ALMOND BITTER :بادام کڑوا

  ALMOND BITTER  :   بادام کڑوا


  مختلف نام :- (عربی)  لوزاالمر (فارسی) بادام تلخ (سندھی) کڑا بادام (بنگلہ ) ٹیتو کاٹھ بادام (لاطینی ) ٹکٹا بادام ALMOND BITTER (لاطینی) ایمگڈلا امارا (انگریزی )


پہچان :۔  مشہور عام میوہ ہے۔ کڑوا بادام شکل میں شیریں بادم کے مشابہ ہوتا ہے۔ لیکن یہ اسکی نسبت کسی قدر چھوٹا اور چوڑا ہوتاہے۔


رنگ  :۔ باہر سے سفید سرخی مائل مغز سفید


ذائقہ :۔ تلخ اور ناگوار  


مزاج :-گرم درجہ ۳ خشک درجہ ۲  


مقدار خوراک :- اندرونی طورپر ہر گز استعمال نہ  کریں  


افعال و استمال :- جالی اور محلل ہے۔ زیادہ تر چہرے کے رنگ کو نکھارنے اور جھائیں دور کرنے کے لیے ضمادا استعمال کرتے ہیں درد کان ، کان بجنا اور گرم گوش کے لیے بطور قطور مفید ہے۔ اندرونی طور پر ہر گز استعمال نہ کریں ۔ اس کا فززجہ مدر حیض ہے۔ جوئوں کو مارنے کے لیے اسے سر پر لگاتے ہیں ۔ تلخ باداموں میں ر سک ایسڈ پایا جاتا ہے۔ جکو زہر قاتل ہے۔


 

1 comments:

  1. اسلام علیکم حکیم صاحب اللہ سے دعا گو ہوں کہ اللہ اپ کی اس کوشش کو قائم رکھنے. .جس طرح اپ لوگ انسانیت کی خدمت کرتے اس کا اللہ اپ کو اجر دے گا. ..انشاءاللہ. ..ڈاکٹر کرامت اللہ ملک گوجرانوالہ پاکستان سعودی عرب الریاض.

    ReplyDelete

Powered by Blogger.