Showing posts with label کھانسی نزلہ زکام و د مہ کا علاج. Show all posts
Showing posts with label کھانسی نزلہ زکام و د مہ کا علاج. Show all posts

دمہ اور بلغم کے علاج کا دیسی نسخہ

دمہ اور بلغم کے علاج کا دیسی نسخہ


 دمہ اور بلغم ان دونوں میں چولی دامن کا ساتھ ہے مریض ہر وقت ایسا رہتا ہے جیسے اس کو کسی نے جکڑ لیا ہو دمہ اور بلغم کے مریض کی چھاتی کو کان لگا کر سنا جائے تو کبوتر کے پھڑپھڑانے جیسی آواز آتی ہے دمہ اور بلغم کا جو نسخہ میں بیان کرنے لگا ہوں یہ انتہائی آسان ہے اور بنانے میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی پھپھڑوں میں اگر بلغم ھو تو خارج کرنے کیلیے بہترین ھے. دمہ کے مریضوں کیلیے خصوصی طور پر فائدہ مند ھے


 ہوالشافی...   دمہ اور بلغم کے نسخہ کے اجزاء اجوائن دیسی 60 گرام تمہ 60 گرام آک کے پھول 60 گرام گڑ پرانا 60 گرام ترکیب تیاری سب کو باریک کرکے ملا کر 3 ماشہ خوراک ھمراہ پانی صبح و شام کھائیں آخر میں اتنا ضرور کہوں گا کہ کسی کو اچھی اور میٹھی بات بتانا بھی صدقہ ہے۔ تو اگر آپ سمجھتے ہیں اس نسخہ سے کسی کا بھلا ہو سکتا ہے اس کو شیئر ضرور کریں۔ 


اگر آپ سمجھتے ہیں ہم نے یہ جو نسخہ جات شیئر کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے اچھا ہے تو آپ ہماری ویب سائیٹ کو چندہ ضرور دیں تاکہ ہم اس سلسلہ کو جاری و ساری رکھ سکیں شکریہ والسلام۔۔۔ حکیم عمران کمبوہ 03046539899 یہ نمبر وٹس ایپ پر بھی ہے اور دوسرا نمبر 03216486707 اور یہ نمبر ایمو پر بھی ہے ikamboh11سکائیپ آئ ڈی اور کال شام 6 سے رات 10 بجے تک ہی کریں

khansi,nazla,zukam,aur kamzori dimag ka ilaj

khansi,nazla,zukam,aur kamzori dimag ka ilaj

khansi,nazla,zukam,aur kamzori dimag ka yeh aisa desi nuskha hy jo kai 100 saloon sy azmoda hy aur is Allah ky fazal sy bohat sy mareezoon ko  khansi,nazla,zukam,aur kamzori dimag ki bemari sy shifa mille hy

گندم اور اس کی بھوسی کی چائے سے کافی اور چائے کا اتنا اچھا کام لیا جا سکتا ہے کہ پھر ہمیں کسی


چائے، کافی کو یا قہوہ کی ضرورت نہیں پڑتی۔ سستی بھی، مفید بھی۔ خوش ذائقہ بھی اور چائے اور کافی


کی مضرتوں سے سراسر پاک بھی۔ گندم کے چھلکے سے تیار ہونے والی چائے کے بارے میں مولانا


[caption id="attachment_1876" align="aligncenter" width="214"]desiherbal.com-khansi,nazla,zukam,aur kamzori dimag ka ilaj desiherbal.com-khansi,nazla,zukam,aur kamzori dimag ka ilaj[/caption]

محمد علی جوہرؒ نے فرمایا تھا اگر یہ نسخہ مجھے عالم جوانی میں میسر آ گیا ہوتا تو میں سرے سے


بوڑھا ہی نہ ہوتا۔ گندم سے تیار ہونے والی کافی کا نسخہ مہاتما گاندھی نے اپنی سوانح میں تحریر کیا اور


اسے اپنا معمول بتایا ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ اچھی قسم کی گندم لے کر اسے آگ پر اس حد تک رکھیں کہ


وہ سرخی مائل سیاہ ہو جائے۔ اسے اتار کر باریک پیس لیں اور بوقت ضرورت کھولتے ہوئے پانی میں


کافی کی طرح ڈال کر کیتلی کو ذرا دیر دم دیں اور چینی ملا کر نوش فرمائیں۔ گندم کی چائے کے بارے میں


طریقہ یہ ہے۔ ڈیڑھ پاؤ پانی میں نصف چھٹانک گندم کو جوش دیں۔ جب تیسرا حصہ پانی رہ جائے تو اس


میں ایک ماشہ نمک ملا کر چھان کر گرم گرم بطور چائے پئیں۔ چند روز کے استعمال سے کھانسی دور ہو


جائے گی۔ نزلہ زکام دفع ہو جائے گا اور اعصاب مضبوط ہو جائیں گے۔

nazla, zukam, dust allergy, ka desi ilaj

nazla, zukam, dust allergy, ka desi ilaj

nazla, zukam, dust allergy, cheenkain aana aur keera ko jarr se khatam karta hai ,Nazla,  nazla, zukam, dust allergy, cheenkain Flu and cough are the common winter problem and normally we use some different sort of home remedies to prevent our self from these common winter disease. However here are some tested tips that really help you to be healthy and active during winter
dawai tab tak jari rakhen jab tak aaraam nah aajay .


Nazla aur Zukam Ka desi Nuskha - desiherbal.com by desiherbal

مختلف بیماریاں اور انکا آسان علاج

مختلف بیماریاں اور انکا آسان علاج


موٹاپا اوراس کا علاج


 وہ لوگ جو موٹے ہیں اور دبلے ہونا چاہتے ہیں وہ اپنے جسم کی فالتو چربی کو تحلیل کردیں اور اس کے لیے سب سے اہم سبزیاں


لیموں اور کھٹی اشیاءکھانا ہے ۔



بینائی تیز کرنے کا نسخہ


سونف برابر مقدار میں شکر کے ہمراہ ملاکر رات کو کھاتے رہنے سے بینائی تیز ہوجاتی ہے ۔



کان کے درد کا آسان علاج


روغن گل اور سرکہ برابر مقدار میںپکاکر کانوںمیں ڈالیں، کان کا درد فوری دور ہوجائے گا ۔


سفید پیاز کا عرق اور مرغی کے انڈے کی سفیدی دونوںہم وزن لے لیں اوران کے چند قطرے کان میں ڈالیں کان کے درد کو بےحد


افاقہ ہوگا ۔


مولی کے پتے لیں اور ان کا تین چھٹانگ پانی نکال لیں دونوںکو اس قدر آگ پر پکائیں کہ وہ جل جائے اسے نیم گرم کان میں


ڈالیں،کان درد اور ورم فوراً ختم ہوجائے گا۔


انڈے کی سفیدی اور روغن گل ہم وزن لے کر ملالیں اور انہیں کان میں ڈالیں ۔ بہرہ پن ختم ہوجائے گا ۔



آواز بیٹھ جائے کا علاج


پرانے جَولیں اورانہیں بھون لیں ، دس گرام کی مقدارمیں یہ چند بار کھائیں ، آپ کی بیٹھی ہوئی آواز کھل جائے گی ۔



بہراپن کا علاج 


ایک گرام نوشادر لیں اور اسے پانی میں ملاکر اس کو کان میں حسب ضرورت ڈالیں ۔ کان کا بہراپن کچھ ہی عرصہ کے مسلسل


استعمال سے ختم ہوجائے گا ۔



بلغمی کھانسی اوردمہ کا علاج


 تمباکو کی جلیٹھی کو دوبارہ آگ پر رکھ کر اس قدر جلائیں کہ اس کا رنگ سفید نکل آئے ۔اسے پان میں دورتی رکھ کر کھاتے رہیں،


بلغمی کھانسی اور دمہ ہمیشہ کے لیے دور ہوجائے گا ۔


4گرام عرق گاؤ زبان لیں ۔ اس میں چینی ملاکر پی لیں ۔ پرانی کھانسی کے لیے مجرب ہے ۔


 منقی اوراس سے دوگنی مقدار میں چینی اور مغز بادام لے کر انہیں باریک پیس لیں ۔ صبح وشام چھ گرام کھاتے رہیں ، ہر قسم کی


کھانسی ختم ہوجائے گی ۔


بیس گرام گندم کو پانی میں جوش دیں اوراس پانی کو چھان لیں، اس میں ایک گرام نمک ملالیں ۔ اسے پینے سے کھانسی کا خاتمہ ہوجاتا ہے ۔



بچوں کے نمونیہکا علاج


موم بتی کے شعلے پر لہسن کے ایک جوے کو جلالیں اوراس کا پانی ماں کے دودھ میں حل کرکے بچے


کو دیں بچے کا نمونیہ ختم ہوجائے گا ۔تین چار ماہ کے بچے کے لیے بےحد مفید ہے ۔



خون تھوکنےکا علاج 


 بیس گرام برگ بانسہ لیں اور اسے ذرا سی چینی میں ملالیں اسے پینے سے خون تھوکنے کا مرض ختم ہوجاتا ہے ۔



بچوں کی سردی کا علاج


بچے کو سینے کا در د سردی کے باعث ہوتوایک دس گرام میتھی تھوڑے سے پانی میں جوش دے لیں،


اسے چھان کر اس میں دس گرام شہد ملالیں ۔ سینہ کے درد کے لیے بے حد مفید دوا ہے ۔



پیٹ کے کیڑوں کا علاج


جست کے پتے لیں اوران کا بیس گرام پانی نچوڑ لیں ، انہیں پینے سے پہلی خوراک میں پیٹ کے کیڑے ہلاک ہوجاتے ہیں ۔ یاد رہے


یہ بےحد کڑوی دوا ہے ۔ اسے پینے کے بعد کوئی میٹھی چیز کھالینے میں حرج نہیں ہے ۔



پھٹے ہونٹوں کا علاج


تربوز کے کچے بیچ لیں اوراسے مناسب مقدار پانی میں ملاکر پیس لیں۔ رات کو انہیں ہونٹوں پر لیپ کردیں اور صبح اٹھ کر انہیں


گرم پانی سے دھو دیں ۔ بہت جلد پھٹے ہوئے ہونٹ درست ہوجائیں گے ۔



خون صاف کرنے کا نسخہ


بیس گرام شیشم کے تازہ پتے چند دن پانی میں جوش دے کر پیتے رہیں ۔ آپ کے خون کی ہر خرابی ختم ہوجائے گی



برص یعنی پھلبہری کا علاج


السی کو سرکہ میں پیس کر برص کے مقام پر لیپ کرنے سے سفیدی ختم ہونا شروع ہوجاتی ہے اور برص کو مکمل شفا مل جاتی


ہے ۔ 


سرسوں کے بیج باریک پیس لیں اورپھر اسے ایک ہفتہ تک بیس گرام بکری کے دودھ کے ساتھ استعمال کرتے رہیں ۔ دوا کے


استعمال کے دوران غذا کم سے کم کھائیں ۔ بےحد مفید علاج ہے ۔



ماہواری کی خرابی کا علاج


رات کو پانی میں بیس گرام چنا اور تل بھگودیں، صبح اسے جوش دے کر پانی چھان لیں ۔ ایک ہفتہ متواتر پیتے رہیں، وہ عورتیں


جن کی ماہواری بند ہوجاتی ہے ان کو ماہواری باقاعدہ آنے لگے گی ۔



 پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کا علاج


رات کو مٹھی بھر چنے سرکہ میں بھگودیں اور اُسے صبح نہار منہ کھالیں ، کوئی دوسری غذا دوپہر تک نہ کھائیں،پیٹ کے کیڑے


ایک ہی بار کھانے سے ہلاک ہوجائیں گے ۔



کھانسی کا علاج


فلفل کو چلم میں تمباکو کی جگہ رکھ کر حقے میں پینے سے کھانسی کا نشان تک مٹ جاتا ہے ۔



بواسیر کا علاج


مہندی کے پتے خشک کرکے باریک پیس لیں اورپھر اسے گھی میں تر کرکے بواسیر پر لگائیں ۔ بواسیر کے مسے بیٹھ جائیں گے ۔


بے خوابی کا علاج 


آپ بے خوابی کی شکایت رکھتے ہیں تو 20گرام مغزکدو لیں مصری ملاکر رات کو کھائیں تو بے خوابی کا عارضہ ختم ہوجائے گا۔



دانت درد اور کیڑوں کا علاج


دانت میں درد ہے اور دانتوںمیں کیڑے آپ کے لیے پریشانی کا موجب ہیں توآپ ذرا سی ہینگ لیں اور اسے دانت کے دردوالے مقام پر


رکھ دیں ۔ فوری آرام مل جائے گا ۔



گنجے پن کا شرطیہ علاج 


بکری کے کُھر لیں اورانہیں جلاکر سرکہ میں حل کرلیں ، اسے گنج پر ملتے رہنے سے بتدریج بال اُگ آئیںگے ۔


کوّے کے پر لیں اورانہیں جلاکر سرکہ میں ملالیں ، و ہ مقام جہاں سے بال گرگئے ہیں یا سر جہاں سے گنجاپن نمودار ہوچکا ہے


وہاں یہ تیل سا لگائیں چند روزکے استعمال سے وہاں بال اُگ آئیںگے

tamam bimariyon ka tib e nabvi ilaj

tamam bimariyon ka tib e nabvi ilaj

woh waqat door nahin jab all world main tib e nabvi ilaj ka charcha ho ga bcoz  ab dunya tib e nabvi  ilaj ki haqqeqat ko samaj gai hy

tib e nabvi ilaj hi aisa treqa ilaj hy ji nature ky karreb hy .aleopathic sy dunya ab pechy ho rahee hy coz is ky sideffect boht hain jb k tib e nabvi ilaj ka koi side effect nahin tib e nabvi ilaj main aksar nuskhy kitchen sy he ban jatay hain ,tib e nabvi ilaj sy shifa ky sath sath sawab be hy.zail main tib e nabvi ilaj ka aisa nushka likha hy jo har bemari ka illaj hy

طب نبوی سے ہر بیماری کا علاج


موسم گرمی کا ہو یاسردی کا‘ بارش کا ہو یا طوفان کا۔۔۔ مریض ہو یا تندرست۔۔۔ پہاڑوں کا رہنے والا ہے یا میدانوں کا۔۔۔ جزیروں میں زندگی کے دن رات گزرے یا صحراؤں میں۔۔۔ بیماری ‘شفایابی‘ علاج اور صحت ہم سب کی ضرورت ہے۔
اللہ پاک جل شانہٗ نے جہاں بیماریاں بنائی ہیں وہاں ان کا علاج بھی۔ آسمانی نظام سدا انسان کا ساتھی رہا اور قیامت تک ساتھی رہے گا۔ فطری غذاؤں سےہٹنے کے بعد انسان جب مصنوعی غذاؤں پرآتا ہے تو سب سے زیادہ اثر دو چیزوں پر پڑتا ہے ایک معدہ اور جگر۔۔۔ پھر جب یہی معدہ اور جگر متاثر ہوتے ہیں پھر اس کے بعد جو بیماریاں سامنے آتی ہیں ان میں کو لیسٹرول ‘یوریا‘ یورک ایسڈ‘ جوڑوں کا درد‘ بواسیر‘ اعصابی کمزوری‘ شوگر‘ پٹھوں کی کمزوری‘ مردانہ طاقت‘ یادداشت ‘نگاہ پراثر وغیرہ وغیرہ۔
لیکن! بنیاد وہی معدہ اور جگر ہے اور اس کی بنیاد غذائیں ہیں۔ کھانا اور کھاتے چلے جانا اور پھر کھا کر بیٹھے رہنا یا پھر کھا کر دماغی سوچوں پر لگ جانا۔ ہم بھی کیسے دیوانے ہیں مزدور کی زندگی کو دیکھتے نہیں‘ محنت کش کا کھانا دیکھتے ہیں۔ بالکل ٹھیک ہے صبح تین پراٹھے‘ تین کپ چائے بڑی پیالیاں اور بہت سا بچا ہوا رات کا سالن آپ کھائیں پھر محنت کش کی زندگی گزاریں کہاں گیا کولیسٹرول‘ کہاں گیا یوریا‘ کہاں گیا بلڈپریشر‘ کہاں گئی شوگر۔۔۔؟؟؟ آپ اگر محنت کش ہیں اور دن رات محنت اور محنت بھی ایسی جس میں جسم کو تھکنا پڑتا ہے یعنی محنت سےمراد جسمانی نہ کہ دماغی محنت۔۔۔ تو پھر آپ ایسی غذائیں کھانے کا حق رکھتے ہیں اورمیں دعوے سےکہتا ہوں ایسی غذائیں آپ کو کوئی نقصان نہیں دے سکتیں اور میں مطمئن ہوں اگر آپ ایسی غذائیں کھائیں تو صحت بہتر ہوگی اگر آپ ایسی غذائیں کھا کر بیٹھے رہیں‘ دماغی محنت کرتے رہیں تو پھر بہت بڑی بیماریوں کیلئے آپ انتظار کریں اور ان بیماریوں کا انتظار کریں جو کبھی سنی‘ سوچی‘ پڑھی یا بولی نہیں ہوںگی۔
آج کا میرا مضمون اپنے قارئین کو غذاؤں کی احتیاط ‘بس سادہ غذا کھائیں تھوڑا کھائیں‘ کم کھائیں‘ جسم کو متحرک رکھیں۔بچہ اور


tamam bimariyon ka tib e nabvi ilaj


پیٹ یہ کچھ ایسی چیزیں ہوتی ہیں جن کو جن چیزوں کا عادی بنایا جائے وہ اسی کا عادی بن ہی جاتا ہے۔
آئیے! آج آپ کو ایک ایسے مختصر سے ٹوٹکے سے متعارف کراتے ہیں اگر آپ ایسی غذائیں کھا کر اپنے آپ کومریض بناچکے ہیں۔ جگر اور معدہ کا مریض۔۔۔ جی ہاں جب جگر اور معدہ مریض بن جاتے ہیں تو پھر سب سے پہلے جو چیز سر اٹھاتی ہے وہ شوگر‘ ہیپاٹائٹس اور بلڈپریشر ہے۔


tamam bimariyon ka tib e nabvi ilaj


ہیپاٹائٹس سے مراد کالا یرقان اور بعض اوقات پیلا یرقان بھی ہے آپ ایسی بیماریوں میں اگر مبتلا ہوچکے ہیں تو آپ گھبرائیں نہیں ایک مختصر سا ٹوٹکہ آج آپ کی نذر کرتا ہوں بنانا کیا بس بازار سے جاکر لے لیں پتھر کنکر صاف کرلیں کسی ڈبےمیں محفوظ رکھیں اور روزانہ طبیعت کے مطابق ایک چمچ صبح و شام‘ آدھا چمچ صبح و شام یا چوتھائی چمچ چائے والا صبح و شام پانی کے ہمراہ کھانے یا ناشتے سے ایک گھنٹے پہلے یا تین گھنٹے پہلے لے لیجئے چاہیں تو دن میں تین دفعہ بھی لے سکتے ہیں وہ دوا اور ٹوٹکہ کیا ہے صرف دو بیج ہیں ایک کاسنی کے بیج اور ایک کلونجی کے بیج۔ بس۔۔


tamam bimariyon ka tib e nabvi ilaj


آئیے! دوا تیار اور آپ استعمال شروع کریں۔ یقین جانیے یہ دونوں بیج جب آپس میں ملتےہیں تو کاسنی کا مزاج ٹھنڈا کلونجی کا مزاج گرم جب دونوں آپس میں ملتے ہیں ایک ایسا مرکب بن جاتا ہے جوصحت و تندرستی کا ایک لاجواب اصول اورفارمولہ اور صحت بھی ایسی اور تندرستی بھی ایسی جو بھلائے نہ بھولے۔۔۔۔میں نے بے شمار بوڑھوں کو بتایا جو مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔ ڈھیروں دوائیں‘ رنگ برنگی گولیاں‘ جیب میں ہر وقت گولیوں کے پولیسٹر کی آواز۔۔۔ وہ ان گولیوں سے لاپروا ہوگئے۔ ایسے لاعلاج مریضوں کو بتایا جو جوانی ہی میں جوانی کی بے اعتدالیوں اور غذاؤں کی بے اعتدالیوں کی وجہ سے اپنی جوانی کو چالیس سال آگے لے گئے اور بڑھاپے کی دہلیزیں پار کرگئے‘ صحت کی امنگ ‘ امید‘ جوانی کی طاقت اور بھروسہ کھوبیٹھے ۔میں ایسے سب جوانوں کو دعوت صحت دیتا ہوں۔ آئیے! ان دو بیجوں کو اپنی زندگی کا ساتھی بنائیں۔ آپ کسی بھی بیماری میںمبتلا ہیں لیکن خاص طور پر ہیپاٹائٹس‘ شوگر‘ بلڈپریشر‘ معدہ اور جگر کے پرانےمریض۔ تسلی سے اس دوا کو شروع کردیں اور اعتماد اور اطمینان سے اس دوا کو استعمال کریں۔ یقین جانیے! یہ دوا نہیں یہ صحت کے دو مختصر لیکن باکمال راز ہیں۔ وہ کلونجی جس کے بارے میں احادیث میں یہاں تک فرمایا کہ یہ کالے دانے موت کے علاوہ ہر مرض کا علاج ہیں تو پھر کیوں نہیں ہوں گے۔ یہ دراصل دونوں نبویؐ جڑی بوٹیاں ہیں۔ کاسنی کا بھی ’’علاج نبویﷺ‘‘ میں تذکرہ اور کلونجی کا بھی۔۔۔۔
میرے پاس بے شمار مریضوں کے ایسے واقعات ہیں کہ انہوں نے ان دونوں بیجوں کو متواتر استعمال کیا۔ یرقان اور ہیپاٹائٹس کے مایوس مریض صحت یاب ہوئے‘ شوگراور معدے کے مایوس مریض مطمئن ہوئے۔ آپ چاہیں تو ان دونوں بیجوں کو پیس بھی سکتے ہیں اور پیس کر کسی شیشے کی بوتل میں محفوظ رکھ سکتے ہیں لیکن ثابت بھی استعمال کرسکتے ہیں جتنا معدے میں رہیں گے اتنا فائدہ دیں گے پسی ہوئی چیز فوراً ہضم ہوجاتی ہے مگر ثابت چیز فوراٍ ہضم نہیں ہوتی بلکہ اور چیزوں کو ہضم کرنےمیں معاون ہوتی ہے۔صحت و تندرستی کے یہ د ونوں راز دو بیج ہی تو ہیں۔


tamam bimariyon ka tib e nabvi ilaj


ایک مایوس مریض میرے پاس آئے کہنے لگے کہ پہلے معدہ خراب ہوا اس کے بعد یرقان ہوا وہ بڑھ کر ہیپاٹائٹس ہوگیا‘ پیٹ پھول گیا‘ جوڑوں میں درد‘ اعصاب کمزور ‘چند قدم چلنے سے سانس پھولنا شروع ہوجاتا ہے۔ طبیعت میں پریشانی‘ ڈاکٹروں نے مجھے لاعلاج قرار دیا۔ میں نے کہا کوئی بات نہیں آپ اطمینان سے یہ دو بیج استعمال کریں۔ دن میں دو بار یا چار بار‘ مقدار پہلے تھوڑی رکھیں پھر آہستہ آہستہ اس کو بڑھاتے جائیں۔ موصوف چند ہفتوں میں ایسے صحت یاب ہوئے کہ پہچانے نہ گئے یہ ایک واقعہ نہیں ایسے بے شمار واقعات میری پریکٹیکل لائف میں مجھے مل رہے ہیں۔ ہر آنے والا مایوس مریض مجھے ایک بہترین تجربہ دے کر جاتا ہے اور وہ تجربہ زندگی کا ایسا تجربہ کہ جس سے صحت و کامیابی کی نوید ملتی ہے۔ قارئین! آخر میں ایک بات پھر دہراؤں اپنی غذاؤں کا خیال رکھیں سادہ غذاؤں پرآئیں اور پھر اگر آپ مریض ہوچکے ہیں ہیپاٹائٹس کے‘ شوگر کے‘ جوڑوں کے درد اور معدہ کے یا آپ کسی بھی مرض میں ہوں تو یہ چند دن‘ چند ہفتے‘ چند مہینے استعمال کریں۔ آخری اور اہم بات: آپ کسی بھی مرض میں مبتلا نہیں آپ صحت یاب ہیں بس چٹکی صبح و شام یہ بیج کھانا شروع کردیں۔ انشاءاللہ کبھی مریض ہونگے ہی نہیں

nazla zukam ka ilajنزلہ زکام کے لیے

nazla zukam ka ilaj


aaj kal har dosra banda is marz ka shikar hy.nazla zukam ka ilaj ka nuskha nechay urdu main likha hy.nazla zukam ka ilaj ka yeh nuskha mera azmoda nuskha hy.aur Allah kay fazal sy mareez ko shifa hoi hy app be nazla zukam ka ilaj kay is noskhay ko lazmi share karin thanks


Jab mausam karwat badalta hai, bahar ke baad khizan apne rung dekhati hai sardiyan garmiyon se gale mil rahi hoti hain ya garma ke baad sarma ki aamad hoti hai is waqt ka darmiyani arsah khansi , nazla zukam ka ilaj gale mein kharash aur bukhar jaise mosami amraaz ko buhat saz gar mahol farahum karta hai. Yeh shikayatein amooman allergy ya phir virus aur jaraseem ki wajah se hoti hain jin mein mein nazla zukam ka ilaj ko buhat mufeed paya gia hai. nazla zukam ka ilaj In gharilu totkon ka aik faidah yeh bhi hai keh inhein aazmane mein side effects ka koi khatrah nahi hota



نزلہ زکام کے لیے بہترین نسخہ


اجوائن دیسی 1تولہ ،دار چینی 2تولہ ،سونٹھ 2تولہ، دانہ بڑی الائچی ڈیڑھ تولہ
ترکیب تیاری:سب اجزاء کو باریک پیس کر سفوف بنا لیں اور محفوظ کرلیں ۔
طریقہ استعمال:روزانہ آدھا گرام سفوف پودینہ کے قہوہ کے ساتھ یا تازہ پانی کے ساتھ صبح شام استعمال کریں دوائی تب تک جاری رکھیں جب تک آرام نہ آجائے۔
فوائد:ہر قسم کے نزلہ ، زکام ، ڈسٹ الرجی ، چھینکیں آنا اور کیرا کو جڑ سے ختم کرتا ہے

Asthma cure دمہ کا علاج

Asthma cure                                  دمہ کاعلاج


 پرانے وقتوں میں کہتےتھے دمہ دم لے کر جاتا ہے۔ مگر اس دور میں الحمدللہ اس کا مکمل علاج ہے


دمے کا مرض پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی عام ہے۔ تعجب کی بات یہ ہے کہ آج بھی اس مرض میں مبتلا ہو کر کثیر تعداد میں مریض اپنی جان سے گزر جاتے ہیں۔ یہ تعداد اسی قدر ہے جتنی آج سے نصف صدی قبل ہوا کرتی تھی۔ ترقی پذیر ممالک کے ساتھ ساتھ ترقی یافتہ ممالک جیسے امریکہ اور دیگر مغربی ممالک میں بھی اس مرض کے پھیلاؤ کی یہی رفتار ہے۔



وجوہات


اس بیماری کا حملہ کسی بھی موسم اور عمر میں ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر گرمیوں میں گندم کی کٹائی، سردیوں میں کپاس کی چنائی اور کارخانوں میں روئی کی تیاری کے وقت متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ دمے کی وجوہ میں گردوغبار، دھواں، پولن، بھوسا، کپاس اور سُنبل کا ریشہ شامل ہیں۔
دائمی یا سوزشی کیفیت میں سانس کی نالیاں انتہائی حساس ہو جاتی ہیں، جو پھر مختلف و متعدد محرکات کے زیرِ اثر فوری طور پر تنگ بھی ہو جاتی ہیں، جس کا اظہار مسلسل کھانسی، خرخراہٹ، سینے کی تنگی اور سانس کے پھولنے سے ہوتا ہے اور یہ تمام تکالیف رات کے وقت شدید ہو جاتی ہیں۔



دمے کی اقسام اور دمہ کا علاج


 دمے کی تین اقسام ہیں۔



 الرجی کی وجہ سے ہونے والا دمہ


، ایسے افراد جو اس بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں۔ انکا  مرض بعض دفعہ بچوں کی بلوغت کی عُمر میں ختم ہو جاتی ہے۔



بغیر الرجی کا دمہ


دمے کی یہ قسم بچپن کے بعد سے شروع ہوتی ہے۔ اس کا حملہ ہونے کے بعد اثرات لمبے عرصے تک باقی رہتے ہیں۔ اس کی وجہ میں غذائی بدپرہیزی یا کسی دوائی کا ردِ عمل یا کوئی اور وجہ ہوسکتی ہے۔



مستقل دمہ


 دمے کی یہ قسم بچپن سے بڑھاپے تک رہتی ہے۔ اس قسم کے دمے میں مریض کی سانس کی نالیوں میں مسلسل سوجن اور تنگی رہتی ہے۔ یہ ورم اور تنگی بڑھ جائے تو مریض کے پھیپھڑوں میں انفیکشن بھی ہو جاتا ہے۔


دمے کا رُجحان رکھنے والے تمام افراد کے لیے یہ ناممکن ہے کہ وہ اپنے آپ کو ان تمام عوامل سے دور رکھ سکیں، جس کی وجہ سے سانس کی نالیوں کے عضلات سُکڑتے ہیں سوزش ہو جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ دمے کے مریضوں میں اکثر پھیپھڑوں پر دائمی اثرات رہتے ہیں۔ اکثر لوگوں کو ہر روز کوئی نہ کوئی تکلیف ضرور رہتی ہے اور مریض تکلیف سے زندگی گزارنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے ان کے معمولات زندگی بھی بُری طرح متاثر ہوتے ہیں۔ مرض کے سبب صرف تکالیف ہی مریض کا مقدر نہیں، بلکہ یہ جان گسل بھی ہے کیونکہ دمہ کے دورے میں موت کا بھی قوی امکان موجود رہتا ہے۔



علاج


دمے کے علاج میں ہوا کی نالیوں کو کُشادہ کرنے والی ادویہ شامل ہوتی ہیں۔ یہ ادویہ گولیوں کی شکل میں بھی لی جاتی ہیں مگر براہِ راست ان ادویہ کو ہوا کی نالیوں اور پھیپھڑوں تک پہنچانے کے لیے انیہلر اور نیبولائزر استعمال کئے جاتے ہیں۔ اس صورت میں یہ زیادہ موثر ثابت ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ مخرج بلغم یعنی بلغم نکالنے والی اور اینٹی الرجی ادویات بھی دی جاتی ہیں۔ ویکسین کے ذریعے بھی علاج کیا جاتا ہے، جو چھ ماہ میں مکمل ہوتا ہے۔ لیکن اس کے نتائج سو فیصد نہیں ہوتے۔ بعض صورتوں میں اسٹرائیڈز سے بھی فائدہ ہوتا ہے مگر اس کے مضر اثرات زیادہ ہیں۔
دمے کا علاج یوگا کے ذریعے بھی کیا جاتاہے۔ ان میں اورعلاج کے لیے انتہائی موثر ہیں۔ اس میں مریض کو سانس کی مخصوص مشقیں کروائی جاتی ہیں چینی دمے کا علاج اپنے مخصوص طریقہ علاج ایکوپنچر کے ذریعے بھی کرتے ہیں۔



دمہ کا علاج


دمے کے چند دیسی علاج کے ٹوٹکوں کی طرف جو برسہابرس سے آزمودہ ہیں۔



1نسخہ نمبر


کلونجی میں اللہ تعالٰی نے موت کے سوا ہر بیماری کی شفاء رکھی ہے۔ کلونجی پیس کر ایک سے آدھا چمچ صبح شام استعمال کرنا دمے کے مرض میں انتہائی مفید ہے۔



2نسخہ نمبر


شہد ایک مکمل غذا ہونے کے ساتھ ساتھ بے شمار ادویاتی خصوصیات کا حامل بھی ہے مثلاً پیاز کے رس کے ساتھ شہد ملا کر پینے سے افاقہ ہوتا ہے۔



3نسخہ نمبر


ادرک اور دار چینی کا استعمال بھی دمہ میں نافع ہے۔ آدھے انچ کا ٹکڑا دار چینی اور ایک انچ کا ٹکڑا ادرک پانی میں پکاکر جوشاندہ پینے سے دمے کے مرض میں افاقہ ہوتا ہے۔



4نسخہ نمبر


عناب بھی بے شمار ادویائی خصوصیات کا حامل ہے۔ بنفشہ اور عناب کا قہوہ بنا کر پینے سے بھی افاقہ ہوتا ہے۔



پرہیز


ہر مرض کی طرح دمہ میں بھی پرہیز انتہائی ضروری ہے۔ چند احتیاطی تدابیر اپنانے اور احتیاط کرنے سے اس مرض کے حملے سے بچا جاسکتا ہے۔ تمام جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔
گھر سے باہر جاتے وقت ناک پر رومال یا ماسک باندھیں، کھٹی چیزوں سے پرہیز کریں۔
ٹھنڈے مشروبات کا استعمال مت کریں۔
تَلی ہوئی اوار زیادہ مرچ مصالحہ والی غذا سے بھی پرہیز کریں۔ گھر سے قالین اُٹھوا دیں، کیونکہ یہ جراثیم کو بڑھنے پھولنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔
عطر، باڈی اسپرے اور پاؤڈر وغیرہ کے استعمال سے گریز کریں۔ خود کو زیادہ سے زیادہ پُرسکون رکھیں اور بات بے بات غصے سے اجتناب کریں۔
دمہ اب ایسا مرض نہیں رہا کہ اس سے خوفزدہ ہوا جائے بلکہ یہ ایسی تکلیف ہے، جس پر غلبہ پایا جاسکتا ہے بس احتیاط کیجئے۔ دوا کے درست اور برووقت استعمال سے آپ ایک صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔



Dame Ki Alamat


Dame ke elaj ke lye pehla qadam durst tashkhiz hai amoman jo alamat dame ki taraf ishara karti hain wo mundarja zel hain.
1.   Khansi
2.   Sans ki tangi
3.   Sine ki jakran
4.   Sans lete waqt siti ki awaz ana
5.   Bachon me khansi ke sath ulti ka hona
6.   Rat or subha ke oqat me alamat me zyadti hoti hai.
7.   Sine ki infection bar bar hoti hai
8.   Nak ke nathnon ka pholna jab sans lya jata hai bilkhasos bachon me ye alamat aam hai
9.   Jisim me kub nikal ane ka andaz
10. Dorane nind becheni hoti hai
11. Sakht khel kod or kaam ke bagair thakan
12. Bachon me pasliyon ke darmiyan jaga banna ye jaghen dhans sakti hain jab bacha andar sans leta hai.
Baz marizon me ek waqt me 1, 2 alamat jabke kuch me ek waqt me kai alamat bek waqt mojud ho sakti hain. Is lye koshish karni chahye k jonhi chand alamat ka zahor ho foran mustand mualij se rabta Karen. 

Sore-Throat-Pharyngitisگلے کی بیماریاں اور آواز کا بیٹھنا

 

Sore-Throat-Pharyngitis:گلے کی بیماریاں اور آواز کا بیٹھنا


ہوالشافی


1نسخہ نمبر 


گائے کا دودھ ایک پاؤ گرم کرکے اس میں پتاشے ڈال کر گرما گرم رات کو سوتے وقت پینا آواز بیٹھنے میں مفید ہے۔



2نسخہ نمبر


 نوشادر ایک تولہ کو باریک کرکے شربت عناب پانچ تولہ میں ملا کر چار چار ماشہ کی مقدار میں دن میں تین چار بار چاٹنے سے آواز کھل جاتی ہے۔



3نسخہ نمبر


گیہوں کی بھوسی ایک تولہ کو پانی میں جوش دے کر مصری ملا کر نیم گرم پینا آواز بیٹھنے میں مفید ہے۔



4نسخہ نمبر


 انجیر ولائتی پانچ عدد کو تھوڑے پانی میں جوش دے کر چھان لیں پھر شہد تین تولہ ڈال کر پینے سے آواز کھل جاتی ہے۔



5نسخہ نمبر


 نزلہ کی وجہ سے آواز بیٹھ جانے کی حالت میں خولنجاں کو چوستے رہنا مفید ہے۔



6نسخہ نمبر


 کباب چینی، جواکھار ہر ایک تین ماشہ دونوں کو باریک کرکے شہد دو تولہ میں ملا کر چاٹنا آواز بیٹھ جانے میں مفید ہے۔



7نسخہ نمبر


 پرانے جو کو بھون کرکے دو تولہ کی مقدار میں چند بار کھانا آواز بیٹھنے میں بہت مفید ہے۔



8نسخہ نمبر


 برگ اروسہ دو تولہ کو لے کر تھوڑے پانی میں پیس کر چھان لیں اس میں شہد دو تولہ ملا کر پینے سے آواز کھل جاتی ہے۔



9نسخہ نمبر


 کباب چینی نو ماشہ لے کر تھوڑے پانی میں جوش دیں اسے چھان کر مصری ملا کر پینے سے آواز صاف ہوجاتی ہے۔



10نسخہ نمبر


 چاول میں گڑ ڈال کر پکائیں پھر اسے رات کو خوب سیر ہوکر کھائیں تھوڑی دیر کے بعد دو گھونٹ گرم پانی پیئیں سرد پانی بالکل نہ پئیں دو تین روز یہی عمل کریں آواز صاف ہوجائے گی۔



نزلہ زکام کا علاج اور کیرا کا علاج

نزلہ زکام کا علاج اور کیرا کا علاج


ہوالشافی
اجوائن دیسی 5 گرام ،دار چینی 10 گرام ،سونٹھ 10 گرام ،دانہ بڑی الائچی7 گرام
ترکیب تیاری : سب اجزاء کو باریک پیس کر سفوف بنا لیں اور محفوظ کرلیں 
طریقہ استعمال:روزانہ آدھا گرام سفوف پودینہ کے قہوہ کے ساتھ یا تازہ پانی کے ساتھ صبح شام استعمال کریں
فوائد:ہر قسم کے نزلہ ، زکام ، ڈسٹ الرجی ، چھینکیں آنا اور کیرا کو جڑ سے ختم کرتا ہے۔دوائی تب تک جاری رکھیں جب تک آرام نہ آجائے

کالی کھانسی کے لیئے مجرب نسخہ

 کالی کھانسی  کے لیئے مجرب نسخہ 


ہوالشافی


زنجبيل 10 گرام،کاکڑا سنگھي 10 گرام،پيپلا مول 10 گرام


ترکيب تياري: تمام دواوں کو کوٹ پيس کر چھان کر سفوف بنا لیں


مقدار خوراک: 3 گرام شہد کے ساتھ تين بار ديں


کالي کھانسي ميں مفيد ہے

سانس کی تنگی دور کرنے کے لیئے جوشاندہ

سانس کی تنگی دور کرنے کے لیئے جوشاندہ                


ہوالشافی


اجزا و طريقہ استعمال: تخم کتان 10 گرام، شہد 25 گرام قدرے پاني ميں ملا کر ابال کر چھان کر پلائيں انشاللہ تھوڑی ہی دیر سانس کی تنگی بہتر ہو جائے گی    


خشک کھانسی اور سانس کی تنگی کے لیئے

خشک کھانسی اور سانس کی تنگی کے لیئے


ہوالشافی


ايک لمبا گھيکورا


سجي کھار 40 گرام


ترکيب تياري: پہلے گھيکوار ميں سجي کھار رکھ کرململ کے کپڑے سے لپیٹ کرآنچ دے ديں سرد ہونے پر سجي کھار نکال ليں اور سفوف کر ليں۔اور250ملی گرام والے کیپسول بھر لیں


مقدار خوراک: ایک کیپسول بوقت ضرورت ہمراہ شہد استعمال کرائيں

کھانسی کے لیئے اکسیری گولیاں

کھانسی کے لیئے اکسیری گولیاں


ہوالشافی


 کندر 3تولہ،سلارس (معہ سائلہ) 3تولہ،گوند ببول 15 گرام،ملٹھی3تولہ


ترکيب تياري: سلارس کے علاوہ بقيہ دواۆ ں کا سفوف بنا کر سلارس ملائيں اور چنے کے برابر گولي بناليں


مقدار خوراک: ايک گولي دن ميں تين بار ديں


کھانسي ميں بے حد مفيد ہے

مقوی باہ قہوہ

قوت باہ کے لیے


لونگ، تخم پیاز، تیزپات،زیرہ سیاہ، اجوائن دیسی،شہد حسب ذائقہ


ترکیب تیاری:تمام ادویہ برابر وزن لے کر ان کا سفوف بنالیں


طریقہ استعمال:1 گرام سے2 گرام تک 1پاؤپانی میں پکائیں جب 1چائے کے


کپ کے برابر رہ جائےتوچھان کرگرم گرم چائےکی طرح پیئں صبح وشام خالی پیٹ ہلکا


سا کڑوا کسیلا ہو گا حسب ذائقہ شہد ملا سکتے ہیں


فوائد:اعصابی دردیں پٹھوں کا کھینچاؤ جوڑوں کادرد یورک ایسڈ کولیسٹرول معدہ وجگر


کےامراض شوگر کی ذیادتی بار بار پیشاب کا آنا کمر درد قبض دائمی نزلہ زکام سانس کا


پھولنا دمہ دل کی کمزوری جریان احتلام مردرانہ کمزوری لیکوریا ان تمام امراض کا سو


فیصد مجرب علاج ہے کسی قسم کا نقصان نہیں ہے بلا خوف و خطر استعمال کریں

نزلے کیرےکا دیسی علاج

493x335_generic_cold_and_flu_1_other کیرےکا دیسی علاج


 بلغم کا با ر بار حلق میں گرنے اورنزلے کیرےکا مجرب علاج یہ ہے کہ سکھ چین نامی درخت جسکی مسواک مشہور ہےاس درخت کی پھلیاں لے کر کو ٹ پیس لیں




ایک چوتھائی چمچ چھوٹاچائے والاہمراہ پانی صبح و شام استعمال کر ائیں بفضل تعالیٰ صرف چند روز کے استعمال سے کیرے ( حلق میں با ربار  بلغمگرنے)کےمرض کاخاتمہ ہو گا۔ 

 


 

ڈسٹ الرجی

ڈسٹ الرجی سے نجا ت


                                  ہوالشافی                              images-4


 


 قسط شیریں100گرام۔۔ کلونجی 25گرام۔۔۔۔ ہالوں10گرام۔۔۔۔ کا سنی 5گرام۔۔۔۔ میتھرے 5گرام۔۔۔۔


طریقہ تیاری۔۔۔ تمام اشیاء کو پیس لیں اور اس کا سفوف بنا لیں


طریقہ استعمال۔۔۔ ایک چمچہ صبح وشام ہمراہ پانی یا دودھ


 یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا نسخہ ہے ایک چمچہ صبح وشام ،بلغم ،ڈسٹ الرجی اور نزلہ زکام میں بھی مفید ہے۔ اعصابی کمزوری کے لیے فائدہ مند ہے ایسے مریض جنکو چھینکیں ہر وقت آتی ہیں ان کویہی نسخہ 2ماہ تک استعمال کرایا ،کئی سال ہوگئےان کو پھر یہ تکلیف نہیں ہوئی۔

Powered by Blogger.