پیٹ کے کیڑے مارنے والی غذائیں ....
برسات کاموسم شروع ہوچکا ہے اور ایسے میں انفیکشن اور پیٹ اور انتڑیوں کی بیماریاں عام ہوتی ہیں۔امریکی ماہرین صحت کے مطابق ہمارے پیٹ میں انتہائی خطرناک کیڑے (انہیں عرف عام میں طفیلیے) بھی کہا جاتا ہے، پرورش پاتے رہتے ہیں۔اس کے علاوہ زہریلا مواد بھی جسم میں مختلف ذرائع سے داخل ہوتا ہے۔یہ کیڑے اور زہریلا مواد ہمیں مختلف طرح کی بیماریوں میں مبتلا کرتاہے۔بعض اوقات یہ بیماریاں اس قدر خطرناک ہوجاتی ہیں کہ اس سے دل یا دماغ بھی متاثر ہوسکتا ہے۔اطمینان بخش بات یہ ہے کہ قدرت نے ایسی سبزیاں اور اجزاء بنائے ہیں جن کے استعمال سے ہم ان طفیلیوں سے بآسانی نجات حاسل کرسکتے ہیں۔آئیے آپ کو ان غذاؤں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
لہسن:
یہ ایک ایسی مفید اور کارآمد جڑ یا سبزی ہے کہ اس کے استعمال سے ہمارا جسم کئی طرح کے خطرناک کیڑوں سے پاک ہوجاتا ہے۔قدرت نے اس میں یہ صلاحیت رکھی ہے کہ یہ نہ صرف جسم کو خطرناک کیڑوں سے پاک کرتا ہے بلکہ یہ مدافعتی نظام کو بھی مضبوط بناتا ہے۔
پیاز:
ہمیشہ ہی سے بزرگ یہ کہتے آئے ہیں کہ برسات کے موسم میں پیاز کھانا انتہائی ضروری ہے۔اب اس بات کی تصدیق سائنس نے بھی کردی ہے۔ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ پیاز میں سلفر پایا جاتا ہے جو کہ پیٹ میں موجود کیڑوں کے خلاف بہت اچھی طرح کام کرتا ہے۔پیاز کا رس پیٹ کے کیڑے بالخصوص ٹیپ ورم اورتھریڈ ورم کے خلاف بہت مفید ہے۔آپ کو چاہیے کہ دو بڑے چمچ پیاز کا جوس دن میں دو بار دو ہفتوں تک استعمال کریں۔
ناریل کا تیل:
اس تیل میں یہ خاصیت ہے کہ یہ جسم کو خطرناک مواد اور زہریلے کیڑوں سے پاک کرتا ہے۔اس کے استعمال سے پیٹ میں فلکس اور گیارڈیاختم ہوتے ہیں۔آپ چاہیں تو اسے کسی شیک میں ملاکر بھی استعمال کرسکتے ہیں یا دودھ میں شامل کرکے بھی پیا جاسکتا ہے۔
کدو کے بیج:
اس سبزی میں یہ خاصیت ہے کہ یہ معدے کے جملہ امراض کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔اس کے بیج تو معدے سے کیڑے اور زہریلا مواد نکالنے میں بہت ہی اہم کردار اداکرتے ہیں۔یہ کیڑوں کو براہ راست نہیں مارتا بلکہ انہیں جسم سے باہر نکالنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور جسم کو صاف ستھرا کردیتا ہے۔
پپیتے کے بیج:
جہاں پپیتا ڈینگی کے مریضوں کے لئے بہت مفید ہے وہیں اس کے بیج پیٹ سے خطرناک کیڑوں کا نکالنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ایک تازہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ 30میں سے23لوگوں نے پپیتے کے بیجوں اور شہد کوملا کر استعمال کیا اور انہیں بہت زیادہ فائدہ ہوا،ان کے جسم سے زہریلے کیڑے بھی نکل گئے۔آپ چاہیں تو ان بیجوں کو سلاد یا جیسے چاہیں کھاسکتے ہیں ۔اگر آپ کو کڑواہٹ کا مسئلہ نہیں تو آپ انہیں شیک میں بھی ڈال سکتے ہیں۔
اناناس:
اس مزیدار پھل میں ایک انزائم bromelain پایا جاتا ہے جو کہ پیٹ سے کیڑے جیسے ٹیپ ورم نکالنے میں مددگار رہتاہے۔
بادام:
باداموں میں یہ تاثیر ہے کہ وہ طفیلیوں اور پیٹ کی انفیکشن کے لئے بہت مفید ہیں۔
ایلو یا کوار گندل
اس بوٹی میں یہ خاصیت ہے کہ یہ انسان کی ہر طرح کی صحت کے لئے مفید ہے۔اگر اسے جلد پر لگایا جائے تو اسے خوبصورت بناتی ہے اور اگر اسے کھایا جائے تو یہ جسم سے زہریلا مواد نکالتی ہے۔یہ جوس،گولیوں،جیل اور پاؤڈر کی صورت میں بازار سے بآسانی دستیاب ہے۔تاہم بچے اور حاملہ خواتین اس کے استعمال سے قبل ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کرلیں۔
انار
انار کے چھلکے پیٹ کے جملہ امراض کے لئے بہت ہی زیادہ مفیدہیں۔اسے اکثر لوگ پیٹ کی خرابی کی صورت میں انار کے چھلکے پیس کر پانی کے ساتھ کھالیتے ہیں۔اسی طرح اگر انار کا جو س بھی پیاجائے تو یہ بھی انتڑیوں اور معدے کے کیڑے ختم کرکے مدافعتی نظام کومضبوط کرتا ہے۔
0 comments:
Post a Comment