جانیئے پیروں کا ٹھنڈا رہنا، ناخنوں کی شکل بگڑنا یہ کن بیماریوں کی علامات ہیں

جانیئے پیروں کا ٹھنڈا رہنا، ناخنوں کی شکل بگڑنا یہ کن بیماریوں کی علامات ہیں


اگرآپ کے پاؤں ٹھنڈے رہتے ہیں یا انگلیوں میں دردہوتا ہے تو یہ صحت کے مسائل کی جانب نشاندہی ہے۔


آپ اپنے پاؤں کے ذریعے صحت کے مسائل کے بارے میں جان کر ان سے محفوظ رہنے کے طریقے جان


سکتے ہیں۔


ٹھنڈے پاؤں


اگرآپ کے پاؤں ٹھنڈے رہنے لگیں تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ آپ کے تھائیرائیڈ گلینڈ میں خرابی ہے


اور وہ مطلوبہ مقدار کے ہارمونز پیدا نہیں کررہے۔اس کے علاوہ یہ خون کی گردش میں خرابی کی طرف


ایک ہلکا سا اشارہ ہے اورآپ کو محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔


[caption id="attachment_1769" align="aligncenter" width="536"]deiherbal.com-جانیئے پیروں کا ٹھنڈا رہنا، ناخنوں کی شکل بگڑنا یہ کن بیماریوں کی علامات ہیں deiherbal.com-جانیئے پیروں کا ٹھنڈا رہنا، ناخنوں کی شکل بگڑنا یہ کن بیماریوں کی علامات ہیں[/caption]

پاؤں میں سرخ دھبے


اگر آپ کے پاؤں میں سرخ نشان یا مہاسے بننے لگیں تو یہ ذیابیطس کی طرف ایک اشارہ ہوسکتا ہے۔اگر


ساتھ ہی آپ کو رات کے وقت سوتے ہوئے پیاس لگے یا باربار پیشاب آئے تو فوری طور پر ڈٖاکٹر سے


مشورہ کریں۔


ناخنوں کی شکل بگڑنا


اگرآپ کے ناخنوں کی شکل خراب ہونے لگے تو بظاہر یہ معمولی مسئلہ لگتا ہے لیکن حقیقت میں یہ


گھمبیر بھی ہوسکتا ہے۔ماہرین صحت کا خیال ہے کہ اگر ناخنوں کی شکل تبدیل ہونے لگے تو یہ پھیپھڑوں


اور معدے کی تکالیف کی ابتداء کی طرف اشارہ ہے۔


انگلیوں میں درد


اگرآپ کی ایڑھیاں سوجنے لگیں تو یہ گٹھیے کی طرف نشاندہی ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہمارے


پاؤں اس بیماری کا سب سے پہلے شکار ہونا شروع ہوتے ہیں اور ہمیں چاہیے کہ جیسے ہی کوئی ایسی


نشانی ظاہر ہو تو اس کے تدارک کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں۔

2 comments:

  1. I need ilag of zakawat e his.pl

    ReplyDelete
  2. ویب سائیٹ کے امراض مردانہ سیکشن سے نسخے نوٹ کر لیں

    ReplyDelete

Powered by Blogger.