Ratan Jot رتن جوت کے فائدے

 اور اسکے طبعی استعمال Ratan Jot  رتن جوت کے فائدے


Ratan Jot  رتن جوت کے فائدے


مختلف نام :- (عربی) ابوخلسار شنجار حنا الغول فارسی شنکار ہوچویہ کاغانی جوگی بادشاہ انگریزی


 Alkanet or dyers' bugloss (Alkanna tinctoria)    ایلکنٹ روٹ


پہچان :۔ ایک خاردار نباتات کی جڑ ہے اس کا پودا چھوٹا ہے۔ پتے کا ہو کے پتوں کے مشابہ مگر ان سے


چھوٹے ہوتے ہیں


رنگ:۔ پھول اور بیج سیاہ جڑ نہایت سرخ


ذائقہ :- تلخ


مزاج :- گرم خشک بدرجہ دوم


مقدار خوراک :- ۳ ماشہ سے ۵ ماشہ


[caption id="attachment_1371" align="aligncenter" width="235"]Ratan Jot رتن جوت کے فائدے Ratan Jot رتن جوت کے فائدے[/caption]

[caption id="attachment_1370" align="aligncenter" width="225"]Ratan Jot رتن جوت کے فائدے Ratan Jot رتن جوت کے فائدے[/caption]

  کے فوائد Ratan Jot  رتن جوت کے فائدے


قابض مجفف جالی مدمل مدرحیض و بول اور مفتت حصاۃ ہے۔ داخلا دستوں کو بند کرتا


ہے یرقان ، نقرس ، درد گردہ اور پرانے پتوں کو مفید ہے۔ زیادہ تر خارجا مستعمل ہے۔ چنانچہ مرہموں


میں شامل کی جاتی ہے ضماد اس کا موم کے ساتھ زخم کو بھرتا ہے۔ سرکہ کے ساتھ سفید داغ کو دور


کرتا ہے خارجا قابض اور مجفف ہونے کی وجہ سے برص بہق ، نملہ ، کثرت پسینہ کےلیے نافع ہے۔


بھوت چکستا ساگر میں لکھا ہے کہ کئی جلدی امراض اور کئی اقسام کی پھنسیوں پر اس کی جڑ کا لیپ


کرتے ہیں نوٹ مطلق رتن جوت سے اس کی جڑ ہی مراد ہوتی ہے جو تیل کو رنگین کرنے میں مستعمل


ہے اور آنکھ کی دوا میں بھی استعمال کی جاتی ہے اس کی جڑ سے لال رنگ نکالا جاتا ہے۔ رتن جوت کے


نام سے ایک دیگر پہاڑٰ بوٹی بھی مشہور ہے جو قریبا ایک بالشت بلند ہوتی ہے۔ اس کے پتے پودینہ کی


مانند لیکن اس سے لمبے اورنوک دار اور ڈنڈی کی جانب سے پتلے ہوتے ہیں پھول چھوٹا پتلا اور نیلگوں


ہوتا ہے اس کی شاخیں ، پتے اور جڑ لیس دار ہوتی ہے۔ صاحب خلاصتہ المفردات نے لکھا ہے۔ کہ اس کا


ساگ اہل بند پکا کر کھاتے ہیں۔


مقام پیدائش :- ہمالیہ میں کشمیر سےکماؤں تک


Ratan Jot  رتن جوت کے فائدے in english


Alkanet or dyers' bugloss is a plant in the borage family whose roots are used as a red dye. The plant is also known as orchanet, Spanish bugloss or Languedoc bugloss. It is native in the Mediterranean region


Scientific name: Alkanna tinctoria


Rank: Species


Higher classification: Alkanna

3 comments:

  1. this very good try for the herbs pleases conferm my e mail adress

    ReplyDelete
  2. i want rsearch in the h i v viruses and treats with the herbs

    ReplyDelete
  3. app mujh sy 03046539899 py rabta karin

    ReplyDelete

Powered by Blogger.