akhroot ky faiday اخروٹ کے فوائد

          akhroot ky faiday  اخروٹ کے فوائد               


 WALNUT   :    اخروٹ


       مختلف نام:۔   


(عربی)  جوز (فارسی) گردگان (بنگالی)آکروٹ (گجراتی ) آکھوڈ (مرہٹی) آکروڈ(سندھی) اکھروٹ (انگریزی)  


WALNUT


ماھیت:-  ایک بڑے اونچے پھاڑی درخت کا مشھور پھل ہے ۔ پھل گول ان کے اوپر سبز چھال ھوتی ہے۔ اس لیے چھیل ڈالنے سے اندر سے سخت گٹھلی نکلتی ہے۔ جسے اخروٹ کھتے ہیں۔ چھلکا سخت اور کھردرا اس میں روغن اور پروٹین کی مقدار بھت زیادہ ہوتی ہے۔


رنگ:-  سفیدی مائل بھورا مغز سفید


ذائقہ:-   پھیکا مگر لذیذ اور مرغن


مزاج :۔  مزاج گرم دوسرے درجے میں خشک تیسر ے درجے میں


مصلح  :- تر شیاں


مقدار استمال:- دو تولہ تا تین تولہ


افعال و استمال:- لطیف ملین مبہی اور  محلل ھے بد ہضمی کو دفع کرتا ہے۔ ردی مادہ کو تحلیل کر تا ہے باہ زیادہ کرتا ہے مغزاخروٹ کو زیادہ تر مقوی باہ معجونات میں شامل کرکے استعمال کرتے ہی بھنا ھوا مغز سرد کھانسی کو مفید ہے۔ بھلانوہ کا مصلح ہے۔ ہمراہ آب مورد کے خون بواسیر کو روکنے میں مجرب ھے ۔ سر مہ اس کا کھجلی ، آنکھ سو پانی بہنے اور سیل کو مفید ہے۔ اگر چبا کر داد پر لگایا جائے تو داد کانشان مٹ جاتا ہے۔ مغز اخروٹ کو پانی میں پیس کر ضماد کرنا چوٹ کے نشان کو بھی مٹا دیتا ہے۔ اس کا تیل بیرونی ہو رپر ایگزیما بھی لگاتے ھیں۔ سبز پوست اخروٹ دانتوں پر ملنا مسوڑوں اور دانتوں کو مضبوط کرتا ہے۔


مقام پیدائش :-  کو ہ مری اور بلوچستان کا پہاڑی علاقہ، ایران ، افغانستان اور کوہ ہمالیہ پر کشمیر سو منی پور تک پھاڑی علاقے میں بکثرت پیدا ہوتا ہے


                       


 

2 comments:

  1. aliakbardoge@gmail.com4 September 2015 at 15:06

    Very nice

    ReplyDelete
  2. حکیم صاهب بکهڑا بوٹی کا دوسرا نام کیاهے

    ReplyDelete

Powered by Blogger.