حاتم طائ اور اسکی بیٹی کا مقابلہ
حاتم طائ اور اسکی بیٹی کا مقابلہ ....عرب کے معروف سخی حاتم طائی کی بیٹیکا نام سفانہ تھا ۔ انہیں صحابیہ ہونے کا بھی شرف حاصل ہے ۔ یہ انتہائی حسین و جمیل اور فصیح و بلیغ تھیں ۔ سخاوت و کرم میں اپنے باپ کے نقش قدم پر تھیں ۔ ان کے والد حاتم طائی انہیں اونٹ دیتے تو یہ فورا لوگوں میں تقسیم کر دیتیں ۔
یہ کیفیت دیکھ کر ایک مرتبہ حاتم طائی نے کہا
میری پیاری بیٹی ! اگر کسی مال کے پاس دو سخی جمع ہو جائیں تو اسے ختم کر کے ہی دم لیتے ہیں ۔ میں اپنا مال لوگوں میں بانٹتا ہوں تم اپنا مال روک کر رکھو یا تم بانٹتی رہو اور میں ہاتھ روک لیتا ہوں ۔
سفانہ اس کے جواب میں کہنے لگیں
: واللہ ! میں تو اپنا ہاتھ نہیں روک سکتی ۔ ان کا والد کہنے لگا : اللہ کی قسم ! میں بھی اپنا ہاتھ نہیں روک سکتا ۔ سفانہ کہنے لگیں : پھر ہمیں ایک ساتھ نہیں رہنا چاہیے ۔ حاتم طائی نے اپنا مال تقسیم کر کے سفانہ کو اس کا حصہ دیا اور دونوں جدا ہو گئے ۔
0 comments:
Post a Comment