BAEL FRUIT بیل گری کے فوائد
مختلف نام : (بنگلہ ) بلوا (ہندی) بیل پھل (مرہٹی) بیل (پنجابی ) بِل (عربی) سَفر جل ہندی (سندھی
BAEL FRUITکا ٹھوری(گجراتی) بیلی بیلو (سنسکرت) بِلو ،بلوا (انگریزی)
پہچان :۔ یہ درخت بیل کا تازہ نیم پختہ پھل ہے۔ جس کو کاٹ کو دھوپ میں خشک کر لیتے ہیں۔ اس کا خار
دار درخٹ ۱۵ سے ۲۵ فٹ تک اونچا ہوتا ہے۔ تنا بہت موٹا ہوتا ہے۔ اس پر کانٹے نہیں ہوتے ٹانگوں پر
جوشاندہ سے پاشویہ کرنا دماغ پر نجارات نہیں چڑھنے دیتے اور اس کے پتوں کے کانٹے ہوتے ہیں۔ جو
بہت تیز اور مضبوط ہوتے ہیں۔ اس کے پتے ثلاثی یعنی تین تین ہوتے ہیں۔ دو پتے بالمقابل ہوتے ہیں۔
موسم گرما سے قبل اس کے پرانتے پتے جھڑ جاتے ہیں ۔ اور چیت بیساکھ میں نئے پتے نکل آتے ہیں ۔
جن کا رنگ سُرخ ہوتا ہے۔ لیکن بعد میں سبز رنگ کے ہوجاتے ہیں۔ موسم گرما کے آتے ہی پھل پکنے
شروع ہو جاتے ہیں۔ اس وقت درخت کے تمام پتے جھڑ جاتے ہیں۔ اور درخت پر صرف پھل ہی رہ جاتے
ہیں۔ پھل جسامت میں نارنج کے برابر ہوتا ہے۔ جس کا وزن آدھ پائو سے لے کر نصف سیر تک ہوتا ہے۔
اس کا چھلکا دبیز ، سخت اور چکنا ہوتا ہے ۔ اس کے اندر سخت گودا بھرا ہوتا ہے۔ پکنے پر گودا نرم
ہوجاتا ہے۔ اور اس میں مٹھاس آجاتی ہے۔ ہندو اس درخت کو بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اور
اس کو ضائع کرنا گنا ہ سمجھتے ہیں۔ اور اس کے پتوں کو شیو جی کی مورتی پر چڑھاتے ہیں۔ میرٹھ کا
کا غذی بیل بہترین سمجھا جاتا ہے۔ اس میں بیج بہت کم ہوتے ہیں۔ موسم سرما کے خاتمہ پر پھول چھوٹے
چھوٹے سفید رنگ کے آتے ہیں۔ پھولوں میں شہد کی مانند خوشبو آتی ہے۔ اس میں ٹے نین کے سوا
کوئی دوسراجزو موثرہ تا حال دریافت نہیں ہوا ۔
[caption id="attachment_1728" align="aligncenter" width="424"] desiherbal.com-tree BAEL FRUIT بیل گری کے فوائد[/caption]
bahi mujy baladpresher ka masla hai es k liy kia kroo plz
ReplyDelete