Showing posts with label امراض معدہ. Show all posts
Showing posts with label امراض معدہ. Show all posts

معدے جگر اور پیٹ کی تمام بیماریوں کا اکسیری نسخہ

معدے جگر اور پیٹ کی تمام بیماریوں کا اکسیری نسخہ


ہندوستان کی تقسیم کے وقت جب مسلمان ہندوستان سے پاکستان آئے تو انہوں نے لازوال قربانیاں دیں ان


قربانیوں عزت جان اور مال کی قربانیوں کی ان گنت داستانیں ہیں کہ جن کو سن کر دورتی بھی کانپ اٹھتی


ہے مگر سکھ اور ہندو جو چیز ہجرت کرنے والوں سے نہ چھین سکے وہ تھا علم اسی علم کی بدولت


ہجرت کر کے پاکستان آنے والوں نے نئے سرے سے اپنی زندگیاں شروع کی اور ملک و قوم کی ترقی میں


اپنا حصہ ڈالا تقسیم کے بعد جب میرے سسر محترم حکیم اختر علی کمبوہ انبالہ سے سرگودھا پہنچےتو


سوائے جسم پر کپڑوں اور علم کے علاوہ ان کے پاس کچھ نہ تھا اللہ کا نام لے کر وہیں بارہ بلاک میں


چھوٹا سا دوخانہ شروع کیا اور پاکستان آکر جو سب سے پہلے نسخہ بنایا وہ معدے جگر اور پیٹ کی تمام


بیماریوں کے لیئے اکسیری نسخہ تھا اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ جن لوگوں کو بھوک کی کمی ہو


اور کھایا پیا نہ لگتا ہو جگر کے افعال سست ہوں ہر قوت جی متلاتا ہو کھانا کھانے کے بعد پیٹ پھول جاتا


ہو پیٹ میں گیس ہو مگر اس کا اخراج نہ ہوتا ہو قبض کی شکایت گاہے بگاہے رہتی ہو ان کے لیئے یہ


نسخہ بٖضل خدا اکسیر ثابت ہو گا


 شادی کے بعد جب میں سسرال گیا تو دعوتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا گوجرانوالہ اور سرگودھا کی پانی کا


ذائقہ کافی مختلف ہے پہلے ہی دن پیٹ خراب ہو گیا تو میری بیگم صاحبہ نے سبز رنگ کا سفوف مجھے


لا کر دیا ایک چٹکی  پانی کے ساتھ کھائی ٹھیک پندرہ منٹ کے بعد الحمد للہ طبیعت پشاش بشاش ہو گئی


مارے تجسس بیگم صاحبہ سے نسخہ کا پوچھا تو انہوں نے جھٹ سے نسخہ بتا دیا جو اتنا آسان کے سن


کے طبیعت خوش ہوگئی دو دن بعد واپسی ہوئی اور دواخانے آتے ہی سب سے پہلے اسی نسخہ کو تیار کیا


اور پیٹ کے تمام امراض میں بلا خوف وخطر دیا بٖضل خدا کبھی ناکامی نہیں ہوئی


معدے جگر اور پیٹ کی تمام بیماریوں کے نسخہ کے اجزاء اس طرح ہیں


ہوالشافی


پودینہ خشک50گرام ۔ سماق دانہ (اسکو کھٹے مصر بھی کہتے ہیں)25گرام ۔ کال نمک10گرام


کالی مرچ10گرام


[caption id="attachment_1785" align="aligncenter" width="204"]desiherbal.com-پودینہ desiherbal.com-پودینہ[/caption]

[caption id="attachment_1786" align="aligncenter" width="205"]desiherbal.com-سماق دانہ desiherbal.com-سماق دانہ[/caption]

تمام اشیاء کو پیس لیں جب بھی ضرورت ہو آدھا چمچ چائے والا پانی کے ساتھ استعمال کریں ہائی بلڈ


پریشر والے کال نمک نہ ڈالیں پیٹ کے تمام امراض میں بلا خوف و خطر کھلائیں اگر بخار کر ساتھ پیٹ


درد ہو تو نہ کھالئیں باقی کوئی مسئلہ نہیں


آخر میں اتنا ضرور کہوں گا کہ کسی کو اچھی اور میٹھی بات بتانا بھی صدقہ ہے۔ تو اگر آپ سمجھتے ہیں


اس نسخہ سے کسی کا بھلا ہو سکتا ہے اس کو شیئر ضرور کریں۔ اور اگر آپ سمجھتے ہیں ہم نے یہ جو


نسخہ جات شیئر کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے اچھا ہے تو آپ ہماری ویب سائیٹ کو چندہ ضرور دیں


تاکہ ہم اس سلسلہ کو جاری و ساری رکھ سکیں شکریہ


والسلام۔۔۔ حکیم عمران کمبوہ 03046539899 یہ نمبر وٹس ایپ پر بھی ہے اور


دوسرا نمبر 03216486707 اور یہ نمبر ایمو پر بھی ہے


ikamboh11سکائیپ آئ ڈی


معدے جگر اور پیٹ کی تمام بیماریوں کے مزید نسخوں کے لیئے یہاں کلک کریں


اور کال شام 6 سے رات 10 بجے تک ہی کریں

قبض کا علاج

قبض کا علاج


بغیر چھنے آٹے کی روٹی کا استعمال کیجئے قبض ختم ہو جاے گی، سونف اور گل ملا کر کھا لیجئے ،پی لیجئے یا دودھ میں بھیگی ہوئی انجیر کھائیے قبض دور ہوجائے گا ۔


آنتوں اور اعصاب کی خشکی دور کرنے اور ان میں قدرتی لچک پیدا کرنے میں اسبغول بے مثل دوا اور غذا ہے آنتوں اور اعصاب کی خشکی دور کرنے اور ان میں لچک پیدا کر کے ان کی جلن خارش اور اینٹھن (تشنج ) رفع کر کے دائمی قبض توڑنے کے لئے دنیا بھر کی کوئی دوا بھی شاید ہی اس کا مقابلہ کر سکے ۔


دودھ لسی یا شکر کے شربت کے ساتھ اسبغول کا ناشتہ کرتے نظر آئیں گے جب غذا کی نالی میں خراش اور زخم ہو جائیں تو صبح ایک تولہ سے ایک چھٹانک تک اسبغول پاؤ دو پاؤ نیم گرم دودھ میں ملا کر اسے چینی یا شربت انار سے میٹھا کر کے گھونٹ گھونٹ پینے سے دو چار روز میں خدا کے فضل سے خراش بند اور نالی صاف ہو جاتی ہے



قبض کے لئے ادویاتی نسخہ


قسبط البحری 40 گرام
کلونجی 50 گرام
سوئے 10 گرام


مختلف بیماریاں اور انکا آسان علاج

مختلف بیماریاں اور انکا آسان علاج


موٹاپا اوراس کا علاج


 وہ لوگ جو موٹے ہیں اور دبلے ہونا چاہتے ہیں وہ اپنے جسم کی فالتو چربی کو تحلیل کردیں اور اس کے لیے سب سے اہم سبزیاں


لیموں اور کھٹی اشیاءکھانا ہے ۔



بینائی تیز کرنے کا نسخہ


سونف برابر مقدار میں شکر کے ہمراہ ملاکر رات کو کھاتے رہنے سے بینائی تیز ہوجاتی ہے ۔



کان کے درد کا آسان علاج


روغن گل اور سرکہ برابر مقدار میںپکاکر کانوںمیں ڈالیں، کان کا درد فوری دور ہوجائے گا ۔


سفید پیاز کا عرق اور مرغی کے انڈے کی سفیدی دونوںہم وزن لے لیں اوران کے چند قطرے کان میں ڈالیں کان کے درد کو بےحد


افاقہ ہوگا ۔


مولی کے پتے لیں اور ان کا تین چھٹانگ پانی نکال لیں دونوںکو اس قدر آگ پر پکائیں کہ وہ جل جائے اسے نیم گرم کان میں


ڈالیں،کان درد اور ورم فوراً ختم ہوجائے گا۔


انڈے کی سفیدی اور روغن گل ہم وزن لے کر ملالیں اور انہیں کان میں ڈالیں ۔ بہرہ پن ختم ہوجائے گا ۔



آواز بیٹھ جائے کا علاج


پرانے جَولیں اورانہیں بھون لیں ، دس گرام کی مقدارمیں یہ چند بار کھائیں ، آپ کی بیٹھی ہوئی آواز کھل جائے گی ۔



بہراپن کا علاج 


ایک گرام نوشادر لیں اور اسے پانی میں ملاکر اس کو کان میں حسب ضرورت ڈالیں ۔ کان کا بہراپن کچھ ہی عرصہ کے مسلسل


استعمال سے ختم ہوجائے گا ۔



بلغمی کھانسی اوردمہ کا علاج


 تمباکو کی جلیٹھی کو دوبارہ آگ پر رکھ کر اس قدر جلائیں کہ اس کا رنگ سفید نکل آئے ۔اسے پان میں دورتی رکھ کر کھاتے رہیں،


بلغمی کھانسی اور دمہ ہمیشہ کے لیے دور ہوجائے گا ۔


4گرام عرق گاؤ زبان لیں ۔ اس میں چینی ملاکر پی لیں ۔ پرانی کھانسی کے لیے مجرب ہے ۔


 منقی اوراس سے دوگنی مقدار میں چینی اور مغز بادام لے کر انہیں باریک پیس لیں ۔ صبح وشام چھ گرام کھاتے رہیں ، ہر قسم کی


کھانسی ختم ہوجائے گی ۔


بیس گرام گندم کو پانی میں جوش دیں اوراس پانی کو چھان لیں، اس میں ایک گرام نمک ملالیں ۔ اسے پینے سے کھانسی کا خاتمہ ہوجاتا ہے ۔



بچوں کے نمونیہکا علاج


موم بتی کے شعلے پر لہسن کے ایک جوے کو جلالیں اوراس کا پانی ماں کے دودھ میں حل کرکے بچے


کو دیں بچے کا نمونیہ ختم ہوجائے گا ۔تین چار ماہ کے بچے کے لیے بےحد مفید ہے ۔



خون تھوکنےکا علاج 


 بیس گرام برگ بانسہ لیں اور اسے ذرا سی چینی میں ملالیں اسے پینے سے خون تھوکنے کا مرض ختم ہوجاتا ہے ۔



بچوں کی سردی کا علاج


بچے کو سینے کا در د سردی کے باعث ہوتوایک دس گرام میتھی تھوڑے سے پانی میں جوش دے لیں،


اسے چھان کر اس میں دس گرام شہد ملالیں ۔ سینہ کے درد کے لیے بے حد مفید دوا ہے ۔



پیٹ کے کیڑوں کا علاج


جست کے پتے لیں اوران کا بیس گرام پانی نچوڑ لیں ، انہیں پینے سے پہلی خوراک میں پیٹ کے کیڑے ہلاک ہوجاتے ہیں ۔ یاد رہے


یہ بےحد کڑوی دوا ہے ۔ اسے پینے کے بعد کوئی میٹھی چیز کھالینے میں حرج نہیں ہے ۔



پھٹے ہونٹوں کا علاج


تربوز کے کچے بیچ لیں اوراسے مناسب مقدار پانی میں ملاکر پیس لیں۔ رات کو انہیں ہونٹوں پر لیپ کردیں اور صبح اٹھ کر انہیں


گرم پانی سے دھو دیں ۔ بہت جلد پھٹے ہوئے ہونٹ درست ہوجائیں گے ۔



خون صاف کرنے کا نسخہ


بیس گرام شیشم کے تازہ پتے چند دن پانی میں جوش دے کر پیتے رہیں ۔ آپ کے خون کی ہر خرابی ختم ہوجائے گی



برص یعنی پھلبہری کا علاج


السی کو سرکہ میں پیس کر برص کے مقام پر لیپ کرنے سے سفیدی ختم ہونا شروع ہوجاتی ہے اور برص کو مکمل شفا مل جاتی


ہے ۔ 


سرسوں کے بیج باریک پیس لیں اورپھر اسے ایک ہفتہ تک بیس گرام بکری کے دودھ کے ساتھ استعمال کرتے رہیں ۔ دوا کے


استعمال کے دوران غذا کم سے کم کھائیں ۔ بےحد مفید علاج ہے ۔



ماہواری کی خرابی کا علاج


رات کو پانی میں بیس گرام چنا اور تل بھگودیں، صبح اسے جوش دے کر پانی چھان لیں ۔ ایک ہفتہ متواتر پیتے رہیں، وہ عورتیں


جن کی ماہواری بند ہوجاتی ہے ان کو ماہواری باقاعدہ آنے لگے گی ۔



 پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کا علاج


رات کو مٹھی بھر چنے سرکہ میں بھگودیں اور اُسے صبح نہار منہ کھالیں ، کوئی دوسری غذا دوپہر تک نہ کھائیں،پیٹ کے کیڑے


ایک ہی بار کھانے سے ہلاک ہوجائیں گے ۔



کھانسی کا علاج


فلفل کو چلم میں تمباکو کی جگہ رکھ کر حقے میں پینے سے کھانسی کا نشان تک مٹ جاتا ہے ۔



بواسیر کا علاج


مہندی کے پتے خشک کرکے باریک پیس لیں اورپھر اسے گھی میں تر کرکے بواسیر پر لگائیں ۔ بواسیر کے مسے بیٹھ جائیں گے ۔


بے خوابی کا علاج 


آپ بے خوابی کی شکایت رکھتے ہیں تو 20گرام مغزکدو لیں مصری ملاکر رات کو کھائیں تو بے خوابی کا عارضہ ختم ہوجائے گا۔



دانت درد اور کیڑوں کا علاج


دانت میں درد ہے اور دانتوںمیں کیڑے آپ کے لیے پریشانی کا موجب ہیں توآپ ذرا سی ہینگ لیں اور اسے دانت کے دردوالے مقام پر


رکھ دیں ۔ فوری آرام مل جائے گا ۔



گنجے پن کا شرطیہ علاج 


بکری کے کُھر لیں اورانہیں جلاکر سرکہ میں حل کرلیں ، اسے گنج پر ملتے رہنے سے بتدریج بال اُگ آئیںگے ۔


کوّے کے پر لیں اورانہیں جلاکر سرکہ میں ملالیں ، و ہ مقام جہاں سے بال گرگئے ہیں یا سر جہاں سے گنجاپن نمودار ہوچکا ہے


وہاں یہ تیل سا لگائیں چند روزکے استعمال سے وہاں بال اُگ آئیںگے

معدہ کی گیس قبض اور تمام امراض معدہ کا علاج

معدہ کی گیس قبض اور تمام امراض معدہ کا علاج


گرمی کے روزوں میں  پیاس کی زیادتی کو ختم کرتا ہے خاص طور پر افطاری کےبعد جو گھبراہٹ


ہوتی ہے اس کے استعمال کرنے سے اس کو فوراً افاقہ ہوتا ہے۔ اگر صبح سحری


کے بعداس کو کھالیا جائے تو سارا دن پیاس بھوک شدت حدت اور نڈھالی سے روزے


دار بچا رہتا ہے۔یہ دوا ہر موسم میں مفیدہے۔ یہ صرف موسم گرما کیلئےمیں ہی نہیں جتنا فائدہ موسم


گرما میں دیتی ہے اتنا ہی فائدہ موسم سرما میں دیتی ہے


معدہ کی گیس قبض اور تمام امراض معدہ کا علاج کے نسخہ کے اجزاء


چینی باریک 100 گرام پسی ہوئی‘ میٹھا سوڈا 20 گراماور ست پودینہ 3گرام


معدہ کی گیس قبض اور تمام امراض معدہ کا علاج کے نسخہ کی ترکیب تیاری


چینی اور میٹھا سوڈا آپس میں ملائیں اور پھر ست پودینہ اس میں ملا کر خوب رگڑیں اتنا


کہ چینی میٹھا سوڈا اور ست پودینہ آپس میں یکجان ہوجائیں۔ کسی ہوا بند ڈبے میں بوتل میں محفوظ


رکھیں۔ زیادہ مقدار میں نہ بنائیں نمی کے موسم میں جم جاتا ہے۔


معدہ کی گیس قبض اور تمام امراض معدہ کا علاج کے نسخہ کا طریقہ استعمال



 آدھا چمچ کھانے کے بعد دن میں تین دفعہ بھی لے سکتے ہیں اگر طبیعت زیادہ خراب ہو تو بار بار بھی


لےسکتے ہیں۔



معدہ کی گیس قبض اور تمام امراض معدہ کا علاج کے نسخہ کے فوائد


 اس کا سب سے پہلا فائدہ تو یہ ہے کہ سینے کی جلن پیاس کی زیادتی گرمی کی شدت کھانا ہضم نہ


ہونا یا ہضم ہوئے بغیر نکل جانا دائمی قبض ہونا اجابت کھل کر نہ آنا ذہنی تفکرات ذہنی دبائو  بچوں


کے دست اجابت بچوں کی الٹی بچوں کا موٹا تازہ نہ ہونا بھوک نہ لگنا طلب غذا کی نہ ہونا تھوڑا سا


کھا کر چھوڑ دینا اور بڑوں کیلئے ایسے جو قے متلی سے بدحال ہوجاتی ہیں یا کسی چیز کو کھانے کو


جی نہیں چاہتا یا ایسے مصروف لوگ جو وقت بے وقت کھانا کھاتے ہیں پھر انہیں صحیح ہضم نہیں ہوتا


پیٹ بڑھ رہا ہے جسم میں چربی بھر رہی ہے۔ 


معدہ کی گیس قبض اور تمام امراض معدہ کا علاج کے نسخہ کے مزید فوائد


 یہ دوا یعنی سفید پائوڈر دل کی گھبراہٹ کیلئے دل کے وہ مریض جو بائی پاس کراچکے ہیں یاکرانے


والے ہوں یا دل کے کسی بھی مرض میں مبتلا ہوں ان کیلئے بہت موثر ثابت ہوا ہے۔


  دل کی گھبراہٹ کیلئے اعصاب کے کھچائو کیلئے طبیعت کی بے چینی اور نڈھالی کیلئےذہن کی اور


طبیعت کی تراوٹ کیلئے بہت زیادہ موثر


bawaseer piles ka ilajبواسیر کا علاج

bawaseer piles ka ilajبواسیر کا علاج


 پاکستان اور ہندوستان کے لوگ تیزابی غذا بہت زیادہ کھاتے ہیں۔ نظامِ زندگی میں بے ترتیبی اور بے وقت

تواتر، تسلسل، ربط اور توازن کا فقدان اس بیماری کا ایک بڑا سبب ہے۔ لوگ نہیں جانتے کہ عمر کے کس


حصے میں انہیں کیسی خوراک کھانی چاہئیے۔ مختلف اشیاء خورد و نوش کی کیا اہمیت و نقائص ہیں۔


معاشرتی تغیر و تبدل، طبقاتی نظام، امیر و غریب کا فرق اور احساس کمتری وغیرہ کا اس مرض سے براہِ


راست تعلق ہے۔


کےعام اسباب اور پرہیز bawaseer piles ka ilajبواسیر کا علاج 


 غیر متوازن خوراک، وقت بے وقت کھاتے رہنا، بغیر بھوک کے کھانا۔


پانی تھوڑی مقدار میں پینا۔


ذہنی پریشانیاں یا ڈیپریشن۔


یرقان کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے کہ یرقان میں جگر تازہ خون نہیں بناتا۔


ذیابیطس/شوگر کے ساتھ بھی ہو سکتی ہے۔


زیادہ دیر تک کرسی پر بیٹھے رہنا۔


قبض اس کی سب سے پہلی علامت ہے۔ قبض سے ہی بات آگے بڑھتی ہے۔


خواتین میں حمل کے دوران سستی اور کاہلی کی وجہ سے جسمانی حرکت کا نا کرنا۔


دوران حمل خواتین کام کرنا نقصان دہ سمجھتی ہیں، غیر ضروری آرام حمل میں بواسیر کا سبب بنتا ہے۔


نوجوان لڑکے اور لڑکیوں میں مجامعت اور جلق بھی اس کا ایک اہم سبب ہے (معاذاللہ)۔


تنہائی پسند، خاموش طبع لوگ جو ہر وقت اندھیرے میں رہنا پسند کریں، وہ بھی اس مرض کا شکار ہو


سکتے ہیں۔


بڑھاپے میں جسمانی حرکت میں کمی اور تازہ خون کی عدم پیداوار۔


غیر فطری جنسی عمل اور اس کی زیادتی بھی ایک سبب ہے ۔


بازاری کھانے۔ خصوصاً ریڑیوں پر لگے ہوئے کھانے، کہ ان میں حفظانِ صحت کے اصولوں کی صریح


خلاف ورزی ہوتی ہے۔ ہوٹلوں اور ریستورانوں کے اکثر کھانے باسی ہوتے ہیں۔ تازہ اجزاء سے تیار نہیں


کئیے جاتے۔


تیل اور گھی سے بھرپور کھانے۔ مثلاً پکوڑا، سموسہ، کچوری، بازاری نان/کلچہ اور پراٹھا وغیرہ۔ یہ تمام


چیزیں بواسیر کے مریض کے لئیے زہر قاتل ہیں۔


کالی اور سرخ مرچ، مصالحہ جات۔


مچھلی، بازاری مرغی اور دیگر تمام بھنے ہوئے گوشت۔ مثلاً چکن اور مٹن کی ہانڈی و کڑاہی وغیرہ۔ تاہم


شوربہ و یخنی بغیر مرچ مصالحہکے استعمال کی جاسکتی ہے۔



کے علاج کے ٹوٹکے bawaseer piles ka ilajبواسیر کا علاج


تازہ اور صاف پانی سوا لیٹر یعنی 1250 ملی لیٹر نہار منہ پینے کی عادت اپنائیں۔ کچھ لوگ شکایت


کرتے ہیں کہ اتنی مقدار میں پانی پینے سے پیٹ میں درد اٹھتا ہے۔ نہار منہ پانی کے استعمال کا بھی


خاص طریقہ ہے۔ آپ صبح شتاب اٹھیں۔ اٹھنے کے فوری بعد ایک گلاس پئیں، پھر وضو یا غسل کے بعد


پئیں، نمازِ فجر ادا کریں پھر پئیں، یوں وقفے سے پیتے رہیں۔ ایک ہفتے میں سوا لیٹر پانی پینا آپ کا


معمول بن جائے گا۔ اس عمل کا سب سے بڑا فائد یہ ہو گا کہ آپ کا پیٹ بشمول معدہ ، جگر اور مثانہ ایک


دم صاف ستھرا اور تازہ دم ہو جائے گا۔ ہم دعویٰ سے کہتے ہیں کہ اس عمل کی برکت سے آپ کی پرانی


سے پرانی قبض بیس سے پچیس دنوں میں کاملاً ختم ہو جائے گی۔ اور قبض ہی بواسیر کی بنیادی وجہ


ہے۔ پانی کی اس ترکیب سے شوگر، یرقان ، مثانہ و پتے کی پتھری کا علاج بھی کامیابی سے کیا جا چکا


ہے۔ خواتین جن کو حیض اور رحم کی تکالیف ہوں، پانی کو اسی ترکیب سے استعمال کریں۔


ہری سبزیاں، خصوصاً پالک، شلجم اور گاجر بھی مفید ہے۔ پودینہ کے پتے اور اس کی چٹنی بہت مفید ہے

کہ اس سے معدہ کو تقویت ملتی ہے۔


بواسیر کے مریضوں کے لئیے انجیر ایک نعمت بے بہا ہے۔ کائنات کے سب سے بڑے حکیم و طبیب صلی

اللہ علیہ وسلم نے انجیر کی یہاں تک تعریف فرمائی کہ اسے جنت کا میوہ قرار دیا۔ چنانچہ حضرت ابوذر


رضی اللہ تعالٰی عنہ روایت کرتے ہیں کہ تاجدار انبیاء صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ “انجیر کھایا


کرو۔ اگر مجھ سے کہا جائے کہ کیا کوئی پھل جنت سے زمین پر آ سکتا ہے تو میں کہوں گا کہ ہاں یہی


ہے۔ یہ بلاشبہ جنت کا پھل ہے اسے کھایا کرو کہ یہ بواسیر کو کاٹ کر رکھ دیتا ہے اور گھنٹیا میں مفید


ہے۔


ہم جانتے ہیں کہ بواسیر پُرانی قبض، جگر کی خرابیاں اور پیٹ کے آخری حصہ میں خون کی نالیوں میں

دوران خون سست پڑ جانے سے پیدا ہوتی ہے۔ جب یہ ان کا علاج ہے تو مطلب یہ ہوا کہ انجیر قبض کو


دور کرتی ہے۔ جگر کے لئے مصلح ہے اور خون کی نالیوں میں دوران خون کو دُرست کرتی ہے۔


انجیر کی ساخت میں موجود چھوٹے چھوٹے دانے پیٹ میں جاکر پھول جاتے ہیں۔ ان کا اسبغول کی مانند

پھولنا بھی قبض کو دور کرنے کا ذریعہ بن جاتا ہے۔رات سونے سے قبل انجیر پانچ عدد انجیر خشک گرم


دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ جب تک مکمل افاقہ نا ہو جائے جاری رکھیں۔ بلکہ معدہ کی درستگی کے


لئیے ہمیشہ استعمال کریں گے تو بہت نافع پائیں گے۔


ہڑ ہڑ جس کو ہریڑ بھی کہا جاتا ہے، اس کا مربہ رات سونے سے قبل پانچ عدد گرم دودھ کے ساتھ

استعمال کریں۔ یاد رکھیں انجیر یا ہریڑ بیک وقت استعمال کرنا ٹھیک نہیں۔ اگر دونوں کا استعادل کرنا ہو تو


کسی ایک کو دوپہر کے کھانے کے بعد اور دوسری کو رات کے وقت ۔


زیتون اللہ تعالیٰ کے عظیم نعمت ہے۔ اس کا تیل بواسیر میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ اگر بواسیر کے

مسؔے اور دانے بن جائیں تو زیتون کا تیل ان کے اوپر لگائیں۔ دن میں کم از کم تین بار تواتر کے ساتھ


مقعد پر لگائیں۔ جلن، خارش اور درد میں افاقہ ہو جائے گا۔ کھانے میں زیتون کا تیل استعمال کریں۔ صبح یا


شام میں کسی ایک وقت چائے کا ایک چمچ زیتون تیل پی لیں۔ قبض کشا اور مقوی معدہ و آنت ہے۔


کھانے میں دلیہ بہت مفید ہے۔ طبیبوں کے طبیب اللہ تعالیٰ کے حبیب صلی اللہ علیہ وا لہ وسلم نے فرمایا "

یہ پیٹ کو اس طرح صاف کر دیتا ہے کہ جیسے تم میں سے کوئی اپنے چہرے کو پانی سے دھو کر اس


سے غلاظت کو اتار دیتا ہے"۔


یہ ایک بڑی خوبصورت مثال ہے کہ کیونکہ جو میں باریک ریشہ کثیر مقدار میں ہوتا ہے۔ یہ پیٹ میں جاکر

پھولتا ہے اور آنتوں میں بوجھ کی کیفیت پیدا کرکے اجابت کے عمل کو تیز کرتا ہے۔ جو میں لحمیات کے


اجزاء بھی ہوتے ہیں جو جسم کو توانائی مہیا کرتے ہیں۔ اگر کسی کو کمزوری کی وجہ سے قبض محسوس


ہو رہی ہو تو جو کھانے سے اس کا مداوا بھی ہو جائے گا۔


ناشتہ میں جو کا دلیا آنتوں کو صاف کرتا اور بواسیر میں مفید ہے۔

آٹا چھان کر نہ پکایا جائے کیونکہ اس کی بھوسی قبض اور دل کا علاج ہے۔

Benefits of cumin seedsزیرہ کے فوائد

CUMIN SEEDSزیرہ  


حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ھیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمای


" تم سنا اور کمون کو اپنے اوپر لازم کر لو کیونکہ ان میں ہر مرض کی شفا ھے"


زیرہ  


ھندی : جیرا


عربی : کمون


مزاج: گرم خشک 


 کی اقسامCUMIN SEEDSزیرہ


    زیرہ کی دو اقسام ہیں سیاہ اور سفید


زیرہ معدہ، جگر، آنتوں اور پھیپھڑوں کو قوت بخشتا ھے. ریاح ( گیس ) اور ورم کو تحلیل کرتا ھے. بلغم کو کم کرتا ھے. مسلسل


استعمال سے موٹاپا کم کر کے بدن کو دبلا کرتا ھے. زیرہ خوراک کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ھے. زچہ کا دودھ بڑھانے میں مفید


ہےاور سوزاک میں فائدہ دیتا ھے



زیرہ سیاہ


 فارسی زیرہ سیاہ،عربی کمون اسود، سندھی جیرہ۔


اس کا مزاج گرم خشک، تیسرے درجے میں ہے۔


 مقدار خوراک: سات ماشہ ہے۔




[caption id="attachment_1080" align="alignnone" width="150"]Benefits of cumin seedsزیرہ کے فوائد Benefits of cumin seedsزیرہ کے فوائد[/caption]

cumin seeds  زیرہ سیاہ کے فوائد


 طبیعت کو لطافت دیتا ہے۔


ریاح اور ورموں کو تحلیل کرتا ہے۔


بلغم کو دور کرتا ہے۔


 معدہ کی رطوبت کو دور کرتا ہے۔


زیرہ سفید کی طرح بھوک لگاتا ہے۔


 پیشاب اور حیض خوب جاری کرتا ہے۔


 اس کو دست آور دوائوں میں عام استعمال کیا جاتا ہے۔


زیرہ سیاہ چھ ماشے، شہد چھ ماشے میں پیس کر بطور سرمہ آنکھوںمیں لگانے سے پڑبال بصر کی بیماری دور ہو جاتی ہے۔ چہرے کی


رنگت نکھارتا ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ زیرہ رگڑ کر منہ پر لگایا جائے اور پندرہ منٹ بعد منہ دھویا جائے۔ اس طرح دو ہفتے تک


استعمال کرنا شرط ہے۔


اگر زیرہ سیاہ اور نمک ہم وزن پیس کر پانی میں ملا کر ٹکیاں بنا کر میدہ کی بوریوں میں رکھ لی جائیں تو میدہ خراب نہیں ہوتا۔


اسی طرح کتابوں یا پھر لکڑی کے سامان میں بھی ایسی ٹکیاں رکھنے سے دیمک نہیں لگتی۔


 زیرہ سیاہ ایک ماشہ، لونگ ایک ماشہ باریک پیس کر سالن میں ملا کر کھانا مقوی معدہ اور مقوی جگر ہوتا ہے۔


 پیٹ کی گیس میں ہر کھانے کے بعد ایک ماشہ سفوف ہمراہ پانی استعمال کرنا مفید ہے۔


 جو بچے بستر پر پیشاب کرتے ہیں ان کے اس عارضہ کو دور کرنے میں زیرہ سیاہ اور پوست آملہ ہم وزن لے کر تھوڑا شہد ملا کر


کھلانا اس عادت کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دیتا ہے۔ اسے ایک ہفتہ تک روزانہ رات سوتے وقت ہمراہ پانی استعمال کریں۔


 زیرہ سیاہ کا جوشاندہ بنا کر غزارے کرنے سے دانتوں کا درد ختم ہو جاتا ہے۔ لیکن یہ عارضی آرام ہوتا ہے جو چھ سے بارہ


گھنٹے تک کیلئے ہے۔


 مٹی کھانے کی عادت، ہچکی کا آنا اور پیٹ کے کیڑوں کو خارج کرنے کیلئے زیرہ سرکے میں بھگو کر اور خشک کرکے کھانا بے


حد مفید ہے۔


اگر آدھ پائو زیرہ سیاہ دس سیر پانی میں ابال کر ٹب میں ڈال کر رحم کے ورم والی مریضہ کو اس میں بٹھائیں تو دو چار دفعہ ایسا


کرنے سے عارضہ ٹھیک ہو جاتا ہے۔


بواسیر کے مسوں کا درد دور کرنے کیلئے گرم گرم زیرہ کا پلٹس باندھنے سے فائدہ ہوتا ہے۔


 زیرہ سیاہ کو رگڑ کر چینی ملا کر پینے سے پیشاب کھل کر آتا ہے۔


قبض کو دور کرتا ہے۔نوٹ: زیرہ سیاہ کو کثرت سے ہرگز استعمال نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس کی کثرت سے پھیپھڑوں اور انتڑیوں


کو نقصان پہنچتا ہے۔



1نسخہ نمبرCUMIN SEEDSزیرہ


زیرہ پچاس گرام کو لیموں کے پانی میں بھگو دیں کہ چار پانچ دن میں پانی پی کر پھول جائے تو خشک کرلیں


اسی طرح اجوائن دیسی کو گھیکوار کے پانی یا اندرائن (کوڑ تمہ) کے گودے کے ساتھ یکجان کرکے رکھیں. بعد میں خشک کرلیں


یہ زیرہ اور اجوائن پچاس پچاس گرام


سنا مکی پچیس گرام


انار دانہ پچیس گرام


سماق دانہ بارہ گرام


سونٹھ بارہ گرام


پودینہ خشک بارہ گرام


نوشادر دس گرام


کالانمک دس گرام


( ہائی بلڈ پریشر والے کالا نمک نہ ڈالیں)


سب کو پیس کر پاؤڈر کرلیں


مقدار خوراک آدھی چھوٹی چمچ پانی سے


فوائد:معدہ کی گیس، کھانا ھضم نہ ھونا، پیٹ درد، قبض، آنتوں میں ریح، بھوک نہ لگنا، قے، متلی، منہ سے پانی آنا، اور تلی کے


بڑھ جانے کے لئے بہترین ھے


CUMIN SEEDSمرکبات زیرہ 



جوارش کمونی


زیرہ سرکہ میں مدبر سوگرام


برگ سداب چالیس گرام


سونٹھ چالیس گرام


فلفل سیاہ پچیس گرام


بورہ ارمنی دس گرام


ترکیب تیاری:دوائیں سفوف کرکے تین گنا شہد یا گڑ کی چاس میں مکس کرکے جوارش بنالیں


ترکیب استعمال:آدھی چھوٹی صبح شام ھمراہ پانی یا عرق سونف


فوائد:معدہ کی برودت ( سردی) کو دور کرتی ھے،کھٹے ڈکار آنا،بدھضمی،معدہ کی فاسد رطوبتیں خشک کر کے معدہ کا تنقیہ کرتی


ھے۔ہچکی اور متلی کیلئے فائدہ مند ھے

Meda jigar aur anton ky amraz ka ilaj

Meda jigar aur anton ky amraz ka ilaj


Ye aik muslima haqiqat hai ke hamare jisim ki bohat si bimariyan bunyadi tor par peat, Meda jigar aur anton ke fail ki kharabi ki wakah se peda hoti hain. Ye hi wajah hai ke peat ko “um ul amraz” yani amraz ki maa kaha jata hai. Ye baat saal hasaal ke tibi tajurbat aur mushahidat se te shudah hai ye Meda jigar aur anton ke fail ki dorustagi aur islah ke leye Meda jigar aur anton ko munasib aram aur faraghat ki zarorat hoti hai aur mulsmanon ke leye ye baat bais e musarat hai ke ye Meda jigar aur anton ko aram sirf rozah rakhne ya kabhi kabhar aik ya do waqat khana na khane (Fasting) se hasil ho jata hai. Is ke elawa warzish karne aur chehel kadmi karne ya jismani mushakat ke kaamon se bhi Meda jigar aur anton mein harkat hoti hai aur Meda jigar aur anton ka fail dorust rehta hai.

 

امراض معدہ کا آسان علاج



یہاں کچھ علامات کے ساتھ آسان علاج پیش ہیں تاہم گذارش ہے کہ اگر کسی کی سمجھ میں نہ آئے تو اس وقت تک استعمال نہ کرے جب تک کسی اچھے طبیب سے مشاورت نہ کر لیں۔



1نسخہ نمبر



اگر سر میں درد رہتا ہے، پاخانہ وقتِ مقررہ یا معمول میں نہیں ہے، نیند کی زیادتی ہے تو کسی اچھے دواخانے کی بنی ہوئی اطریفل زمانی ناشتہ کے بعد ایک چھوٹا چمچ پانی کے ساتھ کھائیں۔ رات سونے سے قبل چار عدد انجیر نیم گرم دودھ کے ساتھ۔ صبح نہار منہ زیادہ سے زیادہ تازہ پانی پئیں۔



2نسخہ نمبر



اگر سر میں درد، جسم میں تھکاوٹ کمزوری، قبض اور پاخانہ درد وجلن کے ساتھ ہو یعنی بواسیر کی علامات ظاہر ہو رہی ہوں یا پاخانہ میں خون خارج ہوتا ہو تو جوارش جالینوس ایک چھوٹا چمچ رات کے کھانے کے بعد پانی کے ساتھ، جوارش کمونی ناشتہ کے بعد ایک چھوٹا چمچ پانی کے ساتھ۔ چار عدد انجیر دوپہر کے کھانے کے بعد نیم گرم دودھ کے ساتھ۔ مدت علاج دو مہینے۔




3نسخہ نمبر




معدہ کی تکالیف کی وجہ سے نظر اور دماغ کمزور ہو گیا ہو، قبض کا احساس ہو اور کھانا ہضم نہ ہوتا ہو، سر میں درد، چکر ، آدھے سر کا درد ہو تو ایسی علامات میں شربتِ فولاد دو چمچ صبح شام، اطریفل اسطخودوس رات میں ایک چھوٹا چمچ، مربہ ہریڑ چار عدد نیم گرم دودھ کے ساتھ رات میں۔ مدت علاج دو ماہ۔ … جاری ہے




4نسخہ نمبر



اگر سینہ میں جلن، تبخیر، قے اور معدہ میں درد کا احساس ہو تو یہ علامات بنیادی طور پر السر کی طرف اشارہ کر رہی ہیں اس کی تشخیص براہِ راست مشاورت اور چیک اپ کے بغیر نا ممکن ہے۔ اس لئیے اپنے طبیب سے ضرور ملیں۔ کچھ مفید تراکیب و علاج یہ ہیں کہ ایسے مریض کو ہلدی کے زیرو سائز کیپسول بنا کر دیں، دو کیپسول صبح شام پانی کے ساتھ۔ زیادہ سے زیادہ مائع خوراک بشکل دودھ، جوس اور صاف پانی دیں۔ میٹھا اور ترش چیزوں سے پرہیز۔




پرہیز



معدہ کی بیماریوں میں مبتلا تمام مرد و عورتیں ہر قسم کی ترش کھٹی ، گھی، مرچ مسالہ، گوشت اور بازاری خوارک سے بچیں۔ فاسٹ فوڈ کو خود کے لئیے حرام سمجھیں۔ سگریٹ نوشی کسی زہرِ قاتل سے کم نہیں۔ شادی شدہ خواتین و حضرات جنسی عمل میں اعتدال برتیں۔



خوراک


 نہار منہ صاف تازہ پانی، ٹھنڈا دودھ، جوس، پھل، ہرے پتے والی سبزی، ریشہ دار غذائیں، انجیر اور ہریڑ کا استعمال کریں


qabz ka ilaj urduقبض کا علاج

qabz ka ilaj urduقبض کا علاج


Qabz (kabz) yani constipation ik aam bemari hy. Hr doosra shks qabz mei mubtla nzr ata hy. Pait mein drd, shdeed uljhn or muslsl tkleef is ki kuch chida chida nishania hein.  Qabz ko door karne ki kbhi koi nuskha or kbhi koi dwa mgr qabz hy ky tootny ka naam hi nhi leta. Agr kuch ahtiati tdabeer ikhtiar ki jein or desi totkay istimal kyey jein toqabz ka ilaj kya ja skta hy. Muslsal qabz sy aantein sooj jati hein or pakhany mein khoon bhi ana shru ho jata hy. qabzke ilaj ke liye ghaza ka sehi intekhab aur khanay peene ki routine bohat  aham hai .Qabz ke chand muntakhib totkay pesh hain.

qabz ka ilaj urduقبض کا علاج


بغیر چھنے آٹے کی روٹی کا استعمال کیجئے قبض ختم ہو جاے گی، سونف اور گل ملا کر کھا لیجئے ،پی لیجئے یا دودھ میں بھیگی ہوئی انجیر کھائیے قبض دور ہوجائے گا ۔


آنتوں اور اعصاب کی خشکی دور کرنے اور ان میں قدرتی لچک پیدا کرنے میں اسبغول بے مثل دوا اور غذا ہے آنتوں اور اعصاب کی خشکی دور کرنے اور ان میں لچک پیدا کر کے ان کی جلن خارش اور اینٹھن (تشنج ) رفع کر کے دائمی قبض توڑنے کے لئے دنیا بھر کی کوئی دوا بھی شاید ہی اس کا مقابلہ کر سکے ۔


دودھ لسی یا شکر کے شربت کے ساتھ اسبغول کا ناشتہ کرتے نظر آئیں گے جب غذا کی نالی میں خراش اور زخم ہو جائیں تو صبح ایک تولہ سے ایک چھٹانک تک اسبغول پاؤ دو پاؤ نیم گرم دودھ میں ملا کر اسے چینی یا شربت انار سے میٹھا کر کے گھونٹ گھونٹ پینے سے دو چار روز میں خدا کے فضل سے خراش بند اور نالی صاف ہو جاتی ہے



قبض کے لئے ادویاتی نسخہ


قسبط البحری 40 گرام
کلونجی 50 گرام
سوئے 10 گرام


تمام کو سفوف کرکے کھانے کے بعد پون چھوٹا چمچ پانی کے ہمراہ استعمال کریں۔ 


 

 

 

tamam bimariyon ka tib e nabvi ilaj

tamam bimariyon ka tib e nabvi ilaj

woh waqat door nahin jab all world main tib e nabvi ilaj ka charcha ho ga bcoz  ab dunya tib e nabvi  ilaj ki haqqeqat ko samaj gai hy

tib e nabvi ilaj hi aisa treqa ilaj hy ji nature ky karreb hy .aleopathic sy dunya ab pechy ho rahee hy coz is ky sideffect boht hain jb k tib e nabvi ilaj ka koi side effect nahin tib e nabvi ilaj main aksar nuskhy kitchen sy he ban jatay hain ,tib e nabvi ilaj sy shifa ky sath sath sawab be hy.zail main tib e nabvi ilaj ka aisa nushka likha hy jo har bemari ka illaj hy

طب نبوی سے ہر بیماری کا علاج


موسم گرمی کا ہو یاسردی کا‘ بارش کا ہو یا طوفان کا۔۔۔ مریض ہو یا تندرست۔۔۔ پہاڑوں کا رہنے والا ہے یا میدانوں کا۔۔۔ جزیروں میں زندگی کے دن رات گزرے یا صحراؤں میں۔۔۔ بیماری ‘شفایابی‘ علاج اور صحت ہم سب کی ضرورت ہے۔
اللہ پاک جل شانہٗ نے جہاں بیماریاں بنائی ہیں وہاں ان کا علاج بھی۔ آسمانی نظام سدا انسان کا ساتھی رہا اور قیامت تک ساتھی رہے گا۔ فطری غذاؤں سےہٹنے کے بعد انسان جب مصنوعی غذاؤں پرآتا ہے تو سب سے زیادہ اثر دو چیزوں پر پڑتا ہے ایک معدہ اور جگر۔۔۔ پھر جب یہی معدہ اور جگر متاثر ہوتے ہیں پھر اس کے بعد جو بیماریاں سامنے آتی ہیں ان میں کو لیسٹرول ‘یوریا‘ یورک ایسڈ‘ جوڑوں کا درد‘ بواسیر‘ اعصابی کمزوری‘ شوگر‘ پٹھوں کی کمزوری‘ مردانہ طاقت‘ یادداشت ‘نگاہ پراثر وغیرہ وغیرہ۔
لیکن! بنیاد وہی معدہ اور جگر ہے اور اس کی بنیاد غذائیں ہیں۔ کھانا اور کھاتے چلے جانا اور پھر کھا کر بیٹھے رہنا یا پھر کھا کر دماغی سوچوں پر لگ جانا۔ ہم بھی کیسے دیوانے ہیں مزدور کی زندگی کو دیکھتے نہیں‘ محنت کش کا کھانا دیکھتے ہیں۔ بالکل ٹھیک ہے صبح تین پراٹھے‘ تین کپ چائے بڑی پیالیاں اور بہت سا بچا ہوا رات کا سالن آپ کھائیں پھر محنت کش کی زندگی گزاریں کہاں گیا کولیسٹرول‘ کہاں گیا یوریا‘ کہاں گیا بلڈپریشر‘ کہاں گئی شوگر۔۔۔؟؟؟ آپ اگر محنت کش ہیں اور دن رات محنت اور محنت بھی ایسی جس میں جسم کو تھکنا پڑتا ہے یعنی محنت سےمراد جسمانی نہ کہ دماغی محنت۔۔۔ تو پھر آپ ایسی غذائیں کھانے کا حق رکھتے ہیں اورمیں دعوے سےکہتا ہوں ایسی غذائیں آپ کو کوئی نقصان نہیں دے سکتیں اور میں مطمئن ہوں اگر آپ ایسی غذائیں کھائیں تو صحت بہتر ہوگی اگر آپ ایسی غذائیں کھا کر بیٹھے رہیں‘ دماغی محنت کرتے رہیں تو پھر بہت بڑی بیماریوں کیلئے آپ انتظار کریں اور ان بیماریوں کا انتظار کریں جو کبھی سنی‘ سوچی‘ پڑھی یا بولی نہیں ہوںگی۔
آج کا میرا مضمون اپنے قارئین کو غذاؤں کی احتیاط ‘بس سادہ غذا کھائیں تھوڑا کھائیں‘ کم کھائیں‘ جسم کو متحرک رکھیں۔بچہ اور


tamam bimariyon ka tib e nabvi ilaj


پیٹ یہ کچھ ایسی چیزیں ہوتی ہیں جن کو جن چیزوں کا عادی بنایا جائے وہ اسی کا عادی بن ہی جاتا ہے۔
آئیے! آج آپ کو ایک ایسے مختصر سے ٹوٹکے سے متعارف کراتے ہیں اگر آپ ایسی غذائیں کھا کر اپنے آپ کومریض بناچکے ہیں۔ جگر اور معدہ کا مریض۔۔۔ جی ہاں جب جگر اور معدہ مریض بن جاتے ہیں تو پھر سب سے پہلے جو چیز سر اٹھاتی ہے وہ شوگر‘ ہیپاٹائٹس اور بلڈپریشر ہے۔


tamam bimariyon ka tib e nabvi ilaj


ہیپاٹائٹس سے مراد کالا یرقان اور بعض اوقات پیلا یرقان بھی ہے آپ ایسی بیماریوں میں اگر مبتلا ہوچکے ہیں تو آپ گھبرائیں نہیں ایک مختصر سا ٹوٹکہ آج آپ کی نذر کرتا ہوں بنانا کیا بس بازار سے جاکر لے لیں پتھر کنکر صاف کرلیں کسی ڈبےمیں محفوظ رکھیں اور روزانہ طبیعت کے مطابق ایک چمچ صبح و شام‘ آدھا چمچ صبح و شام یا چوتھائی چمچ چائے والا صبح و شام پانی کے ہمراہ کھانے یا ناشتے سے ایک گھنٹے پہلے یا تین گھنٹے پہلے لے لیجئے چاہیں تو دن میں تین دفعہ بھی لے سکتے ہیں وہ دوا اور ٹوٹکہ کیا ہے صرف دو بیج ہیں ایک کاسنی کے بیج اور ایک کلونجی کے بیج۔ بس۔۔


tamam bimariyon ka tib e nabvi ilaj


آئیے! دوا تیار اور آپ استعمال شروع کریں۔ یقین جانیے یہ دونوں بیج جب آپس میں ملتےہیں تو کاسنی کا مزاج ٹھنڈا کلونجی کا مزاج گرم جب دونوں آپس میں ملتے ہیں ایک ایسا مرکب بن جاتا ہے جوصحت و تندرستی کا ایک لاجواب اصول اورفارمولہ اور صحت بھی ایسی اور تندرستی بھی ایسی جو بھلائے نہ بھولے۔۔۔۔میں نے بے شمار بوڑھوں کو بتایا جو مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔ ڈھیروں دوائیں‘ رنگ برنگی گولیاں‘ جیب میں ہر وقت گولیوں کے پولیسٹر کی آواز۔۔۔ وہ ان گولیوں سے لاپروا ہوگئے۔ ایسے لاعلاج مریضوں کو بتایا جو جوانی ہی میں جوانی کی بے اعتدالیوں اور غذاؤں کی بے اعتدالیوں کی وجہ سے اپنی جوانی کو چالیس سال آگے لے گئے اور بڑھاپے کی دہلیزیں پار کرگئے‘ صحت کی امنگ ‘ امید‘ جوانی کی طاقت اور بھروسہ کھوبیٹھے ۔میں ایسے سب جوانوں کو دعوت صحت دیتا ہوں۔ آئیے! ان دو بیجوں کو اپنی زندگی کا ساتھی بنائیں۔ آپ کسی بھی بیماری میںمبتلا ہیں لیکن خاص طور پر ہیپاٹائٹس‘ شوگر‘ بلڈپریشر‘ معدہ اور جگر کے پرانےمریض۔ تسلی سے اس دوا کو شروع کردیں اور اعتماد اور اطمینان سے اس دوا کو استعمال کریں۔ یقین جانیے! یہ دوا نہیں یہ صحت کے دو مختصر لیکن باکمال راز ہیں۔ وہ کلونجی جس کے بارے میں احادیث میں یہاں تک فرمایا کہ یہ کالے دانے موت کے علاوہ ہر مرض کا علاج ہیں تو پھر کیوں نہیں ہوں گے۔ یہ دراصل دونوں نبویؐ جڑی بوٹیاں ہیں۔ کاسنی کا بھی ’’علاج نبویﷺ‘‘ میں تذکرہ اور کلونجی کا بھی۔۔۔۔
میرے پاس بے شمار مریضوں کے ایسے واقعات ہیں کہ انہوں نے ان دونوں بیجوں کو متواتر استعمال کیا۔ یرقان اور ہیپاٹائٹس کے مایوس مریض صحت یاب ہوئے‘ شوگراور معدے کے مایوس مریض مطمئن ہوئے۔ آپ چاہیں تو ان دونوں بیجوں کو پیس بھی سکتے ہیں اور پیس کر کسی شیشے کی بوتل میں محفوظ رکھ سکتے ہیں لیکن ثابت بھی استعمال کرسکتے ہیں جتنا معدے میں رہیں گے اتنا فائدہ دیں گے پسی ہوئی چیز فوراً ہضم ہوجاتی ہے مگر ثابت چیز فوراٍ ہضم نہیں ہوتی بلکہ اور چیزوں کو ہضم کرنےمیں معاون ہوتی ہے۔صحت و تندرستی کے یہ د ونوں راز دو بیج ہی تو ہیں۔


tamam bimariyon ka tib e nabvi ilaj


ایک مایوس مریض میرے پاس آئے کہنے لگے کہ پہلے معدہ خراب ہوا اس کے بعد یرقان ہوا وہ بڑھ کر ہیپاٹائٹس ہوگیا‘ پیٹ پھول گیا‘ جوڑوں میں درد‘ اعصاب کمزور ‘چند قدم چلنے سے سانس پھولنا شروع ہوجاتا ہے۔ طبیعت میں پریشانی‘ ڈاکٹروں نے مجھے لاعلاج قرار دیا۔ میں نے کہا کوئی بات نہیں آپ اطمینان سے یہ دو بیج استعمال کریں۔ دن میں دو بار یا چار بار‘ مقدار پہلے تھوڑی رکھیں پھر آہستہ آہستہ اس کو بڑھاتے جائیں۔ موصوف چند ہفتوں میں ایسے صحت یاب ہوئے کہ پہچانے نہ گئے یہ ایک واقعہ نہیں ایسے بے شمار واقعات میری پریکٹیکل لائف میں مجھے مل رہے ہیں۔ ہر آنے والا مایوس مریض مجھے ایک بہترین تجربہ دے کر جاتا ہے اور وہ تجربہ زندگی کا ایسا تجربہ کہ جس سے صحت و کامیابی کی نوید ملتی ہے۔ قارئین! آخر میں ایک بات پھر دہراؤں اپنی غذاؤں کا خیال رکھیں سادہ غذاؤں پرآئیں اور پھر اگر آپ مریض ہوچکے ہیں ہیپاٹائٹس کے‘ شوگر کے‘ جوڑوں کے درد اور معدہ کے یا آپ کسی بھی مرض میں ہوں تو یہ چند دن‘ چند ہفتے‘ چند مہینے استعمال کریں۔ آخری اور اہم بات: آپ کسی بھی مرض میں مبتلا نہیں آپ صحت یاب ہیں بس چٹکی صبح و شام یہ بیج کھانا شروع کردیں۔ انشاءاللہ کبھی مریض ہونگے ہی نہیں

Constipation cure:قبض کے خاتمہ کے لیے

قبض ۔۔۔ کیا ہے ؟ اسبا ب اور علاج    Constipation cure                        




 قبض ان امراض میں شامل ہے جس کا شکار آج کل بیشتر افراد ہیں اسے تہذیب جدید کا تحفہ قرار دینا مناسب اور صحیح ہو گا ۔ اس مرض کے شکار افراد میں عمر کی کوئی قید نہیں ہے ۔قبض کو ام الامراض کہا جاتا ہے ۔ یعنی امراض کی ماں ۔ اس سے کئی امراض جنم لیتے ہیں ۔ قبض اجابت کا بروقت نہ ہونا ہے اس کی متعدد اقسام ہیں جن میں وقت پر بافراغت اجابت کا نہ ہونا ، سخت قسم کا براز خارج ہونا ، دو تین دن تک اجابت کا نہ ہونا ۔ اجابت کے وقت دقت ہونا ، وغیرہ شامل ہیں ۔ قبض نہ ہونے کی علامت یہ ہے کہ چوبیس گھنٹے میں ایک بار اجابت بغیر دقت یا ادویہ کے وقت پر ہو جائے ۔

جب ہم غذا کھاتے ہیں تو یہ معدہ میں جاتی ہے جہاں سے نکل کر چھوٹی آنت میں داخل ہوتی ہے تو ہاضمے کا عمل نسبتاً تیز ہو جاتا ہے ۔ چھوٹی آنت اسے مزید قابل ہاضم بناتی ہے اور غذا کا مائع حصہ بڑی آنت میں تکمیل کو پہنچتا ہے ۔ یعنی پانی جذب ہو کر باقی حصہ فضلہ کی صورت اختیار کر لیتا ہے جو ہمارے شکم کے بائیں طرف آہستہ آہستہ حرکت کرتا ہے اور قولون کے ساتھ ساتھ اترنے لگتا ہے ۔ یہ پورا عمل اور فضلات کا اخراج صحت کے لئے بہت ضروری ہے البتہ اس عمل کی رفتار مختلف اجزا میں مختلف ہو سکتی ہے اگر ہضم کا عمل سست ہو تو اجابت خشک اور سخت ہو سکتی ہے ۔ اس کو قبض کہتے ہیں جو بعض صورتوں میں خطرناک صورت اختیار کر لیتی ہے ۔ قبض کی صورت میں پیٹ میں گرانی اور طبیعت میں بے چینی ہوتی ہے ، مزاج میں چڑچڑاپن سستی ہوتی ہے ، منہ سے بدبو اور بدبو دار گیس خارج ہوتی ہے ۔

گاہے سر میں درد اور اختلاج قلب ( دل ڈوبنا ) کی شکایت ہوتی ہے ۔ بھوک کم لگتی ہے ۔ بعض لوگوں میں کمر درد بھی ہوتا ہے ، فضلات کے جمع رہنے سے گیس ریاح پیدا ہوتے ہیں اگر یہ خارج نہ ہوں تو تکلیف میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے ۔ پھر بھوک تو اسی وقت لگے گی جب پہلی غذا خارج ہو گی اور مزید غذا کے داخلے کے لیے جگہ بن جائے گی ۔

قبض ہونے کے کئی اسباب ہیں :
بعض انفرادی ہوتے ہیں یعنی اجابت کو دبانا ، اجابت کی خواہش ہونے پر غفلت کرنا وغیرہ شامل ہےں ۔ شہروں میں رہنے والے لوگ جو کہ ریشہ ( فائبر ) کا استعمال کرتے ہیں فروٹ ، بن ، کباب اور شیر مال کا بکثرت استعمال کرتے ہیں ، پھلوں سبزیوں کے بجائے مرغن تلی ہوئی غذاؤں کا زیادہ شکار ہوتے ہیں ۔ نقض تفدئیہ کے علاوہ بعض بری عادات بھی قبض کا سبب بنتی ہیں ۔ چنانچہ جذبات بھی ہاضمے میں ایک گونہ اہمیت کے مالک ہیں ۔ غذائی اوقات میں بدنظمی سے بھی اجابت کا نظام متاثر ہوتا ہے ۔ بعض اوقات ادویہ کے استعمال سے اور بکثرت تمباکو نوشی ، چائے نوشی کے استعمال سے بھی قبض رہنے لگتی ہے ۔ اس کے علاوہ آنتوں کی حرکت دودیہ کی سستی ، اخراجی قوت کی کمی ، آنتوں میں رطوبت کی کمی ، ثقیل غذاؤں کا زیادہ استعمال ، آرام طلبی ، ورزش کا فقدان اور پانی کے کم استعمال سے بھی قبض کا مرض لاحق ہو جاتا ہے ۔

قبض کا اصل علاج یہ ہے کہ ابتدائی عمر سے ہی بچوں میں صحت مند عادات کا شعور پیدا کیا جائے یعنی وقت مقرر کر لیا جائے ۔ اس حوالے سے والدین پر اہم ذمہ داری ہے ۔ قبض کشا ادویہ کا اصل مقصد وقتی آرام ہوتا ہے ۔ کیونکہ مریض کو جو ذہنی و جسمانی عوارض لاحق ہوتے ہیں ۔ ان میں وقتی آرام ضروری ہوتا ہے ۔ لوگ آسان طریقہ سمجھ کر ان ادویہ کے عادی ہو جاتے ہیں ۔ دوسری ادویہ کی طرح ان کے بھی مضر اثرات ہوتے ہیں آنتوں میں بل پڑنے سے اسہال ہو کر جسم میں پانی کم ہو جاتا ہے ۔ اس طرح آنتوں کے ریشوں و عضلات کو نقصان ہوتا ہے ۔ پھر قبض کی ادویہ ہمیشہ معالج کے مشورہ سے لیں ۔ پھر قبض کا علاج سب کے لیے ایک جیسا نہیں ہو سکتا ۔

ابتدا میں اور ہلکی قبض میں حجم بڑھانے والی ادویہ مثلاً آٹے کی بھوسی و بغیر چھنا آٹا کھائیں ، غذا میں پھل سبزیاں ریشہ سمیت ، ساگ پات ، شلجم ، گھیا توری ، ٹینڈا ، کدو ، کریلا کھائیں ۔ اور اسپغول چھلکا دو چمچ نیم گرم دودھ میں ملا کر رات سونے سے قبل استعمال کریں ۔ اگر آنتوں میں حرکت دود یہ سست ہو تو ” ترپھلہ “ اور ہڑڑ سیاہ کا مربہ استعمال مفید ہے ۔ آنتوں کی حرکت چست رکھنے کے لیے روزانہ ریشہ26 گرام غذا میں استعمال کریں اور آٹھ دس گلاس پانی پی لیں ۔

ورزش بھی قبض میں مفید ہے ۔ ورزش سے اعصاب کو طاقت ملتی ہے ، غذا کے اخراج کا عمل تیز ہوتا ہے ۔ اور آنتوں کو حرکت و تحریک ملتی ہے ۔ رات کھانے کے کم از کم دو گھنٹے بعد سوئیں ۔ آنتوں میں خراش پیدا کرنے اور فضلے کو نرم کرنے والی ادویہ کا استعمال ہمیشہ معالج کے مشورے سے کریں ۔ آنتوں کی خشکی کی صورت میں گلقند ، اسپغول ، روغن بادام اور روغن زیتون کا استعمال مفید ہے ۔ طب مشرقی میں ہڑڑ ، سقمونیا ، ہلیلہ کا صدیوں سے قبض کے لیے استعمال ہو رہا ہے ۔ اب تو مغرب میں بھی ان سے ادویہ بن چکی ہیں ۔


 

ہوالشافی

                    

   نسخہ نمبر1                                        Constipation cure no 1

بغیر چھنے آٹے کی روٹی کا استعمال کیجئے ،مرض ختم ہوجائے گا ۔ سونف اور گل قند ملا کر قبض کا خاتمہ

ہوجائے گا

 

  نسخہ نمبر2                                          Constipation cure no 2

 

انجیر گرم دودھ میں ڈال کر پی لیں ۔ یا دودھ میں بھیگی ہوئی انجیر کھائیے قبض دور ہوجائے گا ۔

 

Haemorrhoids treatment.بواسیر قبض اور پاخانے کی جلن کا علاج

Haemorrhoids treatment. :بواسیر قبض اور پاخانے کی جلن کا علاج


 سر میں درد، جسم میں تھکاوٹ کمزوری، قبض اور پاخانہ درد وجلن کے ساتھ ہو یعنی بواسیر کی علامات ظاہر ہو رہی ہوں یا پاخانہ میں خون خارج ہوتا ہو تو جوارش جالینوس ایک چھوٹا چمچ رات کے کھانے کے بعد پانی کے ساتھ، جوارش کمونی ناشتہ کے بعد ایک چھوٹا چمچ پانی کے ساتھ۔ چار عدد انجیر دوپہر کے کھانے کے بعد نیم گرم دودھ کے ساتھ۔ مدت علاج دو مہینے



علاج نمبر2


 سر میں درد رہتاہو، پاخانہ وقتِ مقررہ یا معمول میں نہیں ہے، نیند کی زیادتی ہے تو کسی اچھے دواخانے کی بنی ہوئی اطریفل زمانی ناشتہ کے بعد ایک چھوٹا چمچ پانی کے ساتھ کھائیں۔ رات سونے سے قبل چار عدد انجیر نیم گرم دودھ کے ساتھ۔ صبح نہار منہ زیادہ سے زیادہ تازہ پانی پئیں۔


۔

cholesterol cureمعدے مثانہ جگر کی گرمی وکولیسٹرول کا علاج

Cholesterol  cure: معدے مثانہ جگر کی گرمی وکولیسٹرول کا علاج


نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ معدے مثانہ جگر کی گرمی کا ہےاس کے لیئے بہت سے نسخہ ہیں مگر


ان کا رزلٹ سو فیصد نہیں ہے مگر معدے مثانہ جگر کی گرمی یہ جو سادہ سا نسخہ ہے اس کا رزلٹ


الحمدللہ سو فیصد ہے اس نسخہ کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ بالکل آسانی سے بن جاتا ہے اور ہر


جگہ دستیاب ہے


ہوالشافی


گوند کتیرا، تخم بالنگو، بیہ دانہ،1 تولہ


ترکیب تیاری: تینوں اشیاء کو سادہ پانی میں رات کو بھگو دیں


طریقہ استعمال: صبح اچھی طرح مل کرچھان لیں فضلہ کو نکال کر پھینک دیں اور پانی کو پی لیں


فوائد: معدے مثانہ جگر کی گرمی کے لئیے یہ بہت شاندار نسخہ ہے، جو کہ بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو


بھی ٹھیک کرنے میں معاون ہے۔



آخر میں اتنا ضرور کہوں گا کہ کسی کو اچھی اور میٹھی بات بتانا بھی صدقہ ہے۔ تو اگر آپ سمجھتے ہیں


اس نسخہ سے کسی کا بھلا ہو سکتا ہے اس کو شیئر ضرور کریں۔ اور اگر آپ سمجھتے ہیں ہم نے یہ جو


نسخہ جات شیئر کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے اچھا ہے تو آپ ہماری ویب سائیٹ کو چندہ ضرور دیں


تاکہ ہم اس سلسلہ کو جاری و ساری رکھ سکیں شکریہ


والسلام۔۔۔ حکیم عمران کمبوہ 03046539899 یہ نمبر وٹس ایپ پر بھی ہے اور


دوسرا نمبر 03216486707 اور یہ نمبر ایمو پر بھی ہے


ikamboh11سکائیپ آئ ڈی


اور مردانہ طاقت کے مزید نسخوں کے لیئے یہاں کلک کریں


اور کال شام 6 سے رات 10 بجے تک ہی کر


پیچش کا علاج

پیچش کا علاج


ہوالشافی


 جہاں اور بہت سی امراض کے لیےانار اکسیر ہے وہاں اسہال اور پیچس کے لیے بھی انتہائی فائدہ مند ہے۔
انار دانہ کا چھلکا یا پھول تھوڑی تھوڑی مقدار میں لے کر پانی میں ڈالیں اور آگ پر گرم کرکے جوش دیں اس کے پانی کو دن میں تین چار بار استعمال کرنے سے ان شاء اللہ اسہال بند ہو جائیں گے۔
ایک عدد انار لے کر اسے چھلکے سمیت نچوڑ لیں اور بوقت ضرورت استعمال کریں۔ اس سے دست بند ہو جاتے ہیں صفرا قے کے لیے مفید ہے بواسیر کی ابتدائی حالت میں بھی اس کا استعمال مفید ہے۔


مقدار خوراک: 3 تولہ سے 5 تولہ تک

معدہ کے تمام امراض کے لیئے جادو اثر گولیاں

معدہ کے تمام امراض کے لیئے 


ہوالشافی


پوست ہليلہ 10 گرام


پوست آملہ 10 گرام


پوست ہليلہ 10 گرام


ہليل خرد 10 گرام


زيرہ سفيد 10 گرام


سہاگہ برياں 10 گرام


نمک سياہ 10 گرام


اجوائن ديسي 10 گرام


دانہ الائچي کلاں 5 گرام


زيرہ سياہ 5 گرام


حلتيت 5 گرام


زنجبيل 5 گرام


ترکيب تياري: تمام دواۆ ں کو کوٹ پيس چھان کر سفوف بنا ليں اور عرق ليموں کي مدد سے چنے کے برابر گولي بناليں


مقدار خوراک: دوسے تين گولي ہمراہ پانیاستعمال کرائيں


کمزوریمعدہ، بد ہضمي، نفخ شکم ميں فائدہ دیتیہے

متلی اور قےکا علاج کے لیئے جوشاندہ

متلی اور قےکا علاج 


ہوالشافی


پوست ہليلہ زرد 3 گرام


 خشخاش 3 گرام


ملٹھی    3 گرام


باديان     3گرام


ترکيب استعمال: 100 ملي ليٹر پاني ميں ابال کر چھان کر پلائيں


متلي اور قے ميں مفيد ہے

معدہ کے تمام امراض کے لیئے جادو اثر سفوف

cure for all stomach problems:معدہ کے تمام امراضکاحل


ہوالشافی


زنجبيل 5 گرام


زيرہ سفيد 5 گرام


زيرہ سياہ 5 گرام


فلفل دراز 5 گرام


الائچي خورد 5 گرام


ست ليموں 5 گرام


کالی مرچ 1 تولہ


انار دانہ 1 تولہ


ست پودينہ 2 گرام


نمک لاہوري 4 تولہ


مصري 15 تولہ


ترکيب تياري: ست پودينہ اور ست ليموں کے علاوہ تمام ادويہ کو اچھی طرح پیس کر چھان لیں ست پودينہ و ست ليموں باريک کر کے ملائيں


مقدار خوراک: 3 گرام بعد از کھانا ہمراہ پانی


فوائد :معدہ کی تما بیماریاں ہاضمے کی خرابی،گیس،تبخیر۔معدہ کی جلن ،کھٹے میٹھے ڈکار غرضیکہ ہر امراض معدہ کا بہترین علاج ہے

امرض معدہ پر تفصیلی مضمون







stomach problems and solution:امرض معدہ پر تفصیلی مضمون


قارئین اس مضمون میں آپ کو معدہ کے افعال اور  اسکے بیماریوں کے اسباب،علامات،اور علاج پر تفصیلی طور پر بتایا جائے گا


جب انسان اپنی غلطی، غفلت اور مسائل کی وجہ سے ان اعضاء اور جسم کی ضروریات کے مطابق ان کا خیال نہیں رکھتا تو پریشانیاں اور بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ معدہ انسانی جسم کا ایک اہم حصہ ہے۔ انسانی جسم میں توانائی، حرکت اور نشو و نما کی بنیادیں اسی میں ہوتی ہیں۔ انسان جو کچھ کھاتا ہے، اسے کھا کر چبانا، ہضم کرنا اور پھر سے جسم انسانی کا حصہ بنانا یہ سب کام معدہ اور اس کے معاون اعضا ہی کرتے ہیں۔ نشاستے، لحمیات، حیاتین اور معدنیات انسان کی خوارک کا حصہ ہیں، ان اجزاء کا ایک فیصد استعمال ہوتا ہے اور باقی ناقابلِ ہضم اجزاء معدہ جسم سے خارج کرتا ہے۔ خوراک ہضم کرنے میں لعاب کا اہم کردار ہوتا ہے۔ اگر لعاب ٹھیک نہ ہو تو نظامِ انہضام میں خرابیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔


اس مضمون میں کوشش کی گئی ہے کہ اسے عام فہم انداز میں پیش کیا جائے تا کہ ہر پڑھنے والے کو فائدہ پہنچے اور اسے اپنے معدہ کی اصلاح میں مدد ملے۔ معدہ کی تکالیف میں عمومی طور پر ورمِ معدہ، نظامِ ہضم کی خرابیاں، بھوک نہ لگنا، پیٹ میں ریاح ، گیس، تبخیر، انتڑیوں کا سکڑ جانا اور السر یعنی معدہ کے زخم وغیرہ شامل ہیں۔ معدہ کا ورم جب حادّ ہو جائے تو معدہ کا داخلی حصہ اور دیواریں سرخ اور سوجی ہوئی حالت میں تبدیل ہو جاتی ہیں ، اس سے معدہ کا درد، قے، متلی، سینہ کی جلن سمیت کئی پریشان کن علامات کا ظہور ہوتا رہتا ہے۔ معدہ کی ان بیماریوں کی وجہ سے انسان کا پورا جسم متاثر ہوتا ہے اور مزید کئی بیماریوں کے اسباب پیدا ہوتے ہیں۔ سر کا درد، آدھے سر کا درد، نظر کی کمزوری، جگر کا تازہ خون کی پیدائش روک دینا، ہڈیوں کا درد، گردوں میں خرابیاں، وزن میں کمی، مردوں میں احتلام و جریان، خواتین میں لیکوریا اور ماہواری کی خرابیاں، نیند میں خرابی اور ذہنی انتشار و تناؤ… یہ سب وہ مسائل ہیں جن کا بالواسطہ یا بلاواسطہ معدہ سے لازمی تعلق ہے۔


معدہ کی بیماریوں کے اسباب
معدہ کی بیماریوں میں معدہ کا ورم اور السر نمایاں ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ فاسٹ فوڈ، غیر مسلم ممالک میں خنزیر جیسے جانور کا حرام گوشت، زیادہ تیل اور گرم کھانا، بازاری اچاری کھانے، سگریٹ نوشی، شراب و الکوحل، بروقت نہ کھانا، جنسی عمل میں زیادتی، سوئے تغذیہ ( غذائی کمی یا لازمی غذائی اجزاء کا جذب نہ ہونا) عفونت جراثیمی، جیسے کہ ایچ پائلوری انفکشن، آنتوں کی عفونت، نمونیا، مسمومیت غذائی، اینٹی بائیوٹک ادویات کا غلط استعمال، دافع درد انگریزی ادویات (ڈکلوفینک سوڈئیم، ڈکلوفینک پوٹاشئیم، آئیبو پروفین، انڈو میتھاسون، فینائل بیٹازون، کوٹیزون، اسپرین) اور کیمو تھراپی کے لئے استعمال ہونے والی ادویات۔ ڈاکٹر صاحبان دافع درد ادویات کے ساتھ احتیاطاً رینیٹیڈین، زینیٹیڈین اور اومپرازول استعمال کرواتے ہیں اس کا مقصد مریض کو ان ادویات کہ ممکنہ خطرات سے بچانا ہوتا ہے جو کہ معدہ کی تکایف کی صورت میں ہوتا ہے۔جنسی ہارمون اور کورٹی سون کا استعمال السر پیدا کرسکتا ہے۔


شراب نوشی‘ تمباکونوشی اور تفکرات کے علاوہ صدمات بھی السر پیدا کرتے ہیں۔ جیسے کہ خطرناک نوعیت کے حادثات‘ آپریشن‘ جل جانے اور دل کے دورہ کے بعد اکثر لوگوں کو السر ہوجاتا ہے۔ اس کی توضیح یہ ہے کہ صدمات چوٹ اور دہشت کے دوران جسم میں ایک ہنگامی مرکب ہسٹامین پیدا ہوتا ہے یہ وہی عنصر ہے جو جلد پر حساسیت کا باعث ہوتا ہے۔ یقین کیا جارہا ہے کہ اس کی موجودگی یا زیادتی معدہ میں السر کا باعث ہوتی ہے۔ اسی مفروضہ پر عمل کرتے ہوئے السر کی جدید دواؤں میں سے سیمیٹیڈٰن بنیادی طور پر ہسٹامین کو بیکار کرتی ہے اور یہی اس کی افادیت کا باعث قرار دیا گیا ہے۔ ایسی خوراک جس میں ریشہ نہ ہو۔ جیسے کہ خوب گلا ہوا گوشت۔ چھنے ہوئے سفید آٹے کی روٹی السر کی غذائی اسباب ہیں۔
اکثر اوقات السر خاندانی بیماری کے طور پر بھی ظاہر ہوتا ہے۔ آپس میں خونی رشتہ رکھنے والے متعدد افراد اس میں بیک وقت مبتلا ہوجاتے ہیں۔ اس کا یہ مطلب بھی لیا جاسکتا ہے کہ ان میں تکلیف وراثت میں منتقل ہوتی ہے یا یہ کہہ سکتے ہیں کہ ان کے بودوباش کا اسلوب‘ کھانا پینا یا عادات ایک جیسی تھیں۔ اس لئے ان کو السر ہونے کے امکانات دوسروں سے زیادہ رہے 50 فیصدی مریضوں کو السر معدہ کے اوپر والے منہ کے قریب ہوتا ہے وہ اسباب جو معدہ میں زخم پیدا کرتے ہیں وہ بیک وقت ایک سے زیادہ السر بھی بنا سکتے ہیں لیکن 90 فیصدی مریضوں میں صرف ایک ہی السر ہوتا ہے۔ جبکہ 10-15فیصدی میں ایک سے زیادہ ہوسکتے ہیں۔


اس پر حکماء اور معالجین متفق ہیں کہ السر کے متعدد اقسام جلد یا بدیر کینسر میں تبدیل ہو جاتی ہیں کیونکہ اس کی سب سے بڑی خرابی یہ ہے کہ بروقت علاج نہ ہونے پر یہ پھٹ جاتا ہے، عموماً مریض کو اس کا احساس اس وقت ہوتا ہے جب قے کے ساتھ خون آنا شروع ہو جاتا ہے۔ اس کے پھٹنے میں شراب نوشی، سگریٹ نوشی اور دافع درد ادویات کا اہم کردار ہوتا ہے۔
السر کی تمام پیچیدگیاں خطرناک ہوتی ہیں، ان میں سے کوئی بھی علامت یا پیچیدگی جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ السر کا مریض زندگی سے مایوس، پریشان و بے چین اور اعصابی تناؤ کا شکار رہتا ہے۔
اس مختصر مضمون میں معدہ کے امراض کے اسباب و علاج مکمل لکھنا ممکن نہیں، آگہی اور علاج میں معاونت مقصود ہے۔ جس کسی کو بھی یہ تکلیف محسوس ہو اسے چاہیئے کہ فی الفور کسی مستند طبیب سے رجوع کرے۔ آپ کے آس پاس میں بہت سارے نیم حکیم آپ کو ملیں گے، تعویذ اور دم والوں کی بھی بھرمار ہو گی مگر یاد رکھیں علاج کروانے کی ترغیب ہمیں اسلام اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہٖ و سلم نے دی ہے۔ اس علاج میں کچھ میڈیکل ٹیسٹ بھی کروانے پڑتے ہیں۔ اس لئیے کسی منجھے ہوئے حکیم یا ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔


امراض معدہ کا آسان علاج
یہاں کچھ علامات کے ساتھ آسان علاج پیش ہیں تاہم گذارش ہے کہ اگر کسی کی سمجھ میں نہ آئے تو اس وقت تک استعمال نہکرے جب تک کسی اچھے طبیب سے مشاورت نہ کر لیں۔


نسخہ نمبر

مقوی باہ قہوہ

قوت باہ کے لیے


لونگ، تخم پیاز، تیزپات،زیرہ سیاہ، اجوائن دیسی،شہد حسب ذائقہ


ترکیب تیاری:تمام ادویہ برابر وزن لے کر ان کا سفوف بنالیں


طریقہ استعمال:1 گرام سے2 گرام تک 1پاؤپانی میں پکائیں جب 1چائے کے


کپ کے برابر رہ جائےتوچھان کرگرم گرم چائےکی طرح پیئں صبح وشام خالی پیٹ ہلکا


سا کڑوا کسیلا ہو گا حسب ذائقہ شہد ملا سکتے ہیں


فوائد:اعصابی دردیں پٹھوں کا کھینچاؤ جوڑوں کادرد یورک ایسڈ کولیسٹرول معدہ وجگر


کےامراض شوگر کی ذیادتی بار بار پیشاب کا آنا کمر درد قبض دائمی نزلہ زکام سانس کا


پھولنا دمہ دل کی کمزوری جریان احتلام مردرانہ کمزوری لیکوریا ان تمام امراض کا سو


فیصد مجرب علاج ہے کسی قسم کا نقصان نہیں ہے بلا خوف و خطر استعمال کریں

السر کا عمدہ نسخہ

السر کا عمدہ نسخہ
ھوالشافی
رال سفید، 50گرام،گوند کیکر 50، کشنیز50گرام،چھوٹی الائچی10گرام،ملٹھی 50 گرام،مصری 50 گرام،گاوزبان 20 گرام
ترکیب تیاری۔۔۔۔ساری اشیاء کو باریک کر کے سفوف بنا لیں
ترکیب استعمال۔۔۔۔ 3تا 5گرام، صبح و شام،ایک چھوٹا چمچہ عرق گاوزبان کے ساتھ
فوائد۔۔۔۔۔۔کٹھے ڈکار،السر،جلن،تیزابیت معدہ،وغیرہ میں مفید ہے،اندرونی زخموں کے لئے موثر ہے

پچاس سے زائد بیماریوں سے شفاء

پچاس سے زائد بیماریوں سے شفاء


آج جو آپ کو میں  نسخہ بتانے جا رہا ہو اس میں 80 بیماریوں کی شفا ہے ،جس میں شوگر،یرقان،کینسر ،دل کی بیماری اورادرکپیٹ کی جتنی بھی بیماریاں ہیں ان سب کے لئے یہ بہت ہی مفید ہے ،اور اس کے استمعال سے دو ہفتوں میں موٹاپا اور بلڈ پریشر برابر ہو جاتا ہے آپ اس نسخے کو ضرور استمعال کریں اس نسخے میں ادرک،انار دانا اور پودینہ یہ صرف 3چیزیں استمعال ہوتی ہیں ان تینوں چیزوں کوبرابروزن لےکراچھی طرح دھو کر گرائینڈر میں پیس کرچٹنی سی بنا لیں یاد رہے اس میں کوئی نمک یا دوسرا مصالحہ نہیں ملانا ہے۔جب تیار ہو جائے تو اس کو   فریج میں رکھ لیں۔ اور ہر کھانے کے بعد 1 چمچ استعمال کریں۔بفضل خدا 1 ہفتہ میں آپ کو پتہ چل جائے گا کہ یہ کس قدر اعلیٰ نسخہ ہے۔اور جو بھی افراد موٹاپے کا شکار ہیں و اسے ضرور استمعال کریں کیوں کہ یہ چٹنی موٹاپا بہت کم دنوں میں کم کرتی ہے اور اس کے کوئی نقصانات نہیں ہیں آپ کسی بھی ڈر خوف کے بغیر اسے استمعال کر سکتے ہیں اور خود کو صحت مند رکھ سکتے ہیں یہ چٹنی عرق انساء کے مریض بھی ضرور استمعال کریں اس سے یہ مرض بھی ختم ہو جاتا ہے اور آپ صحت مند و تندرست نظر آئینگے اس لئے ابھی سے اس چٹنی کی ریسیپی کو نوٹ فرما لیں اور آج سے ہی اسے استمعال کریں کچھ دنوں میں آپ کو فرق محسوس ہو جائے گا ،دعاؤں میں ضرور یاد رکھیئے گا

 

 

 

 








    


Powered by Blogger.