Showing posts with label دودھ کی کمی. Show all posts
Showing posts with label دودھ کی کمی. Show all posts

CASTOR OIL PLANT ارنڈ

CASTOR OIL  PLANT     :    ارنڈ 


       مختلف نام:۔   


  (عربی) اخروع (فارسی) بیدابخیر (بنگالی) بھرانڈ(سندھی) ہیرن جووون (پشتو) ارنڈے (مرھٹی)


ایرونڈٰی(انگریزی) کیسٹر ائل پلانٹ   


پہچان :- اس کا درخت متوسط قد کا ہوتا ہے پنجاب کے بعض علاقوں میں اس درخت کو ہر تولی یا ہر نولا بھی کہتے ھیں ۔ پتے بڑے ہا تھ کے پنجہ سے مشابہ ہوتے ھیں اور ان پر سفید رنگ کے خطوط دکھائی دیتے ھیں ۔ پھل گول اور خاردار گچھوں میں لگتے ھیں۔ پھل کے اندر سے بیج نکلتے ھیں۔ یہی اس کے تخم ھیں ۔ تخم سے چھلکا دور کر دینے پر جو سفید چکنی گری نکلتی ہے۔ وہی تخم ارنڈ کھلاتی ہے ۔ اس کے بیجوں یعنی مغز تخم ارنڈ اور اسکے چھلکے میں ایک نہایت مہلک زہر سین  پایا جاتا ہے۔ لیکن ان میں سے نکالے ہوئے روغن میں یہ زہر موجود نہیں ہوتا ۔RICIN


رنگ:-  پھول چھوٹے چھوٹے سرخی مائل پھل شروع میں سبز پکنے پر سرخ یا زرد


ذائقہ :۔  بدمزہ پھیکا  


مزاج :۔  گرم و خشک بدرجہ دوم    


مقدار خوراک :-   مغز ارنڈ ۵ دانہ تک برگ ارنڈ ۷ ماشھ سے ایک تولہ تک


مصلح :-  مصطگی رمی کتیرا


افعال و استمال:- مخرج بلغم اور نافع جمیع امراض باردہ ہے پیٹ کو نرم کرتا ہے روی مواد کو تحلیل کرتاہے سرد خلطوں کا مسہل ھے اس لیے قولنج ، استسقائ ،دمہ ، کھانسی ، لقوہ اور فالج میں نافع ہے۔ مدر حیض ہے ۔ ورم کو تحلیل کرتاہے درد کامسکن ہونے کئ وجہ سے نقرس اور وجع المفاصل وغیرہ مین اس کا ضماد کیا جاتاہے اسکا تیل قوئ ملین ہے۔عموما دویاتین گھنٹوں میں اپنا عمل کرتاہے ۔ اس لیے اس کو سوتے وقت نہ دینا چاہئے ۔ اس کا بیان الگ درج ہے۔ جب زچہ کی چھاتیوں میں دودھ کی کمی ہوتو برگ ارنڈ کی بھجتا بناکر پستانوں پر باندھتے ہیں۔  


مقام پیدائش :-   ہندو، پاکستان خصوصا صوبہ مدراس ، بمبئی اور بنگال


           


 

بنولہ یعنی پنبہ دانہ کے فوائد

بنولہ


 COTTON SEEDS مختلف نام :- (عربی) حب القطن (فارسی) پنبہ دانہ (بنگلہ) کباپس بیچی (سندھی) ککڑا (انگریزی) کاٹن سیڈز    


پہچان :۔  مشہور چیز ہے ۔ اس کا مغز نکال کر استعمال کیا جاتا ہے۔ تحتیقات جدیدہ سے ثابت ہوا ہے۔کہ اس میں وٹامن بٰ بکژت موجود ہے۔


ذائقہ:۔  چربیلا


Black_Cotton_Seedsمزاج :- گرم وتر بدرجہ دوم


مقدارخوراک: ۔ مغز ۵  ماشہ سے۹ ماشہ تک ، تیل سوا تولہ سے اڑھائی تولہ تک   


افعال و استمال :-  لطف میلن ، منفث ، بلغم ، ، اور مقوی باہ ہے۔ لاغری درد کہنہ زچہ عورت میں دودھ کی کمی اور ضعف باہ میں اس کی دودھ کےہمراہ کھیر پکا کر کھلاتے ہیں۔ درد سردور کرنے کے لیے مغز پنبہ دانہ اور تخم خشخاش کا حریرہ بنانے میں مستعمل ے۔ اس کا روغن زیتون کی بجائے استعمال کرسکتے ہیں۔ مرطوب ہونے کی وجہ سے اس تیل کی مالش کرتے ہیں۔ جالی ہونے کے باعث مغز دانہ ابٹنوں میں شامل کیا جاتا ہے۔ چہر ے کی  چھائیں اور سیاہ داغ  کے لیے طلائ  مفید ہے۔ غیرسمی


 

Powered by Blogger.