جو کا استعمال سنت بھی اور علاج بھی

جو کا استعمال سنت بھی اور علاج بھی


جو


BARLEY مختلف نام :۔ (عربی) شعیر (بنگالی) حَب (سندھی) جو (انگریزی) بارلے


پہچان :- مشہور غلہ ے۔ اس میں نشاستہ اور نائٹروجنی مادہ کے علاوہ لوہا اور فاسفورک ایسڈ پایا جاتا


ہہے۔


رنگ :- زردی مائل


ذائقہ :- پھیکا


مزاج :- سرد درجہ اول خشک درج اول


افعال و استمال :- جو قابض ، مسکن حرارت مدر بول اور کثیرا الغذا ہے خشکی لاتا ہے۔ جو مواد کو پختہ


کرتا ہے جوش خون کو تسکین دیتا ہے۔ صفرا و پیاس اور گرمی کے بخار کی حدت کو روکتا ہے۔ جوکی


روٹی ثقیل اور دیر ہضم ہوتی ہے۔ موسم گرما میں پیاس کو بجھانے کےلیے جو کا جس وقت وہ اُگنے لگیں


تو انہیں بھاڑیا بھٹٰی میں خشک کرلیا جائے تو یہ زور ہضم اور مقوی بن جاتا ہے۔ اس میں وٹامن سی پیدا


ہو جاتی ہے۔ یہ مشہور ڈاکٹری دو مالٹ ایکسٹرکٹ بنانے میں کام آتا ہے۔ دیکھو علم الادویہ ڈاکٹری جو


مقشر کو گھاٹ کہتے ہیں۔ یہ آش جو بنانے کے کام آتا ہے۔ بخاروں میں مریضوں کوآش جو دیتے ہیں۔ کہ


[caption id="attachment_1781" align="aligncenter" width="535"]desiherbal.com-جو کا استعمال سنت بھی اور علاج بھی desiherbal.com-جو کا استعمال سنت بھی اور علاج بھی[/caption]


کمزور مریضوں کے لیے لطف اور عمدہ غذا ہے۔ مُٹاپے کو دور کرنے کے لیے اسکی روٹی اصولی علاج


ہے۔ کیونکہ اس میں پوٹاسیم کاربونیٹ کا جزو پایا جاتا ہے علامہ انطا کی کا قول ہے۔ کہ جوکی روٹی


موسم گرما میں کھانے کے لیے بہت عمدہ غذا ہے۔ سردی پیدا کرتی ہے پیاس کو مارتی ہے۔ اور صفراوی


اخلاط کا قلع قمع کرتی ہے۔


آخر میں اتنا ضرور کہوں گا کہ کسی کو اچھی اور میٹھی بات بتانا بھی صدقہ ہے۔ تو اگر آپ سمجھتے ہیں


اس نسخہ سے کسی کا بھلا ہو سکتا ہے اس کو شیئر ضرور کریں۔ اور اگر آپ سمجھتے ہیں ہم نے یہ جو


نسخہ جات شیئر کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے اچھا ہے تو آپ ہماری ویب سائیٹ کو چندہ ضرور دیں


تاکہ ہم اس سلسلہ کو جاری و ساری رکھ سکیں شکریہ


والسلام۔۔۔ حکیم عمران کمبوہ 03046539899 یہ نمبر وٹس ایپ پر بھی ہے اور


دوسرا نمبر 03216486707 اور یہ نمبر ایمو پر بھی ہے


ikamboh11سکائیپ آئ ڈی


جڑی بوٹیوں کے مزید نسخوں کے لیئے یہاں کلک کریں


اور کال شام 6 سے رات 10 بجے تک ہی کریں

رحم کی خارش اور پھنسیوں کا دیسی علاج

رحم کی خارش اور پھنسیوں کا دیسی علاج


رحم کی خارش اور پھنسیوں کے اسباب


سیلان الرحم یا ورم الرحم کی شکایت مزمن ہو جانے پر رحم میں خارش ہو جاتی ہےاور بعض اوقات


چھوٹی چھوٹی پھنسیاں بھی ہو جاتی ہیں۔اور رحم کے منہ میں بعض اوقات خارش کے باعث زخم بھی بن


جاتے ہیں


رحم کی خارش اور پھنسیوں کی علامات


خارش اور سوزش ہوتی ہےاور اگر پھنسیاں ہوں تو انگلی ڈالنے سےمعلام ہوتی ہیں اگر زخم ہوں تو ان


سے مواد اور پیپ وغیرہ خارج ہوتی ہےخارش کی وجہ سے صحبت کی خواہش بھی بڑھ جاتی ہےاور


بعض اوقات خارش کی زیادتی کے باعث رحم باہر کو نکل آتا ہے


رحم کی خارش اور پھنسیوں کا علاج


[caption id="attachment_1778" align="aligncenter" width="573"]desiherbal.com-رحم کی خارش اور پھنسیوں کا دیسی علاج desiherbal.com-رحم کی خارش اور پھنسیوں کا دیسی علاج[/caption]

سب سے پہلے اس مرض کا سبب معلوم کریں لیکوریا ہو تو اس کا علاج کریں اگر ورم کی شکایت ہو تو


ورم رحم کا علاج کریں جب یہ اسباب دور ہو جائیں تو درج ذیل نسخے خارش اور سوزش کے لیئے


استعمال کروائیں


ہمدرد کی صافی صبح شام پالئیں پوست انار پانی میں ابال کر اس سے جائے مخصوصہ دھوئیں اور کھانے


کی دوائی اطریفل شاہترہ عرق شاپترہ کے ساتھ کھلائیں اور اسکے ساتھ ساتھ شربت عناب صبح و شام


4۔۔۔4 تولہ استعمال کروائیں


ہمدرد کے جوہری کیپسول بھی خارش کے لیئےبہتر ہیں


اسکے علاوہ یہ نسخہ بھی استعمال کر سکتے ہیں شاہترہ ۔ چرائتہ ۔ سرپھوکہ ۔ منڈی بوٹی ۔ ہلیلہ سیاہ ۔


صندل سرخ ۔ ہر ایک 7 ماشہ عناب 5 دانہ رات کوآدھا کلو گرم پانی میں بھگو دیں صبح اٹھ کر مل چھان


 کر 4 تولہ شربت عناب ملا کر پئی


رحم کی خارش اور پھنسیوں کا دوران علاج پرہیز


گرم اور مصالحہ دار اشیاء  سے آگ کے پاس بیٹھنے زیاہ کام کاج کرنےاور صحبت سے پرہیز کریں لال


مرچ کم کھائیں میٹھی اشیاء  بھی کم کھائیں ہلکی ذود ہضم غذا کھائیں بکری کے گوشت کے شوربہ سے یا


مونگ کی دال سے چپاتی کھائیں دودھ اور فروٹ کا کثرت سے استعمال کریں


آخر میں اتنا ضرور کہوں گا کہ کسی کو اچھی اور میٹھی بات بتانا بھی صدقہ ہے۔ تو اگر آپ سمجھتے ہیں


اس نسخہ سے کسی کا بھلا ہو سکتا ہے اس کو شیئر ضرور کریں۔ اور اگر آپ سمجھتے ہیں ہم نے یہ جو


نسخہ جات شیئر کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے اچھا ہے تو آپ ہماری ویب سائیٹ کو چندہ ضرور دیں


تاکہ ہم اس سلسلہ کو جاری و ساری رکھ سکیں شکریہ


والسلام۔۔۔ حکیم عمران کمبوہ 03046539899 یہ نمبر وٹس ایپ پر بھی ہے اور


دوسرا نمبر 03216486707 اور یہ نمبر ایمو پر بھی ہے


ikamboh11سکائیپ آئ ڈی


اورزنانہ امراض کے مزید نسخوں کے لیئے یہاں کلک کریں


اور کال شام 6 سے رات10 بجے تک ہی کریں


قد بڑھانے کے لیئے مفید ترین اور آسان ورزشیں

قد بڑھانے کے لیئے مفید ترین اور آسان ورزشیں


 چھوٹے قد کی وجہ سے پریشان نہ ہوں کیونکہ آج ہم آپ کوقد بڑھانے کے لیئے چند ایسی ورزشیں بتائیں


گے جن پر عمل کرکے آپ اپنے قد میں اضافہ کرسکتے ہیں۔


قد بڑھانے کے لیئے لٹکیں


قد بڑھانے کے لیئے سب سے معروف ورزش لٹکنا ہے۔کسی بھی پول کے ساتھ اپنے دونوں ہاتھوں کو


اٹھاکر پکڑ کر لٹکیں۔کشش ثقل کی وجہ سے ہمارے جسم کی ہڈیاں لمبی ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔


قد بڑھانے کے لیئے تیراکی


اگر آپ تیراکی کریں گے تو آپ کے جسم کے تمام پٹھے حرکت میں آئیں گے جس کی وجہ سے ان کی


نشوونما میں بہتری اور تیزی آئے گی۔لہذا کوشش کریں کہ ہفتے میں کم از کم دوباریا پانچ گھنٹے ضرور


تیراکی کی جائے۔


قد بڑھانے کے لیئے اچھلیں


اچھلنے سے بھی پٹھے حرکت میں آئیں گے اوران کی نشوونما میں مدد ملے گی۔لٹکنا اور اچھلنا قد لمبا


کرنے کے لئے انتہائی سازگار ورزشیں ہیں۔


[caption id="attachment_1775" align="aligncenter" width="199"]desiherbal.com-قد بڑھانے کے لیئے مفید ترین اور آسان ورزشیں desiherbal.com-قد بڑھانے کے لیئے مفید ترین اور آسان ورزشیں[/caption]

قد بڑھانے کے لیئےباسکٹ بال کھیلیں


اگر آپ باسکٹ بال کھیلیں گے تو اس میں آپ کو چھلنا پڑے گا جس کی وجہ سے آپ کے قد میں اضافہ


ہوگا۔


قد بڑھانے کے لیئے ٹخنوں پر وزن باندھیں


ٹخنوں پر وزن باندھ کر بھاگنے یا چلنے سے بھی قد میں اضافہ ہوتا ہے۔وزن کی وجہ سے ہمیں زیادہ تگ


و دو کرنی پڑتی ہے جس سے پٹھے مضبوط اور ان کی نشوونما تیز ہوجاتی ہے۔


قد بڑھانے کے لیئے کوبرا سٹائل کی ورزش


اس ورزش میں آپ کو اپنے پیٹ کے بل لیٹنا ہوگا اور پھر اپنے پیٹ کو اٹھا کر زیادہ سے زیادہ سٹریچ


کرنا ہوگا تا کہ تمام جسم پر زیادہ سے زیادہ زور پڑے اور پٹھے حرکت میں رہیں۔

تمام جسم کو مہلک ترین بیماریوں سےبچاوکیلئے قدیم دیسی ٹوٹکہ

تمام جسم کو مہلک ترین بیماریوں سےبچاوکیلئے قدیم دیسی ٹوٹکہ


ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس ، کولیسٹرول اور دیگر بیماریاں انسان کو اندر سے چاٹ جاتی ہیں اور ان


بیماریوں کی ایک بڑی وجہ کمزور مدافعتی نظام ہے۔آج ہم آپ کو قدیم دیسی ٹوٹکہ بتائیں گے جس پرعمل


کرکے نہ صرف آپ کا مدافعتی نظام مضبوط ہوگا بلکہ آپ خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں گے۔


دیسی ٹوٹکہ لیموں اور لہسن کے اجزاء پر مشتمل یہ دیسی ٹوٹکہ بنانے اوراستعمال میں بہت ہی آسان ہے۔


[caption id="attachment_1772" align="aligncenter" width="510"]desiherbal.com- تمام جسم کو مہلک ترین بیماریوں سےبچاوکیلئے قدیم دیسی ٹوٹکہ desiherbal.com- تمام جسم کو مہلک ترین بیماریوں سےبچاوکیلئے قدیم دیسی ٹوٹکہ[/caption]

ایک کلو لیموں کو قیمہ بنانے والی مشین میں باریک کر لیں اور پھر اس میں 300گرام لہسن ملائیں اور


ساتھ ہی اس میں 1.5لیٹر پانی ڈال دیں۔اب اس آمیزے کو 15منٹ تک ابالیں اور پھر ٹھنڈا کرکے کسی


گلاس کے جار میں ڈالیں اور ایلومینیم فوائل سے ڈھک دیں۔اب ہر صبح اس مشروب کا ایک چھوٹا چمچ


خالی پیٹ پئیں اور 25دن تک یہ عمل جاری رکھیں۔دس دن کے وقفے کے بعد دوبارہ اس دہرایا جاسکتا


ہے۔


آخر میں اتنا ضرور کہوں گا کہ کسی کو اچھی اور میٹھی بات بتانا بھی صدقہ ہے۔ تو اگر آپ سمجھتے ہیں


اس نسخہ سے کسی کا بھلا ہو سکتا ہے اس کو شیئر ضرور کریں۔ اور اگر آپ سمجھتے ہیں ہم نے یہ جو


نسخہ جات شیئر کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے اچھا ہے تو آپ ہماری ویب سائیٹ کو چندہ ضرور دیں


تاکہ ہم اس سلسلہ کو جاری و ساری رکھ سکیں شکریہ


والسلام۔۔۔ حکیم عمران کمبوہ 03046539899 یہ نمبر وٹس ایپ پر بھی ہے اور


دوسرا نمبر 03216486707 اور یہ نمبر ایمو پر بھی ہے


ikamboh11سکائیپ آئ ڈی


دیسی ٹوٹکہ کے مزید نسخوں کے لیئے یہاں کلک کریں



اور کال شام 6 سے رات 10 بجے تک ہی کریں

جانیئے پیروں کا ٹھنڈا رہنا، ناخنوں کی شکل بگڑنا یہ کن بیماریوں کی علامات ہیں

جانیئے پیروں کا ٹھنڈا رہنا، ناخنوں کی شکل بگڑنا یہ کن بیماریوں کی علامات ہیں


اگرآپ کے پاؤں ٹھنڈے رہتے ہیں یا انگلیوں میں دردہوتا ہے تو یہ صحت کے مسائل کی جانب نشاندہی ہے۔


آپ اپنے پاؤں کے ذریعے صحت کے مسائل کے بارے میں جان کر ان سے محفوظ رہنے کے طریقے جان


سکتے ہیں۔


ٹھنڈے پاؤں


اگرآپ کے پاؤں ٹھنڈے رہنے لگیں تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ آپ کے تھائیرائیڈ گلینڈ میں خرابی ہے


اور وہ مطلوبہ مقدار کے ہارمونز پیدا نہیں کررہے۔اس کے علاوہ یہ خون کی گردش میں خرابی کی طرف


ایک ہلکا سا اشارہ ہے اورآپ کو محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔


[caption id="attachment_1769" align="aligncenter" width="536"]deiherbal.com-جانیئے پیروں کا ٹھنڈا رہنا، ناخنوں کی شکل بگڑنا یہ کن بیماریوں کی علامات ہیں deiherbal.com-جانیئے پیروں کا ٹھنڈا رہنا، ناخنوں کی شکل بگڑنا یہ کن بیماریوں کی علامات ہیں[/caption]

پاؤں میں سرخ دھبے


اگر آپ کے پاؤں میں سرخ نشان یا مہاسے بننے لگیں تو یہ ذیابیطس کی طرف ایک اشارہ ہوسکتا ہے۔اگر


ساتھ ہی آپ کو رات کے وقت سوتے ہوئے پیاس لگے یا باربار پیشاب آئے تو فوری طور پر ڈٖاکٹر سے


مشورہ کریں۔


ناخنوں کی شکل بگڑنا


اگرآپ کے ناخنوں کی شکل خراب ہونے لگے تو بظاہر یہ معمولی مسئلہ لگتا ہے لیکن حقیقت میں یہ


گھمبیر بھی ہوسکتا ہے۔ماہرین صحت کا خیال ہے کہ اگر ناخنوں کی شکل تبدیل ہونے لگے تو یہ پھیپھڑوں


اور معدے کی تکالیف کی ابتداء کی طرف اشارہ ہے۔


انگلیوں میں درد


اگرآپ کی ایڑھیاں سوجنے لگیں تو یہ گٹھیے کی طرف نشاندہی ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہمارے


پاؤں اس بیماری کا سب سے پہلے شکار ہونا شروع ہوتے ہیں اور ہمیں چاہیے کہ جیسے ہی کوئی ایسی


نشانی ظاہر ہو تو اس کے تدارک کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں۔

کجھور کے حیران کن فوائد جدید سائینس کی روشنی میں

کجھور کے حیران کن فوائد جدید سائینس کی روشنی میں


کھجورکے بے شمار فوائد سے دنیا کی ہر طب متفق ہے جدید سائینسی تحقیق نے بھی اس بات کا اقرار کیا


ہے کہ کجھور میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کے لیئے انتےائی ضروری ہیں  جدید


سائینسی تحقیق سے پتہ چلا ہے کی اس میں درج ذیل اجزاء پائے جاتے ہیں


اور میگنیز پایا جاتاہے۔ B6کھجور میں کاپر، پوٹاشیم،فائبر،میگنیشیم ،وٹامن


کجھور کے درج ذیل فوائد ہیں


اگر آپ دن میں تین کھجوریں کھائیں تو آپ کے جسم پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے اورآپ کا جسم


بیماریوں سے محفوظ ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ دل، جگر، اور دماغ کو تقویت ملے گی اور خود کو ترو


تازہ اور توانا محسوس کریں گے۔طبی ماہرین کے مطابق کھجورکا استعمال سنت رسول ﷺ بھی ہے اور


اسے 12روز تک استعمال کرنے سے صحت کے بہت سے مسائل سے چھٹکارا مل جاتا ہے ۔


نظام انہضام پر اثرات


اگر آپ کو قبض،تیزابیت،معدے یا انتڑیوں کی تکلیف ہے تو آپ کو کھجور ضرور کھانی چاہیے۔اس میں


موجود فائبر ہمارے معدے کے لئے بہت ہی زیادہ فائدہ مند ہے۔


دردوں سے نجات


کھجوروں میں میگنیشیم پایا جاتا ہے جس کی وجہ سوجن پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے اور جسمانی


دردیں بھی کنٹرول میں رہتی ہیں۔مختلف تحقیق میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ کھجور کھانے سے جسم


میں سوجن کم ہونے کے ساتھ درد میں آرام آتا ہے۔


حاملہ خواتین کے لئے


ایک جدید تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ جو خواتین حمل کے دوران کھجور کا استعمال کرتی رہیں انہیں درد


زہ اور بچہ پیدا کرنے میں آسانی ہوئی۔ماہرین نے 69حاملہ خواتین کا جائزہ لینے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا


کہ جو خواتین ڈیلوری سے چار ہفتے قبل کھجوریں کھاتی ہیں انہیں بچہ پیدا کرنے میں کافی آسانی رہتی


ہے۔


ہائی بلڈ پریشر اور دل کا دورہ


جیسا کہ بتایا گیا ہے کہ اس میں میگنیشیم پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ فشار خون کنٹرول میں رہتا


ہے اور بلڈ پریشر کے مسائل نہیں پیدا ہوتے۔اسی طرح کھجور میں پایا جانے والے پوٹاشیم کی بدولت دل


مضبوط ہوتا ہے اور دل کے دورے کے امکانات معدوم ہونے لگتے ہیں۔اس سلسلے میں ایک امریکی


 ادارے نے اس پر دقیق تحقیق بھی کی ہے ۔


دماغی صحت کے لئے


اسی طرح کھجورمیں پایاجانے والی وٹامنB-6کی بدولت ہماری اعصابی اور دماغی نظام بہترطریقے سے


کام کرتا ہے اورانسان زیادہ بہتر طریقے سے روزمرہ کے کام کرپاتا ہے۔

ہیپاٹائیٹس بی سی کا آزمودہ دیسی علاج

ہیپاٹائیٹس بی سی کا آزمودہ دیسی علاج


پاکستان میں اس وقت سب سے زیادہ پھیلنے والی بیماری ہیپاٹائیٹس بی سی ہے ہر چوتھا شخص اس


بیماری میں مبتلا ہے جب سے ویب سائیٹ پر فی سبیل للہ نسخہ جات شیئر کرنے کا سلسلہ شروع کیا آہستہ


آہستہ اب لوگوں نے نسخہ جات شیئر کرنے کے لیئے بھیجنا شروع کر دئیے ہیں اس سلسلہ میں ایک


ڈاکٹرصاحب نے اپنا آزمودہ نسخہ ہیپاٹائیٹس بی سی کے علاج کا ہمیں بھیجا ہے تاکہ ہم ہیپاٹائیٹس بی سی


جیسےمرض میں مبتلا لوگوں کو یہ نسخہ بتا سکیں آپ یہ نسخہ کسی بھی ہومیو پیتھ سے مشورہ کر


[caption id="attachment_1758" align="aligncenter" width="397"]desiherbal.com-ہیپاٹائیٹس کا آزمودہ دیسی علاج desiherbal.com-ہیپاٹائیٹس کا آزمودہ دیسی علاج[/caption]

 

کےاستعمال کر سکتے ہیں براہ مہرعبانی اس نسخہ کو آپ بھی شیئر کریں تاکہ کسی مریض کا بھلا ہو


آخر میں اتنا ضرور کہوں گا کہ کسی کو اچھی اور میٹھی بات بتانا بھی صدقہ ہے۔ تو اگر آپ سمجھتے ہیں


اس نسخہ سے کسی کا بھلا ہو سکتا ہے اس کو شیئر ضرور کریں۔ اور اگر آپ سمجھتے ہیں ہم نے یہ جو


نسخہ جات شیئر کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے اچھا ہے تو آپ ہماری ویب سائیٹ کو چندہ ضرور دیں


تاکہ ہم اس سلسلہ کو جاری و ساری رکھ سکیں شکریہ


والسلام۔۔۔ حکیم عمران کمبوہ 03046539899 یہ نمبر وٹس ایپ پر بھی ہے اور


دوسرا نمبر 03216486707 اور یہ نمبر ایمو پر بھی ہے


ikamboh11سکائیپ آئ ڈی


جگر کے امراض کے مزید نسخوں کے لیئے یہاں کلک کریں


اور کال شام 6 سے رات 10 بجے تک ہی کریں

کیا حجر اسود حادثات کا شکار ہوتا رہا ؟

کیا حجر اسود حادثات کا شکار ہوتا رہا ؟


جی ہاں تاریخ بتاتی ہے کہ کم و بیش 6 مرتبہ حجر اسود کے ساتھہ ایسے واقعیات پیش آئے جنھیں ہم


حادثات کا نام دے سکتے ہیں - حادثات کی یہ تعداد حتمی نہیں لیکن تاریخ کی کتابوں میں درج نمایاں


حادثات کی تعداد بہر حال 6 ہے - آئیے ان پر ایک طائرانہ نظر ڈالتے ہیں


جنّت سے بھیجے گیے اس پتھر کو سب سے پہلے سیدنا ابراھیم علیہ سلام نے کعبہ مشرفہ کے اس کونے


میں نصب کیا جہاں آج بھی آپکو یہ نظر اتا ہے
1
جب بنو بکر بن عبد مناہ نے قبیلہ '' جرہم '' کو مکّہ سے نکلنے پر مجبور کیا تو انہوں نے مکّہ سے بے


دخل ہوتے ہوے کعبہ میں رکھے دو سونے کے بنے ہرنوں کے ساتھہ '' حجر اسود '' کو کعبہ کی دیوار


سے نکال کر زم زم کے کنویں میں دفن کر دیا اور مجبوراً یمن کی جانب کوچ کر گیے


الله تعالی کی حکمت دیکھیے کہ یہ پتھر زیادہ عرصے تک زم زم کے کنویں میں نہیں رہا - جس وقت بنو


جرہم کے لوگ حجر اسود کو زم زم کے کنویں میں چھپا رہے تھے ایک عورت نے انھیں ایسا کرتے دیکھ


لیا تھا - اس عورت کی نشان دہی پر حجر اسود کو زم زم کے کنویں سے بازیاب کرا لیا گیا
2
ابو طاہر نامی شخص کی قیادت میں  نے مکّہ مکرمہ کا محاصرہ کرلیا اور مسجد الحرام جیسے مقدس مقام


پر تقریباً سات سو انسانوں کو قتل کیا اور زم زم کے کنویں کو اور مسجد الحرام کے احاطے کو انسانی


لاشوں اور خون سے بھر دیا - اسکے بعد اسنے مکّہ کے لوگوں کی قیمتی اشیا کو اور کعبہ مشرفہ میں


رکھے جواہرات کو غضب کر لیا - اس زمانے میں عقیدت مند سونے , چاندی کی اشیا چڑھاوے اور


نذرانے کے طور پر کعبہ میں رکھتے تھے - اسنے کعبہ کے غلاف کو چیر پھاڑ کر اپنے پیروکاروں میں


تقسیم کر دیا - کعبہ مشرفہ کے دروازے اور اسکے سنہری پر نالے کو اکھاڑ ڈالا


اور پھر بات یہیں ختم نہیں ہوئی اور 7 ذلحج 317 ہجری کو ابو طاہر نے حجر اسود کو کعبہ مشرفہ کی


دیوار سے الگ کردیا اور اس کی جگہ کو خالی چھوڑ دیا اور اسکو موجودہ دور میں جو علاقہ '' بحرین


'' کہلاتا ہے وہاں منتقل کر دیا


یہ حجر اسود کا ایک نہات تکلیف دہ دور تھا - تقریباً 22 سال؛ حجر اسود کعبہ شریف کی دیوار سے جدا


رہا - اس دور میں کعبہ مشرفہ کا طواف کرنے والے صرف اس کی خالی جگہ کو چومتے یا اس کا استلام


کر تے تھے - ( استلام کے معنی لبوں سے بوسہ دینے کے بجائے دور سے ہاتھوں کی ہتھیلیوں کو چوم


کر ہتھیلیوں کا حجر اسود کی جانب اشارہ کرنا ہوتا ہے )


پھر الله سبحان و تعالی کی مشیت دیکھیے کہ 22 سال بعد 10 ذلحج 339 ہجری کو'' سنبر بن حسن ''


جس کا تعلق بھی  ہی قبیلے سے تھا ، اس نے حجر اسود کو آزاد کرایا اور واپس حجر اسود کے اصل


مقام پر پیوست کروا دیا


اس وقت ایک مسلہ یہ ضرور درپیش آیا کہ کیا واقعی یہ اصل حجر اسود ہی ہے یا نہیں تو اس وقت


مسلمانوں کے ایک دانشور نے کہا وہ اس کو ٹیسٹ کر کے بتا دیگا کہ یہی اصل حجر اسود ہے یا نہیں


کیوں کہ اس نے اس کے بارے میں احادیث کا مطالعہ کر رکھا ہے .- اس نے حجر اسود پر آگ لگائی تو


حجر اسود کو آگ نہیں لگی اور نہ ہی وہ گرم ہوا - پھر اسنے اسکو پانی میں ڈبویا تو یہ پتھر ہونے کے


باوجود اپنی خصلت کے بر خلاف پانی میں ڈوبا نہیں بلکہ سطح آب پر ہی تیرتا رہا - اس سے ظاہر ہو گیا


کہ یہ اصل جنت کا پتھر ہی ہے کیوں کہ جنت کا پتھر کا آگ سے اور غرق یابی سے بھلا کیا تعلق ہو سکتا ہے
3
سن 363 ہجری میں ایک رومی شخص نے اپنے کلہاڑے سے حجر اسود پر کاری ضرب لگائی جس سے


اس پر چٹخنے کا ایک واضح نشان پڑ گیا - اس نے دوسری شدید ضرب لگانے کے لیے جیسے ہی اپنے


کلہاڑے کو اٹھایا . الله سبحان و تعالی کی مدد آن پہنچی اور قریب ہی موجود ایک یمنی شخص نے جو


اسکی یہ گھناونی کاروائی دیکھہ تھا ، چشم زدن میں اس نے اسے قتل کر ڈالا اور اسکی حجر اسود پر


دوسری ضرب لگانے کی خواہش دل ہی میں رہ گئی


سن 413 ہجری میں فاطمید نے اپنے 6 پیروکاروں کو مکّہ بھیجا جس میں سے ایک '' الحاکم العبیدی ''


تھا جو ایک مظبوط جسم کا مالک سنہرے بالوں والا طویل قد و قامت والا انسان تھا - وہ اپنے ساتھہ ایک


تلوار اور ایک crowbar لایا تھا


اپنے ساتھیوں کے اکسانے پر اسنے دیوانگی کے عالم میں تابڑ توڑ تین ضربیں ''حجر اسود '' پر لگا


ڈالیں جس سے اسکی کرچیاں اڑ گئیں - وہ ہزیانی کیفیت میں اول فول بکتے ہوے کہ رہا تھا کہ ( معاذ الله


) جب تک وہ اسے پورا نہ اکھاڑ پھینکے گا تب تک سکوں سے نہ بیٹھے گا - بس اس موقع پر ایک


مرتبہ پھر الله سبحان و تعالی کی مدد آن پہنچی اور گھڑ سواروں کے ایک دستے نے ان سب افراد کو گھیر


لیا اور ان سب کو نہ صرف جہنم واصل کیا بلکہ انہیں جلا بھی ڈالا


 اسی طرح کا ایک واقعہ سن 990 ہجری میں بھی ہوا جب ایک غیر عرب باشندہ ہتھیار کے ساتھہ مطاف


میں آیا اور اسنے حجر اسود کو ایک ضرب لگا دی - اس وقت ، اسوقت کا ایک شہزادہ '' شہزادہ نصیر ''


مطاف میں موجود تھا جس نے اسے فوری طور سے موت کے گھاٹ اتار دیا
6
سن 1351 ہجری کے محرم کے مہینے میں میں ایک افغانی باشندہ مطاف میں آیا اور اسنے حجرہ اسود


کا ایک ٹکڑا توڑ کر باہر نکال دیا اور کعبہ کے غلاف کا ایک ٹکڑا چوری کر ڈالا -ا س نے کعبہ کی


سیڑھیوں کو بھی نقصان پہنچایا - کعبہ مشرفہ کے گرد کھڑے محافظوں نے اسے پکڑ لیا - اور پھر اسے


مناسب کارروائی کے بعد موت کی سزا دے دی گئی


اسکے بعد 28 ربیع الاول سن 1351 ہجری کو شاہ عبد العزیز بن عبد الرحمن الفیصل السعود نے اس


پتھر کو دوبارہ کعبہ مشرفہ کی دیوار میں نصب کیا جو اس فاطر العقل افغانی نے نکال باہر کیا تھا


حجر اسود اس وقت ایک مکمل پتھر کی صورت میں نہیں ہے جیسا کہ یہ جنت سے اتارا گیا تھا بلکہ


حوادث زمانہ نے اس متبرک پتھر کو جس کو بوسه دینے کے لیے اہل ایمان کے دل ہر وقت بےچین رہتے


ہیں آٹھہ ٹکڑوں میں تبدیل کردیا ہے جنھیں 1351 ہجری کو شاہ عبد العزیز بن عبد الرحمن الفیصل


السعود کے حکم پر اب ایک خاص خوشبو والے کیمیکل میں جو خاص اسی کے لیے ہی بنایا گیا تھا ، اس


میں پیوست کر کے کعبہ کی دیوار میں رکھا دیا گیا ہے اور الحمد الله یہ آج بھی ہماری نظروں کے سامنے


موجود ہے

جادوگر کی توبہ کا سچا واقعہ

جادوگر کی توبہ کا سچا واقعہ


حضرت صاحب فرماتے ہیں ایک جادوگر کو اللّه پاک نے ہدایت دی وہ افریقہ سے تعلق رکھتا تھا اپنے عمل


سے توبہ کی اور جماعت کے ساتھ پاکستان آیا تو مجھ سے ملاقات ہوئی ۔۔


اس کا اصل نام عبدالقادر تھا روکی کے نام سے مشھور تھا ۔۔۔۔۔۔


وہ کہنے لگا کہہ میرے پاس شیطان آیا اور کہنے لگا روکی تو نے اچھا نہیں کیا تونے تیس سال کا تعلق


توڑ دیا مجھ سے ۔۔۔


میں نے کہا تیرا بیڑا غرق ہو تو نے تیس سال مجھے دھوکے میں رکھا آج میں سب کچھ چھوڑ کر سچ


کے راستے پے چلنا چاہتا ہوں ۔۔۔


شیطان نے کہا ہاں نجات تو سچ میں ہی ہے مگر اتنی جلدی کیا ہے کچھ دن بعد توبہ کر لینا ۔۔۔۔


میں نے کہا اب میں تیری چال میں نہیں پھنس سکتادفح ہوجا ۔۔۔


تو شیطان رونے لگا اور جاتے جاتے کہنے لگا روکی میں صرف پانچ منٹ تجھ سے غافل ہوا تھا اور یہ


تبلیغ والے تجھے کھینچ کے لے گئے ۔۔۔۔۔۔


حضرت فرماتے ہیں اس نے ہمیں بہت سے شعبدے کر کے دیکھائے ہم دنگ رہ گئے تھے کہہ اللّه پاک نے


انسان کو کیا کیا کمالات اور کیا طاقت سے نوازہ ہوا ہے ۔۔۔۔


اللّه پاک جب ہدایت دیتا ہے تو چند لمحوں میں آنکھیں کھول دیتا ہے اور انسان کو حق اور سچ کی راہ


دیکھا دیتا ہے اور جو دھوکے میں رہنا پسند کرے اللّه پاک اس کو گمراہ کر دیتا ہے وہ سب کچھ دیکھ کر


بھی کچھ نہیں دیکھتا

بادشاہ راہب اور جادوگر کا سچا واقعہ پڑھ کر ایمان تازہ کریں

بادشاہ راہب اور جادوگر کا سچا واقعہ پڑھ کر ایمان تازہ کریں


حدیث شریف میں ہے :’’ حضرتِ سَیِّدُنا صُہَیْب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صَلَّی اللہُ


تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:’’تم سے پہلے کے لوگوں میں ایک بادشاہ ہواکرتاتھا جس کے پاس ایک


جادوگر تھا، جب وہ بوڑھا ہوا تو اس نے بادشاہ سے کہا: میں بوڑھا ہوگیاہوں ، لہٰذا میرے پاس کسی


لڑکے کو بھجواؤتاکہ میں اسے جادو سکھاؤں۔ چنانچہ، بادشاہ نے اس کے پاس ایک لڑکا بھیج دیا تو وہ


اسے سکھانے لگا، لڑکے کے راستے میں ایک راہب رہتا تھا ۔ راہب کی باتیں اسے بہت اچھی لگتیں۔


چنانچہ، وہ اس کے پاس بیٹھتا اور اس کی باتیں سنتا ، جب وہ جادو گر کے پاس دیر سے پہنچتا تو وہ


اسے مارتا، لڑکے نے راہب سے شکایت کی تو اس نے کہا : جب جادوگر سے ڈر محسوس کرو تو کہہ دیا


کرو کہ مجھے گھر والوں نے روک رکھاتھا اور جب گھر والوں کا خوف ہو تو کہہ دو کہ مجھے جادو گر


نے روک رکھا تھا۔ ( چنانچہ یو نہی سلسلہ چلتا رہا)پھر ایک دن لڑکے نے راستے میں ایک بہت بڑا


جانور دیکھا جس نے لوگوں کا راستہ روک رکھا تھا تواس نے دل میں کہا :آج معلوم کروں گا کہ جادو گر


افضل ہے یا راہب ؟ چنانچہ، اس نے یہ دعا مانگی :اے اللہ عَزَّوَجَلَّ ! اگر راہب کا معاملہ تیرے نزدیک جادو


گر کے معاملے سے زیادہ پسندیدہ ہے تو اس جانور کو ہلاک کردے تاکہ لوگ گزر سکیں۔پھر اس نے ایک


پتھر پھینکااور اس جانورکو ہلاک کر دیاتو لوگ گزر گئے، اب اس نے راہب کے پاس آکر واقعہ سنایاتو


راہب نے کہا: بیٹا! آج تم مجھ سے افضل ہوگئے ہو، تمہارا معاملہ وہاں تک پہنچ گیا جس کو میں دیکھ رہا


ہوں اور عنقریب تمہاری آزمائش ہوگی جب تمہیں آزمایا جائے تو میرے بارے میں نہ بتانا ۔اب لڑکے کی یہ


کیفیت ہو گئی کہ ( اللہ عَزَّوَجَلَّ کے حکم سے) و ہ پیدائشی اندھوں اور برص والوں کوشفا د ینے لگا اور


لوگوں کا ہر قسم کا علاج کرنے لگا ، بادشاہ کا ایک ہم مجلس نابینا تھا جب اس نے لڑکے کے بارے میں


سنا تو بہت سے تحائف لے کر اس کے پاس آیا اور کہا : اگر تو مجھے شِفا دیدے تو یہ سب کچھ تجھے


دیدیا جائے گا۔ اُسنے کہا: میں کسی کو شِفا نہیں دیتا، شِفا تو اللہ تَعَالٰی کے دستِ قدرت میں ہے، اگر تو اس


پرایمان لے آئے تو میں دعا کروں گااور وہ تجھے شِفا دے گا۔ چنانچہ، وہ اللہ عَزَّوَجَلَّ پر ایمان لایا اور اللہ


عَزَّوَجَلَّ نے اسے شِفا عطا فرمادی ، پھر وہ حسبِ معمول بادشاہ کے پاس آکر بیٹھا تو بادشاہ نے پوچھا:


تیری بینائی کس نے لوٹا دی؟ اس نے کہا: میرے رب نے۔ بادشاہ نے کہا: کیامیرے علاوہ بھی تیرا کوئی


رب ہے؟ اس نے کہا: میرا اور تیرا رب اللہ عَزَّوَجَلَّ ہے ۔ یہ سن کر بادشاہ نے اسے پکڑا اور اس وقت تک


سزا دیتا رہا جب تک کہ اس نے لڑکے کے بارے میں نہ بتادیا۔پھراس لڑکے کو لایا گیا تو بادشاہ نے کہا


:اے لڑکے تیرا جادو اس حد تک پہنچ گیا ہے کہ تو مادر زاد اندھوں اور برص والوں کو تندرست کردیتا


ہے، اوراب تو خوب ماہر ہو گیا۔ لڑکے نے کہا : میں تو کسی کو شِفا نہیں دیتا، بلکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ شِفا دیتا


ہے۔ ( یہ سن کر ) بادشاہ نے اسے پکڑا اور مسلسل سزا دیتا رہا یہاں تک کہ اس نے راہب کا پتا بتادیا۔


راہب کو لایا گیا اور اس سے کہا گیا کہ اپنا دین چھوڑ دے تو اس نے صاف انکار کر دیا ۔


بادشاہ نے آرا اس کے سر کے درمیان رکھا اور سرکے دو ٹکڑے کردیئے، پھراپنے مُصاحِب سے کہا کہ


وہ اپنا دین چھوڑ دے تو اس نے بھی انکار کر دیا بادشاہ نے اس کے سر پر بھی آرا رکھا اور اس کے دو


ٹکڑے کردیئے، پھر لڑکے کو لایا گیا اور اُس سے بھی دین چھوڑنے کا مطالبہ کیا گیا، اُس نے بھی انکار


کردیا۔ چنانچہ، اُسے چند آدمیوں کے حوالے کیا گیا کہ اگر یہ اپنے نئے دین سے پلٹ جائے تو ٹھیک ورنہ


اسے فلاں پہاڑ کی چوٹی سے نیچے گرا دینا ۔ چنانچہ، لوگ اسے پہاڑ کی چوٹی پر لے گئے تو اس نے


دعا کی : اے اللہ عَزَّوَجَل! تو جس طرح چاہے مجھے ان سے کفایت کر۔ چنانچہ، پہاڑ لرزنے لگا اور وہ گر


پڑے ،(اور ہلاک ہوگئے) لڑکا بادشاہ کے پاس پہنچ گیا بادشاہ نے پوچھا: تیرے ساتھ جانے والوں نے کیا


کیا ؟کہا: اللہ عَزَّوَجَلَّ نے مجھے ان سے بچالیا۔ بادشاہ نے اسے کچھ اور آدمیوں کے حوالے کیا اور کہا:


اسے کشتی میں سوار کر کے دریا کے وَسْط میں لے جاؤ اگر اپنے دین سے پھر جائے تو بہتر ہے ورنہ


اسے ( دریا میں )پھینک دینا۔ چنانچہ، وہ اُسے لے گئے،تو اُس نے دعا کی: اے اللہ عَزَّوَجَلَّ ! تو جس


طرح چاہے مجھے ان سے محفوظ رکھ۔ چنانچہ، کشتی اُلٹ گئی اور وہ غرق ہوگئے، لڑکا پھر بادشاہ کے


پاس پہنچ گیا، بادشاہ نے پوچھا: تیرے ساتھ جانے والے کہاں ہیں ؟ اُس نے کہا: اللہ عَزَّوَجَلَّ نے مجھے


ان سے بچالیا اور تو اُس وقت تک مجھے قتل نہیں کرسکتا، جب تک میری بات پوری نہ کرے، بادشاہ نے


کہا: بتا کیا بات ہے ؟ اُس نے کہا :لوگوں کو ایک جگہ جمع کر کے مجھے ایک لکڑی پر سولی چڑھا دے


پھر میرے تَرکَش سے ایک تیر لے کر یہ الفاظ کہتے ہوئے مجھے تیر ماردے ،’’ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نام سے


جو اس لڑکے کا رب ہے۔‘‘تو جب ایسا کرے گا تو مجھے قتل کرسکے گا ۔


چنانچہ، بادشاہ نے لوگوں کو ایک جگہ جمع کر کے لڑکے کو سولی پر لٹکا کر اس کے تَرکَش سے ایک


تیر لیا اور کمان میں رکھ کر’’ بِسْمِ اللہِ رَبِّ الْغُلَام‘‘ کہا :اور تیر پھینک دیا جو لڑکے کی کنپٹی پر لگا۔ ا س


نے اپنا ہاتھ کنپٹی پر رکھا اور اس دار فانی سے آخرت کی طرف کوچ کر گیا ۔ یہ دیکھ کر وہاں موجود


لوگوں نے کہا: ہم اس لڑکے کے رب پر ایمان لے آئے ۔جب لوگوں کی یہ حالت بادشاہ کو بتا کر کہا گیا کہ


تجھے جس بات کا خطرہ تھا اللہ (عَزَّوَجَل) نے وہ سب کچھ تیرے ساتھ کردیا ہے ۔ یہ سن کر بادشاہ نے


گلیوں کے دَہانے پر خندق کھودنے کا حکم دیا۔ چنانچہ، خندقیں کھود کر ان میں آگ جلا دی گئی اور بادشاہ


نے اعلان کر دیا کہ جو شخص اپنے دین سے باز نہ آئے اُسے آگ میں ڈال د یا جائے یا اس سے کہا


جائے آگ میں داخل ہو جا! چنانچہ، لوگوں نے ایسے ہی کیا یہاں تک کہ ایک عورت اپنے بچے کے ساتھ


آئی۔ وہ آگ میں داخل ہونے سے کچھ ہچکچا نے لگی تو بچے نے کہا :ماں صبر کر، تو حق پر ہے۔


( مسلم ، کتاب الزھد والرقائق، باب قصۃ اصحاب الاخدود، ص۱۶۰۰، حدیث:۳۰۰۵)

حدیث میں جس بادشاہ کاذکرہے اس کا نام زُرْعَہ بِنْ حَسَّان تھا حُمَیْر اور گردو نواح کا بادشاہ تھا اسے

یوسف بھی کہا کرتے تھے۔ (تفسیر روح البیان،پ۳۰،البروج، تحت الایۃ:۴، ۱۰/۳۸۶)


حدیث میں جس لڑکے کاذکرہوا ’’دَلِیْلُ الْفَالِحِیْن‘‘ میں اس کا نام عَبْدُ اللہ بن تَامِر بیان کیا گیا ہے ۔


(دلیل الفالحین، باب فی الصبر، ۱/۱۶۲)


( رياضُ الصالحين سے ماخوذ حدیث مسلم شریف )
Powered by Blogger.