دانت کے کیڑوں سے نجات کا انتہائی مفید نسخہ

 دانت کے کیڑوں سے نجات کا انتہائی مفید نسخہ


اگر دانت میں کیڑا لگ جائے تو ڈاکٹر کے پاس جانا بہت مشکل معلوم ہوتا ہے اور اس سے بڑھ کر یہ جیب


پر بھی بھاری ہوسکتا ہے۔لیکن آج ہم آپ کو انڈے کے چھلکے کے ذریعے دانت کے کیڑے سے نجات کا


انتہائی مفید نسخہ بتائیں گے۔


یورپی ملک ہنگری کے ماہر صحت کرومفر نے انڈوں کے چھلکوں پر اپنی دس سالہ تحقیق کے بعد دنیا کو


بتایاکہ یہ کیلشیم کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہیں اور اگر چھلکوں کو استعمال کیا جائے تو کیلشیم کی کمی کو


پور ا کیا جاسکتا ہے۔


آپ چاہیں تو انڈوں کے چھلکے کی ایک ٹوتھ پیسٹ بھی بنا سکتے ہیں جو کہ بہت زیادہ کارآمد اور سستی


ہوگی۔اس ٹوتھ پیسٹ کی خاص بات یہ ہوگی کہ یہ بازار میں ملنے والی ٹوتھ پیسٹ کے مقابلے میں


 خطرناک کیمیکلز سے بھی پاک ہوگی۔


[caption id="attachment_1912" align="aligncenter" width="151"]desiherbal.com- دانت کے کیڑوں سے نجات کا انتہائی مفید نسخہ desiherbal.com- دانت کے کیڑوں سے نجات کا انتہائی مفید نسخہ[/caption]

اجزاء


 ایک چوتھائی کپ انڈوں کے چھلکے یا کیلشیم میگنیشیم کی گولیاں


 دو کھانے کے چمچ ناریل کا تیل


 ایک کھانے کاچمچ بیکنگ سوڈا


 اگر آپ چاہیں تو ایک چمچ سمندری نمک اور پیپر منٹ کے چند قطرے بھی شامل کرسکتے ہیں۔


بنانے کا طریقہ


انڈے کے چھلکوں کو چند منٹوں کے لئے اچھی طرح ابال لیں اور اس کے بعد خشک کرلیں۔اب انہیں اچھی


طرح پیس لیں اور تمام اجزاء کو ایک ڈونگے میں ڈال کر ہلالیں اور اس میں ناریل کا تیل ڈالیں ۔اب اسے


اچھی طرح باریک اور یک جان کریں اور اس محلول کو بضرورت دانتوں پر لگائیں۔یہ قدرتی ٹوتھ پیسٹ


دانتوں میں لگے کیڑے کے لئے بہت ہی زیادہ مفید ہے اور اس کا باقاعدہ استعمال آپ کے دانتوں


 کوچمکدار اور کیڑے سے پاک بنا دے گا۔

2 comments:

Powered by Blogger.