ہیں، ایل ڈی ایل (لو


ڈینسٹی لیپی پروٹین کولیسٹرول)، وی ایل ڈی ایل، ایچ ڈی ایل وغیرہ۔ ان میں سے دو اہم ہیں، ایل ڈی ایل


 اور ایچ ڈی ایل۔ ایل ڈی ایل اصل برائی کی جڑ ہے، کہ یہ اگر زیادہ ہو تو شریانوں میں جم کر خون کا


راستہ روک دے گا جس سے دل کی بیماری جنم لیتی ہے۔ اور ایچ ڈی ایل اچھا کولیسٹرول ہے یعنی


ڈیٹرجنٹ ہے جو خون میں موجود زائد کولیسٹرول کو جڑوں سے اکھیڑ کر واپس جگر میں بھیج دیتا ہے۔


ایل ڈی ایل خون میں جتنا کم ہو اتنا ہی اچھا ہے، اس کی مقدار کسی بھی وقت خون میں 130 ملی گرام


 فی ڈیسی لیٹر (یعنی ایک لیٹر خون میں ایک اعشاریہ تیس گرام) سے زائد نہیں ہونی چاہیئے۔


ایچ ڈی ایل خون میں جتنا زیادہ ہو اتنا ہی اچھا ہے، اسکی مقدار کسی بھی وقت خون میں 40 ملی گرام


فی ڈیسی لیٹر سے کم نہیں ہونی چاہیئے، 60 سے زائد ہو تو آپ خوش قسمت ہیں۔


ٹوٹل کولیسٹرول کی مقدار 200 ملی گرام فی ڈیسی لیٹر سے زائد نہیں ہونی چاہیئے۔


اگر آپ کے خون میں یہ مقداریں زیادہ یا کم ہیں تو دل کی بیماری لگنے کا خدشہ ہے، ڈاکٹروں کا مشورہ


ہے کہ ہر صحت مند انسان کو پانچ سال میں کم از کم ایک دفعہ مکمل کولیسٹرول ٹیسٹ ضرور کروانا


چاہیئے، اس ٹیسٹ کا نام "لیپیڈ پروفائل" lipid profile ہے۔


 کولیسٹرول کو خون میں کم کرنے کے دو طریقے بہت موثر ہیں


روزانہ، کم از کم آدھ گھنٹہ ورزش، اس سے نہ صرف مجموعی کولیسٹرول اور ایل ڈی ایل کم ہوتا ہے بلکہ


ایچ ڈی ایل زیادہ ہوتا ہے اور بلڈ پریشر بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔


خوراک میں احتیاط


آپ کو علم ہونا چاہیئے کہ جو چیز آپ کھا رہے ہیں اس میں کولیسٹرول کتنا ہے، انسان کے روزانہ


کولیسٹرول خوراک کی زیادہ سے زیادہ مقدار 300 ملی گرام ہے اور ایک انڈے کے زردی میں 260


 ملی گرام کولیسٹرول ہوتا ہے، اسی طرح ایک پاؤ گوشت میں تقریباً 150 ملی گرام کولیسٹرول ہوتا ہے


 سو کوشش یہی ہونی چاہیئے کہ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال زیادہ کرنا چاہیئے۔


 لیکن کسی بھی صورت میں روزانہ ورزش بہت ضروری ہے اور دوا کے بغیر کولیسٹرول کم رکھنے کا یہ


سب سے اہم اور مؤثر طریقہ ہے۔


   عام ٹوٹکے جن سے کولیسٹرول کم ہو سکتا ہے


 کولیسٹرول کے لیے انسان کو پہلے اپنی خوراک میں کچھ ردو بدل کرنا پڑتا ہے۔


کھانوں میں‌ چکنائی کا استعمال ختم کرنا پڑتا ہے۔


 جو کھانا بھی کھایا جائے تو کوشش کی جائے بس نام کو اس میں آئل یا گھی شامل کیا جائے۔


 انڈے اور ناریل میں‌ بھی کافی کولیسٹرول ہوتا ہے۔ لہذا ان کی طرف سے بھی احتیاط برتی جائے۔


 سبز پتے والی سبزیاں اسٹیم کرکے کھائی جائیں۔


 کھیرے کا استعمال بھی مفید ہوتا ہے۔


 ساتھ میں صبح اٹھنے کی عادت اپنائی جائے۔


 اور صبح ورزش کی جائے۔


 اس کے علاوہ بہت سے گھریلو ٹوٹکے تو ہیں۔


 جیسے نہار میں لہسن کے ایک یا دو جوئے چبا کر کھانا۔


 شہد کے اوپر پسی کالی مرچ یا دار چینی کا پاؤڈر چھڑک کر کھانا۔


 

تمام جسم کو مہلک ترین بیماریوں سےبچاوکیلئے قدیم دیسی ٹوٹکہ

تمام جسم کو مہلک ترین بیماریوں سےبچاوکیلئے قدیم دیسی ٹوٹکہ


ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس ، کولیسٹرول اور دیگر بیماریاں انسان کو اندر سے چاٹ جاتی ہیں اور ان


بیماریوں کی ایک بڑی وجہ کمزور مدافعتی نظام ہے۔آج ہم آپ کو قدیم دیسی ٹوٹکہ بتائیں گے جس پرعمل


کرکے نہ صرف آپ کا مدافعتی نظام مضبوط ہوگا بلکہ آپ خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں گے۔


دیسی ٹوٹکہ لیموں اور لہسن کے اجزاء پر مشتمل یہ دیسی ٹوٹکہ بنانے اوراستعمال میں بہت ہی آسان ہے۔


[caption id="attachment_1772" align="aligncenter" width="510"]desiherbal.com- تمام جسم کو مہلک ترین بیماریوں سےبچاوکیلئے قدیم دیسی ٹوٹکہ desiherbal.com- تمام جسم کو مہلک ترین بیماریوں سےبچاوکیلئے قدیم دیسی ٹوٹکہ[/caption]

ایک کلو لیموں کو قیمہ بنانے والی مشین میں باریک کر لیں اور پھر اس میں 300گرام لہسن ملائیں اور


ساتھ ہی اس میں 1.5لیٹر پانی ڈال دیں۔اب اس آمیزے کو 15منٹ تک ابالیں اور پھر ٹھنڈا کرکے کسی


گلاس کے جار میں ڈالیں اور ایلومینیم فوائل سے ڈھک دیں۔اب ہر صبح اس مشروب کا ایک چھوٹا چمچ


خالی پیٹ پئیں اور 25دن تک یہ عمل جاری رکھیں۔دس دن کے وقفے کے بعد دوبارہ اس دہرایا جاسکتا


ہے۔


آخر میں اتنا ضرور کہوں گا کہ کسی کو اچھی اور میٹھی بات بتانا بھی صدقہ ہے۔ تو اگر آپ سمجھتے ہیں


اس نسخہ سے کسی کا بھلا ہو سکتا ہے اس کو شیئر ضرور کریں۔ اور اگر آپ سمجھتے ہیں ہم نے یہ جو


نسخہ جات شیئر کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے اچھا ہے تو آپ ہماری ویب سائیٹ کو چندہ ضرور دیں


تاکہ ہم اس سلسلہ کو جاری و ساری رکھ سکیں شکریہ


والسلام۔۔۔ حکیم عمران کمبوہ 03046539899 یہ نمبر وٹس ایپ پر بھی ہے اور


دوسرا نمبر 03216486707 اور یہ نمبر ایمو پر بھی ہے


ikamboh11سکائیپ آئ ڈی


دیسی ٹوٹکہ کے مزید نسخوں کے لیئے یہاں کلک کریں



اور کال شام 6 سے رات 10 بجے تک ہی کریں

cholesterol cureمعدے مثانہ جگر کی گرمی وکولیسٹرول کا علاج

Cholesterol  cure: معدے مثانہ جگر کی گرمی وکولیسٹرول کا علاج


نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ معدے مثانہ جگر کی گرمی کا ہےاس کے لیئے بہت سے نسخہ ہیں مگر


ان کا رزلٹ سو فیصد نہیں ہے مگر معدے مثانہ جگر کی گرمی یہ جو سادہ سا نسخہ ہے اس کا رزلٹ


الحمدللہ سو فیصد ہے اس نسخہ کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ بالکل آسانی سے بن جاتا ہے اور ہر


جگہ دستیاب ہے


ہوالشافی


گوند کتیرا، تخم بالنگو، بیہ دانہ،1 تولہ


ترکیب تیاری: تینوں اشیاء کو سادہ پانی میں رات کو بھگو دیں


طریقہ استعمال: صبح اچھی طرح مل کرچھان لیں فضلہ کو نکال کر پھینک دیں اور پانی کو پی لیں


فوائد: معدے مثانہ جگر کی گرمی کے لئیے یہ بہت شاندار نسخہ ہے، جو کہ بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو


بھی ٹھیک کرنے میں معاون ہے۔



آخر میں اتنا ضرور کہوں گا کہ کسی کو اچھی اور میٹھی بات بتانا بھی صدقہ ہے۔ تو اگر آپ سمجھتے ہیں


اس نسخہ سے کسی کا بھلا ہو سکتا ہے اس کو شیئر ضرور کریں۔ اور اگر آپ سمجھتے ہیں ہم نے یہ جو


نسخہ جات شیئر کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے اچھا ہے تو آپ ہماری ویب سائیٹ کو چندہ ضرور دیں


تاکہ ہم اس سلسلہ کو جاری و ساری رکھ سکیں شکریہ


والسلام۔۔۔ حکیم عمران کمبوہ 03046539899 یہ نمبر وٹس ایپ پر بھی ہے اور


دوسرا نمبر 03216486707 اور یہ نمبر ایمو پر بھی ہے


ikamboh11سکائیپ آئ ڈی


اور مردانہ طاقت کے مزید نسخوں کے لیئے یہاں کلک کریں


اور کال شام 6 سے رات 10 بجے تک ہی کر


Powered by Blogger.