Showing posts with label انار دانہ. Show all posts
Showing posts with label انار دانہ. Show all posts

پیچش کا علاج

پیچش کا علاج


ہوالشافی


 جہاں اور بہت سی امراض کے لیےانار اکسیر ہے وہاں اسہال اور پیچس کے لیے بھی انتہائی فائدہ مند ہے۔
انار دانہ کا چھلکا یا پھول تھوڑی تھوڑی مقدار میں لے کر پانی میں ڈالیں اور آگ پر گرم کرکے جوش دیں اس کے پانی کو دن میں تین چار بار استعمال کرنے سے ان شاء اللہ اسہال بند ہو جائیں گے۔
ایک عدد انار لے کر اسے چھلکے سمیت نچوڑ لیں اور بوقت ضرورت استعمال کریں۔ اس سے دست بند ہو جاتے ہیں صفرا قے کے لیے مفید ہے بواسیر کی ابتدائی حالت میں بھی اس کا استعمال مفید ہے۔


مقدار خوراک: 3 تولہ سے 5 تولہ تک

انارسرخ کے فوائد

 انارسرخ


 مختلف نام:۔(عربی)  رمان مرد (فارسی) انار میخوس مشہور عام قندھاری بہتر ہوتا ہے۔   


رنگ:- سُرخ وخوش رنگ اندر اور باہر سے سُرخ


download (4)ذائقہ :۔ چاشنی دار اور خوش مزہ  


مقدر خوراک :- بطور دوا آب انار ۲تولہ ۵ تولہ تک


 مزاج :- سرد تر درجہ پہلا


افعال و استمال :-  تمام افعام و خواص میں انار شیریں سے ملتا ہے۔ بلکہ اس سے زیادہ قوی الاثر ہے۔ صفرادی مزاجوں کے لیے نہایت مفید ہے۔ اگر اس کا عرق مع پوست کے نچوڑ کر اس میں شکر ملا کر پئیں تو صفرادی خارش اور یرقان کو بے حد مفید ہے۔ ہچکی کو بند اور معدہ کو طاقت دیتا ہے۔ اگر اس کا عرق تانبے کے برتن مین اس قدر جوش دیا جائے کہ گاڑھا ہو جائے تو اس کو آنکھ میں لگانا قوتِ باصرہ کو تقویت دیتا ہے اور نفع بخش ہے۔ اس کا پانی نچوڑ کر شربت اور رُب بنایا جاتا ہے۔  


نوٹ ؛ پوست انار یعنی نسپال مین ۲۲تا ۲۵ فیصد ٹے نین ہوتی ہے پھولوں کو گلنار اور خشک شدہ تخموں کو انار دانہ کہتے ہیں۔

Powered by Blogger.