Showing posts with label منہ اوردانتوں کے امراض. Show all posts
Showing posts with label منہ اوردانتوں کے امراض. Show all posts

دانت کے کیڑوں سے نجات کا انتہائی مفید نسخہ

 دانت کے کیڑوں سے نجات کا انتہائی مفید نسخہ


اگر دانت میں کیڑا لگ جائے تو ڈاکٹر کے پاس جانا بہت مشکل معلوم ہوتا ہے اور اس سے بڑھ کر یہ جیب


پر بھی بھاری ہوسکتا ہے۔لیکن آج ہم آپ کو انڈے کے چھلکے کے ذریعے دانت کے کیڑے سے نجات کا


انتہائی مفید نسخہ بتائیں گے۔


یورپی ملک ہنگری کے ماہر صحت کرومفر نے انڈوں کے چھلکوں پر اپنی دس سالہ تحقیق کے بعد دنیا کو


بتایاکہ یہ کیلشیم کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہیں اور اگر چھلکوں کو استعمال کیا جائے تو کیلشیم کی کمی کو


پور ا کیا جاسکتا ہے۔


آپ چاہیں تو انڈوں کے چھلکے کی ایک ٹوتھ پیسٹ بھی بنا سکتے ہیں جو کہ بہت زیادہ کارآمد اور سستی


ہوگی۔اس ٹوتھ پیسٹ کی خاص بات یہ ہوگی کہ یہ بازار میں ملنے والی ٹوتھ پیسٹ کے مقابلے میں


 خطرناک کیمیکلز سے بھی پاک ہوگی۔


[caption id="attachment_1912" align="aligncenter" width="151"]desiherbal.com- دانت کے کیڑوں سے نجات کا انتہائی مفید نسخہ desiherbal.com- دانت کے کیڑوں سے نجات کا انتہائی مفید نسخہ[/caption]

اجزاء


 ایک چوتھائی کپ انڈوں کے چھلکے یا کیلشیم میگنیشیم کی گولیاں


 دو کھانے کے چمچ ناریل کا تیل


 ایک کھانے کاچمچ بیکنگ سوڈا


 اگر آپ چاہیں تو ایک چمچ سمندری نمک اور پیپر منٹ کے چند قطرے بھی شامل کرسکتے ہیں۔


بنانے کا طریقہ


انڈے کے چھلکوں کو چند منٹوں کے لئے اچھی طرح ابال لیں اور اس کے بعد خشک کرلیں۔اب انہیں اچھی


طرح پیس لیں اور تمام اجزاء کو ایک ڈونگے میں ڈال کر ہلالیں اور اس میں ناریل کا تیل ڈالیں ۔اب اسے


اچھی طرح باریک اور یک جان کریں اور اس محلول کو بضرورت دانتوں پر لگائیں۔یہ قدرتی ٹوتھ پیسٹ


دانتوں میں لگے کیڑے کے لئے بہت ہی زیادہ مفید ہے اور اس کا باقاعدہ استعمال آپ کے دانتوں


 کوچمکدار اور کیڑے سے پاک بنا دے گا۔

مختلف بیماریاں اور انکا آسان علاج

مختلف بیماریاں اور انکا آسان علاج


موٹاپا اوراس کا علاج


 وہ لوگ جو موٹے ہیں اور دبلے ہونا چاہتے ہیں وہ اپنے جسم کی فالتو چربی کو تحلیل کردیں اور اس کے لیے سب سے اہم سبزیاں


لیموں اور کھٹی اشیاءکھانا ہے ۔



بینائی تیز کرنے کا نسخہ


سونف برابر مقدار میں شکر کے ہمراہ ملاکر رات کو کھاتے رہنے سے بینائی تیز ہوجاتی ہے ۔



کان کے درد کا آسان علاج


روغن گل اور سرکہ برابر مقدار میںپکاکر کانوںمیں ڈالیں، کان کا درد فوری دور ہوجائے گا ۔


سفید پیاز کا عرق اور مرغی کے انڈے کی سفیدی دونوںہم وزن لے لیں اوران کے چند قطرے کان میں ڈالیں کان کے درد کو بےحد


افاقہ ہوگا ۔


مولی کے پتے لیں اور ان کا تین چھٹانگ پانی نکال لیں دونوںکو اس قدر آگ پر پکائیں کہ وہ جل جائے اسے نیم گرم کان میں


ڈالیں،کان درد اور ورم فوراً ختم ہوجائے گا۔


انڈے کی سفیدی اور روغن گل ہم وزن لے کر ملالیں اور انہیں کان میں ڈالیں ۔ بہرہ پن ختم ہوجائے گا ۔



آواز بیٹھ جائے کا علاج


پرانے جَولیں اورانہیں بھون لیں ، دس گرام کی مقدارمیں یہ چند بار کھائیں ، آپ کی بیٹھی ہوئی آواز کھل جائے گی ۔



بہراپن کا علاج 


ایک گرام نوشادر لیں اور اسے پانی میں ملاکر اس کو کان میں حسب ضرورت ڈالیں ۔ کان کا بہراپن کچھ ہی عرصہ کے مسلسل


استعمال سے ختم ہوجائے گا ۔



بلغمی کھانسی اوردمہ کا علاج


 تمباکو کی جلیٹھی کو دوبارہ آگ پر رکھ کر اس قدر جلائیں کہ اس کا رنگ سفید نکل آئے ۔اسے پان میں دورتی رکھ کر کھاتے رہیں،


بلغمی کھانسی اور دمہ ہمیشہ کے لیے دور ہوجائے گا ۔


4گرام عرق گاؤ زبان لیں ۔ اس میں چینی ملاکر پی لیں ۔ پرانی کھانسی کے لیے مجرب ہے ۔


 منقی اوراس سے دوگنی مقدار میں چینی اور مغز بادام لے کر انہیں باریک پیس لیں ۔ صبح وشام چھ گرام کھاتے رہیں ، ہر قسم کی


کھانسی ختم ہوجائے گی ۔


بیس گرام گندم کو پانی میں جوش دیں اوراس پانی کو چھان لیں، اس میں ایک گرام نمک ملالیں ۔ اسے پینے سے کھانسی کا خاتمہ ہوجاتا ہے ۔



بچوں کے نمونیہکا علاج


موم بتی کے شعلے پر لہسن کے ایک جوے کو جلالیں اوراس کا پانی ماں کے دودھ میں حل کرکے بچے


کو دیں بچے کا نمونیہ ختم ہوجائے گا ۔تین چار ماہ کے بچے کے لیے بےحد مفید ہے ۔



خون تھوکنےکا علاج 


 بیس گرام برگ بانسہ لیں اور اسے ذرا سی چینی میں ملالیں اسے پینے سے خون تھوکنے کا مرض ختم ہوجاتا ہے ۔



بچوں کی سردی کا علاج


بچے کو سینے کا در د سردی کے باعث ہوتوایک دس گرام میتھی تھوڑے سے پانی میں جوش دے لیں،


اسے چھان کر اس میں دس گرام شہد ملالیں ۔ سینہ کے درد کے لیے بے حد مفید دوا ہے ۔



پیٹ کے کیڑوں کا علاج


جست کے پتے لیں اوران کا بیس گرام پانی نچوڑ لیں ، انہیں پینے سے پہلی خوراک میں پیٹ کے کیڑے ہلاک ہوجاتے ہیں ۔ یاد رہے


یہ بےحد کڑوی دوا ہے ۔ اسے پینے کے بعد کوئی میٹھی چیز کھالینے میں حرج نہیں ہے ۔



پھٹے ہونٹوں کا علاج


تربوز کے کچے بیچ لیں اوراسے مناسب مقدار پانی میں ملاکر پیس لیں۔ رات کو انہیں ہونٹوں پر لیپ کردیں اور صبح اٹھ کر انہیں


گرم پانی سے دھو دیں ۔ بہت جلد پھٹے ہوئے ہونٹ درست ہوجائیں گے ۔



خون صاف کرنے کا نسخہ


بیس گرام شیشم کے تازہ پتے چند دن پانی میں جوش دے کر پیتے رہیں ۔ آپ کے خون کی ہر خرابی ختم ہوجائے گی



برص یعنی پھلبہری کا علاج


السی کو سرکہ میں پیس کر برص کے مقام پر لیپ کرنے سے سفیدی ختم ہونا شروع ہوجاتی ہے اور برص کو مکمل شفا مل جاتی


ہے ۔ 


سرسوں کے بیج باریک پیس لیں اورپھر اسے ایک ہفتہ تک بیس گرام بکری کے دودھ کے ساتھ استعمال کرتے رہیں ۔ دوا کے


استعمال کے دوران غذا کم سے کم کھائیں ۔ بےحد مفید علاج ہے ۔



ماہواری کی خرابی کا علاج


رات کو پانی میں بیس گرام چنا اور تل بھگودیں، صبح اسے جوش دے کر پانی چھان لیں ۔ ایک ہفتہ متواتر پیتے رہیں، وہ عورتیں


جن کی ماہواری بند ہوجاتی ہے ان کو ماہواری باقاعدہ آنے لگے گی ۔



 پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کا علاج


رات کو مٹھی بھر چنے سرکہ میں بھگودیں اور اُسے صبح نہار منہ کھالیں ، کوئی دوسری غذا دوپہر تک نہ کھائیں،پیٹ کے کیڑے


ایک ہی بار کھانے سے ہلاک ہوجائیں گے ۔



کھانسی کا علاج


فلفل کو چلم میں تمباکو کی جگہ رکھ کر حقے میں پینے سے کھانسی کا نشان تک مٹ جاتا ہے ۔



بواسیر کا علاج


مہندی کے پتے خشک کرکے باریک پیس لیں اورپھر اسے گھی میں تر کرکے بواسیر پر لگائیں ۔ بواسیر کے مسے بیٹھ جائیں گے ۔


بے خوابی کا علاج 


آپ بے خوابی کی شکایت رکھتے ہیں تو 20گرام مغزکدو لیں مصری ملاکر رات کو کھائیں تو بے خوابی کا عارضہ ختم ہوجائے گا۔



دانت درد اور کیڑوں کا علاج


دانت میں درد ہے اور دانتوںمیں کیڑے آپ کے لیے پریشانی کا موجب ہیں توآپ ذرا سی ہینگ لیں اور اسے دانت کے دردوالے مقام پر


رکھ دیں ۔ فوری آرام مل جائے گا ۔



گنجے پن کا شرطیہ علاج 


بکری کے کُھر لیں اورانہیں جلاکر سرکہ میں حل کرلیں ، اسے گنج پر ملتے رہنے سے بتدریج بال اُگ آئیںگے ۔


کوّے کے پر لیں اورانہیں جلاکر سرکہ میں ملالیں ، و ہ مقام جہاں سے بال گرگئے ہیں یا سر جہاں سے گنجاپن نمودار ہوچکا ہے


وہاں یہ تیل سا لگائیں چند روزکے استعمال سے وہاں بال اُگ آئیںگے

Acmella oleracea : ایکمیلا

برازیل کی جادوئ بوٹی


Acmella oleracea             :     ایکمیلا


ایکمیلا کا پودا زیادہ تر برازیل کے شمال میں پایا جاتا ہے۔ لیکن  یہ جنوب مشرقی ایشیا کے کئی علاقوں


میں  بھی ملتا ہے، جہاں اکثرجگہوں پر یہ دانت درد کی بوٹی کے نام سے مشہور ہے۔ دانت درد کے علاوہ


اسے بدہضمی ، گلے کی خرابی اور نزلے کیعلاج کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔


اس پودے  پر پیلے رنگ کے خوش نما پھول لگتے ہیں۔ اس کے پتوں کی ایک مخصوص اور تیز


خوشگوار مہک  ہوتی ہے جس کی وجہ سے اسے سلاد میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ ایکمیلا کے پتوں کو


مرچوں  اور لہسن کے ساتھ پیسنے سے مزیدار چٹنی بنتی ہے۔ جنوبی ایشیا کے کئی علاقوں میں اس کے


پتے مصالحے کے طورپر کھانوں میں ڈالے جاتے ہیں۔


آسام کے قبائلی علاقوں میں چکن کی ایک مخصوص ڈش ایکمیلا کے پتوں کے ساتھ تیار کی جاتی ہے۔


بھارتی قبائلی علاقے بودو لینڈ میں نزلے اور کھانسی کے علاج کے لیے  اس بوٹی  کو ابال کرپینے کا


رواج عام ہے۔


وکی پیڈیا کے مطابق ایکمیلا کے پتوں کا ذائقہ بہت تیز ہوتا ہے، جو زبان پر سنساہٹ کا احساس پیداکرتا


ہے اور اسے زیادہ دیر منہ میں رکھنے سے زبان سن ہوجاتی ہے۔  اس کا رس گلے میں ٹھنڈک کااحساس


دلاتا ہے جس سے گلے کی سوزش میں افاقہ ہوتا ہے۔ جنوبی ایشیا کے کئی علاقوں میں اس کی کونپلیں 


بیڑے اورچوسنے والے تمباکو کی گولیوں میں استعمال کی جاتی ہیں۔


اگرچہ دور افتادہ علاقوں میں رہنے والے قدیم قبائل صدیوں سے ایکمیلا اولریسی کو مختلف بیماریوں کے


علاج اور اپنے کھانوں کو خوش ذائقہ بنانے کے لیے استعمال کررہے ہیں لیکن ماہرین پر یہ انکشاف


اتفاقیہ ہوا کہ اس پودے میں  دانتوں کو سن کرنے والے انجکشن کا متبادل بننے کی خاصیت موجود ہے۔


 

Benefits of Acmella oleracea


 extract of the plant has been tested against various yeasts and bacteria and was essentially inactive.It has been shown to have a strong diuretic action in rats

As a bush plant used for treating toothache, the analgesic effect of the Spilanthes plant has been attributed to the presence of constituents containing an N-isobutylamide moiety, such as spilanthol, a substance that has been found to be an effective sialogogue, an agent that promotes salivation Spilanthol is absorbed trans-dermally and through the buccal mucosa.] Spilanthol may activate TRPA1, a specific transient receptor potential (TRP) ion channel in the oral cavity In addition to capsaicin, allyl isothiocyanate, and cinnamaldehyde, spilanthol is also reported to affect the catecholamine nerve pathways present in the oral cavity that promote the production of saliva which is responsible for its ability to induce a mouth-watering sensation when used as a flavor (and associated with the tingling or pungent flavoring sensation in some individuals).

دانتوں سے خون آنا کا علاج

دانتوں سے خون آنا کا علاج


دانتوں سے خون آنا آج کل عام مسئلہ ہوتا جارہا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم اپنے دانتوں کی صفائی کی طرف بالکل توجہ نہیں دیتے


نتیجہ ہمارے دانت خراب ہونے کی شکل میں نکلتا ہے پیارے نبی اکرم کا فرمان ہے صفائی نصف ایمان ہے اور دانتوں کی صفائی


ہماریے ایمان کا حصہ بھی ہے کیونکہ دن مین 5 وقت تماز کا حکم ہے اور ہر نماز سے پہلے وضو کا حکم ہے اور وضو کا ایک


فرضی حکم کلی بھی ہے۔اسلیئے منہ اور دانتوں کی صفائی دینی اور دنیاوی طور پر بہت ضروری ہے۔ صفائی نہ ہونے کے باعث


عموما ہمارے مسوڑھے خراب ہوتے ہیں۔جیسے ہی ہم کوئی چیز کھاتے ہیں تو ہمارے مسوڑھوں خون نکل کر ہمارے معدے میں جاتا


ہے۔جو کئی دوسری بیمارعوں کا باعث بنتا ہے زیل میںدانتوں سے خون آنا کے علاج کا نسخہ لکھا ہے۔امید ہے کہ دانتوں سے خون


آنا آپ اس نسخہ کو بنا کر اس مرض کا علاج کریں کے اور مجھے دعاوں میں یاد رکھیں گے۔


دانتوں سے خون آنا کے علاج کا نسخہ


ہوالشافی


پھٹکری برياں 20 گرام،چھوٹي ہڑہڑ 10 گرام،مرچ سياہ 30 گرام،نمک لاہوري 5 گرام،گيرو 5  گرام،عقرقرحا ڈھائي گرام


گل سوختہ 10 گرام


دانتوں سے خون آنا کے نسخہ کی ترکيب  تياري: تمام دواۆوں کو کوٹ پيس کر چھان ليں


دانتوں سے خون آنا  کے نسخہ کا ترکيب کا استعمال: بوقت ضرورت دانتوں پر مليں


دانتوں کے درد ميں مفيد،دانتوں سے خون بہنے کو روکتا ہے

ورم مسوڑھا کا علاج

ورم مسوڑھا


دانتوں کے ساتھ ساتھ مسوڑھوں کی حفاظت ضروری ہے کیونکہ دانتوں کی مضبوطی کے لیئے مسوڑھوں


کا مضبوط ہونا ضروری ہےاس کے لیئے لوگ مختلف قسم کے منجن استعمال کرتے ہیں لیکن ہم جو یہاں


منجن  کا نسخہ لکھنے لگے ہیں وی الحمدللہ بہترین نسخہ ہے ہمارے دواخانے کا انتہائی آزمودہ ہے


ورم مسوڑھا کا علاج کا منجن


ہوالشافی


توتیا سبز برياں 2 گرام،پھٹکری برياں 2 گرام،نمک طعام 2 گرام


ترکيب تياري: تمام اشیاء کاسفوف بناليں


ترکيب استعمال: نيم گرم پاني ميں گھول کرمسوڑھوں پر مل کر غرغرے ٹائپ کلی کريں


ورم مسوڑھا کو دور کرتا ہے


آخر میں اتنا ضرور کہوں گا کہ کسی کو اچھی اور میٹھی بات بتانا بھی صدقہ ہے۔ تو اگر آپ سمجھتے ہیں


اس نسخہ سے کسی کا بھلا ہو سکتا ہے اس کو شیئر ضرور کریں۔ اور اگر آپ سمجھتے ہیں ہم نے یہ جو


نسخہ جات شیئر کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے اچھا ہے تو آپ ہماری ویب سائیٹ کو چندہ ضرور دیں


تاکہ ہم اس سلسلہ کو جاری و ساری رکھ سکیں شکریہ


والسلام۔۔۔ حکیم عمران کمبوہ 03046539899 یہ نمبر وٹس ایپ پر بھی ہے اور


دوسرا نمبر 03216486707 اور یہ نمبر ایمو پر بھی ہے


ikamboh11سکائیپ آئ ڈی


ورم مسوڑھا کے مزید نسخوں کے لیئے یہاں کلک کریں


اور کال شام 6 سے رات 10 بجے تک ہی کریں

مسوڑھوں کے ورم کا علاج

مسوڑھوں کے ورم کا علاج


ہوالشافی


 نوشادر، کافور ہموزن


ترکيب تياري: سفوف بناليں


ترکيب استعمال: بوقت ضرورت مسوڑھوں ميں مليں


مسوڑھوں کے ورم ميں مفيد ہے

منہ کے چھالے

منہ کے چھالے


ہوالشافی


شورہ، کتھ سفيد، چھوٹي الائچي، گل سرخ ہر ايک 2 گرام،  کافور1گرام،طوطيا 500 ملي گرام


ترکيب تياري: تمام ادویہ کا سفوف تيار کرليں


طريقہ استعمال: بوقت ضرورت منہ ميں چھڑکيں


منہ کے چھالوں ميں مفيد ہے

دانت اور انکی حفاظت

دانت اور انکی حفاظت


دانت قدرت کا انمول تحفہ ہیں اور جسمانی مشین کا ایک حصہ ہیں ۔ جس طرح مشین کے تمام حصوں کی حفاظت ضروری ہے اسی طرح دانتوں کی حفاظت بھی ضروری ہے ۔ اکثر لوگ ان کے بارے میں لا پرواہ ہوجاتے ہیں ۔ ذراسی انگلی کٹ جائے یا پاؤں میں چھالے پڑ جائیں تو پریشان ہو جاتے ہیں اور فوراْ ہی علاج معالجے کی فکر میں لگ جاتے ہیں ۔ اس کے بر عکس دانت میں چاہے کتنی بڑی خرابی ہو رہی ہو اسے اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے یہ طرز عمل کسی طرح بھی دانشمندی پر مبنی نہیں ۔
دانتوں کی لا پرواہی کی سب سے بڑی وجہ لوگوں کا یہ خیال خام ہے کہ جوں جوں انسان بوڑھا ہو جاتا ہے اس کے دانت خود بخود کمزور اور گرنے شروع ہو جاتے ہیں ۔ حقیقت اس کے بر عکس ہے ، مناسب احتیاط اور دیکھ بھال سے آپ زندگی بھر قدرتی دانتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ اپنے طور پر ہر شخص کو چاہئے کہ اپنے دانتوں کی حفاظت کرے۔ ان کی صفائی کا خاص خیال رکھے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرے۔ آج بھی ایسے لوگ نظر ہیں آتے ہیں جو ساٹھ سال کی عمر سے تجاوز کر چکے ہیں اور ان کے تمام دانت سلامت ہیں ۔ ان کو دانتوں کی کوئی بیماری نہیں اور وہ اس عمر میں گنڈیر یاں چوستے ہیں اور ہڈی چباتے ہیں ۔
صاف ستھرے دانت اور مضبوط مسوڑھوں کے لئے ان کا پورے اہتمام اور احتیاط کے ساتھ صاف کرنا بے حد ضروری ہے ۔ اس سلسلے میں ضروری باتیں پیش نظر ہیں ۔



برش 


برش دانتوں کے لئے نہ زیادہ نرم ہو نہ زیادہ سخت ۔ کیونکہ سخت برش مسوڑھوں کے نرم ریشوں کو نقصان پہنچاتے ہیں ۔ برش ایسا ہونا چاہئے جس کے سرے نوکیلے نہ ہوں اور اور اتنے نرم بھی نہ کہ دانتوں کے درمیانی حصے کی صفائی نہ کر سکیں ۔ برش کا اصل مقصد دانتوں کے درمیان پھنسی خوراک کے باریک ذروں کو نکالنا ہے ۔ برش کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ برش اوپری مسوڑھوں اور دانتوں سے نیچے کے مسوڑھوں اور دانتوں تک لائیں پھر اوپر لے جائیں ۔ یہ عمل ہر دانت پر دس دس دفعہ ہونا

Powered by Blogger.